Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 87

سورة البقرة

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ وَ قَفَّیۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہٖ بِالرُّسُلِ ۫ وَ اٰتَیۡنَا عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ الۡبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدۡنٰہُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ ؕ اَفَکُلَّمَا جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌۢ بِمَا لَا تَہۡوٰۤی اَنۡفُسُکُمُ اسۡتَکۡبَرۡتُمۡ ۚ فَفَرِیۡقًا کَذَّبۡتُمۡ ۫ وَ فَرِیۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ ﴿۸۷﴾

And We did certainly give Moses the Torah and followed up after him with messengers. And We gave Jesus, the son of Mary, clear proofs and supported him with the Pure Spirit. But is it [not] that every time a messenger came to you, [O Children of Israel], with what your souls did not desire, you were arrogant? And a party [of messengers] you denied and another party you killed.

ہم نے حضرت موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے پیچھے اور رسول بھیجے اور ہم نے ( حضرت ) عیسیٰ ابن مریم کو روشن دلیلیں دیں اور روح القدس سے ان کی تائید کروائی ۔ لیکن جب کبھی تمہارے پاس رسول وہ چیز لائے جو تمہاری طبیعتوں کے خلاف تھی ، تم نے جھٹ سے تکبر کیا ، پس بعض کو تو جھٹلا دیا اور بعض کو قتل بھی کر ڈالا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَقَفَّیۡنَا
اور پے در پے بھیجے ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
بِالرُّسُلِ
کئی رسول
وَاٰتَیۡنَا
اور دیں ہم نے
عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم کو
الۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
وَاَیَّدۡنٰہُ
اور قوت دی ہم نے اسے
بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ
ساتھ روح القدس کے
اَفَکُلَّمَا
کیا پھر جب بھی
جَآءَکُمۡ
آیا تمہارے پاس
رَسُوۡلٌۢ
کوئی رسول
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَاتَہۡوٰۤی
نہیں چاہتے تھے
اَنۡفُسُکُمُ
تمہارے نفس
اسۡتَکۡبَرۡتُمۡ
تکبر کیا تم نے
فَفَرِیۡقًا
تو ایک گروہ کو
کَذَّبۡتُمۡ
جھٹلایا تم نے
وَفَرِیۡقًا
اور ایک گروہ کو
تَقۡتُلُوۡنَ
تم قتل کرتے رہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَقَفَّیۡنَا
اور پے در پے بھیجے ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
بِالرُّسُلِ
بہت سے رسول
وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم کو
الۡبَیِّنٰتِ
روشن نشانیاں
وَاَیَّدۡنٰہُ
اورمدد کی ہم نے اس کی
بِرُوۡحِ
ساتھ روح کے
الۡقُدُسِ
پاک
اَفَکُلَّمَا
تو کیا جب کبھی
جَآءَکُمۡ
آیاتمہارے پاس
رَسُوۡلٌۢ
کوئی رسول
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَا
نہیں
تَہۡوٰۤی
چاہتے تھے
اَنۡفُسُکُمُ
تمہارے دل
اسۡتَکۡبَرۡتُمۡ
تکبر کیا تم نے
فَفَرِیۡقًا
چنانچہ کسی گروہ کو
کَذَّبۡتُمۡ
جھٹلایا تم نے
وَفَرِیۡقًا
اورکسی کو
تَقۡتُلُوۡنَ
تم نے قتل کردیا
Translated by

Juna Garhi

And We did certainly give Moses the Torah and followed up after him with messengers. And We gave Jesus, the son of Mary, clear proofs and supported him with the Pure Spirit. But is it [not] that every time a messenger came to you, [O Children of Israel], with what your souls did not desire, you were arrogant? And a party [of messengers] you denied and another party you killed.

ہم نے حضرت موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے پیچھے اور رسول بھیجے اور ہم نے ( حضرت ) عیسیٰ ابن مریم کو روشن دلیلیں دیں اور روح القدس سے ان کی تائید کروائی ۔ لیکن جب کبھی تمہارے پاس رسول وہ چیز لائے جو تمہاری طبیعتوں کے خلاف تھی ، تم نے جھٹ سے تکبر کیا ، پس بعض کو تو جھٹلا دیا اور بعض کو قتل بھی کر ڈالا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی۔ پھر اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کو واضح معجزے عطا کئے اور روح القدس سے ان کی تائید کی۔ پھر جب بھی کوئی رسول کوئی ایسی چیز لایا جو تمہاری خواہش کے خلاف تھی تو تم اکڑ بیٹھے۔ رسولوں کا ایک گروہ ایسا تھا جسے تم نے جھٹلا دیا اور ایک گروہ کو تم نے قتل کر ڈالا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم نے یقیناموسیٰ کوکتاب دی اور اس کے بعدہم نے پے درپے بہت سے رسول بھیجے اورہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کوروشن نشانیاں دیں اورروحِ پاک سے اُس کی مددکی، تو کیا جب کبھی تمہارے پاس کوئی رسول اس چیزکے ساتھ آیاجوتمہارے دل نہیں چاہتے تھے،تم نے تکبرکیاچنانچہ کسی گروہ کوتم نے جھٹلایااورکسی کوقتل کردیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, indeed, We gave Musa the Book, and after him We sent messengers, one following the other; and We gave clear signs to &Isa, the son of Mariam (Jesus, the son of Mary علیہا السلام), and supported him with the Holy Spirit. Then, how is it that every time a prophet came to you with what does not meet your desire, you grew arrogant? So, you falsified a group (of the messengers) and killed others.

اور بیشک دی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور پے درپے بھیجے اس کے پیچھے رسول اور دئیے ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح پاک سے پھر بھلا کیا جب تمہارے پاس لایا کوئی رسول وہ حکم جو نہ بھایا تمہارے جی کو تو تم تکبر کرنے لگے، پھر ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک جماعت کو تم نے قتل کردیا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی (یعنی تورات ) اور اس کے بعد پے در پے رسول بھیجے۔ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بڑی واضح نشانیاں دیں اور ہم نے مدد کی ان کی روح القدس کے ساتھ پھر بھلا کیا جب بھی آیا تمہارے پاس کوئی رسول وہ چیز لے کر جو تمہاری خواہشات نفس کے خلاف تھی تو تم نے تکبر کیا ) پھر ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کردیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We gave Moses the Book and sent after him a train of Messengers in succession. Then We sent Jesus, son of Mary, with clear Signs and supported him with the Holy Spirit. Then how is it that whenever a Messenger came to you wish that which did not suit your lusts, you grew rebellious against him, and repudiated some and slew others.

ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو کتاب دی ، اس کے بعد پے در پے رسول بھیجے ، آخر کار عیسٰی ابنِ مر یم کو روشن نشانیاں دے کر بھیجا اور روحِ پاک سے اس کی مدد کی ۔ 93 پھر یہ تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا ، تو تم نے اس کے مقابلے میں سرکشی ہی کی ، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ، اور اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے ۔ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو کھلی کھلی نشانیاں دیں اور روح القدس سے ان کی تائید کی ۔ ( ٥٩ ) پھر یہ آخر کیا معاملہ ہے کہ جب کبھی کوئی رسول تمہارے پاس کوئی ایسی بات لے کر آیا جو تمہاری نفسانی خواہشات کو پسند نہیں تھی تو تم اکڑ گئے ؟ چنانچہ بعض ( انبیاء ) کو تم نے جھٹلایا ، اور بعض کو قتل کرتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور البتہ ہم نے موسیٰ ٰ کو کتاب دی ( توریت شریف) اور اس کے بعد پیغمبر کا ہم نے تار باندھ دیا اور عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) بن مریم ( علیہ السلام) کو کھلی نشانیاں دیں اور اس کو ہم نے روح القدس سے مدد دی 1 کیا پھر ہر بار جب کوئی رسول ایسا حکم لے کر آیا جس کو تمہارا جی نہ چاہتا تھا تو تم نے اکڑ فوں کی ( یعنی تکبر کیا اور شیخی میں آگئے) پھر بعضوں کو چھٹلایا بعضوں کو قتل کیا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی اور ان کے بعد مسلسل انبیاء کو بھیجتے رہے اور ہم نے عیسیٰ (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کے بیٹے کو (نبوت کے) واضح دلائل عطا فرمائے اور روح القدس (پاک روح) سے ان کی مدد کی تو جب کبھی تمہارے پاس نبی آیا (اور ) تمہاری ذاتی خواہشات کے خلاف بات ہوئی تو تم نے تکبر کیا تو بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کو قتل کردیتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی اور ایک کے بعد دوسرا رسول بھیجتے رہے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے کھلے ہوئے معجزات دئیے اور روح القدس (جبرائیل) کے ذریعہ ان کو قوت و طاقت دی۔ کیا ایسا نہیں ہوا کہ جب بھی تمہارے پاس کوئی رسول وہ حکم لے کر آیا جو تمہاری خواہشات نفس کے خلاف تھا تو تم نے سرکشی ہی اختیار کی۔ ایک جماعت کو تم نے جھٹلا دیا اور ایک جماعت (انبیاء) کو تم نے قتل کیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی اور ان کے پیچھے یکے بعد دیگرے پیغمبر بھیجتے رہے اور عیسیٰ بن مریم کو کھلے نشانات بخشے اور روح القدس (یعنی جبرئیل) سے ان کو مدد دی۔تو جب کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی باتیں لے کر آئے، جن کو تمہارا جی نہیں چاہتا تھا، تو تم سرکش ہو جاتے رہے، اور ایک گروہ (انبیاء) کو تو جھٹلاتے رہے اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed unto Musa the Book and We followed him up by the apostles after him, and unto 'lsa, son of Maryam, We vouchsafed evidences and aided him with the Holy Spirit. Then so often as there came unto you an apostle with that which your souls desired not, ye waxed stiff necked; and some ye belied and some ye slew?

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب عطا کی ۔ اور ان کے پیچھے ہم نے پے درپے پیغمبر بھیجے ۔ اور عیسیٰ بن مریم کو ہم نے روشن نشانات عطاکئے ۔ اور ہم نے روح القدس (کے ذریعہ سے ان کی تائید کی ۔ تو کیا جب کبھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ان (احکام) کے ساتھ آیا جو تمہارے نفس کو نہ بھائے ۔ تو تم اکڑنے لگے ۔ پھر بعض کو تم نے جھٹلایا ۔ اور بعض کو تم قتل ہی کرنے لگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد پے در پے رسول بھیجے اور عیسیٰ ابنِ مریم کو کھلی کھلی نشانیاں دیں اور روح القدس سے اس کی تائید کی ۔ تو کیا جب آئے گا کوئی رسول تمہارے پاس وہ باتیں لے کر جو تمہاری خواہشوں کے خلاف ہوں گے تو تم تکبر کرو گے؟ سو تم نے ایک گروہ کو جھٹلایا اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) دی اور ان کے بعد پے درپے رسول بھیجے اور ( حضرت ) عیسیٰ ( علیہ السلام ) ابن مریمؓ کو واضح دلائل دیے اور روح القدس سے ہم نے ان کی تائید فرمائی ، کیا بھلا جب بھی کوئی رسول تم لوگوں کے پاس ایسی بات لے کر آیا جو تمہارے دلوں کو پسند نہ تھی تو تم نے تکبر ( وانکار ) کیا پس ( رسولوں کی ) ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا او رایک جماعت کو تم قتل کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی، اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے آخرکار عیسیٰ ابن مریم کو روشن نشانیاں دے کر بھیجا اور روح پاک سے اس کی مدد کی پھر یہ تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا تو تم نے اس کے مقابلہ میں سر کشی ہی کی، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ہی نے موسیٰ کو بھی کتاب (ہدایت) عطا کی، اور ہم ہی نے ان کے بعد پے درپے (مختلف) رسول بھیجے، اور ہم ہی نے عیسیٰ بیٹے مریم کو بھی (حق و صداقت کے) کھلے دلائل دئیے، اور ان کو قوت بخشی روح القدس کے ذریعے، تو پھر (تمہاری یہ کیا روش رہی کہ) جب بھی تمہارے پاس کوئی پیغمبر وہ کچھ لے کر آیا، جو تمہارے نفسوں کو نہیں بھایا تو تم لوگ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہوگئے، (اور تم نے سرکشی کی) جس کی بناء پر تم نے (حضرات انبیاء کرام کے) ایک گروہ کو جھٹلایا، اور ایک کے تم نے قتل کا ارتکاب کیا،

Translated by

Noor ul Amin

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی پھران کے بعدپے در پے رسول بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کو واضح معجزے عطاکئے اور روح القدس ( جبرائیل ) سے ان کی تائیدکروائی پھرجب کوئی رسول کوئی ایسی چیزلایاجوتمہاری خواہش کے خلاف تھی توتم اکڑبیٹھے ، رسولوں کے ایک گروہ کو تم نے جھٹلایااورایک کو قتل کرڈالا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی ( ف۱٤٦ ) اور اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے ( ف ۱٤۳ ) اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو کھیلی نشانیاں عطا فرمائیں ( ف۱٤٤ ) اور پاک روح سے ( ف۱٤۵ ) اس کی مدد کی ( ف۱٤٦ ) تو کیا جب تمہارے پاس کوئی رسول وہ لے کر آئے جو تمہارے نفس کی خواہش نہیں تکبر کرتے ہو تو ان ( انبیاء ) میں ایک گروہ کو تم جھٹلاتے ہو اور ایک گروہ کو شہید کرتے ہو ۔ ( ف۱٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) عطا کی اور ان کے بعد ہم نے پے در پے ( بہت سے ) پیغمبر بھیجے ، اور ہم نے مریم ( علیھا السلام ) کے فرزند عیسیٰ ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) روشن نشانیاں عطا کیں اور ہم نے پاک روح کے ذریعے ان کی تائید ( اور مدد ) کی ، تو کیا ( ہوا ) جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس وہ ( احکام ) لایا جنہیں تمہارے نفس پسند نہیں کرتے تھے تو تم ( وہیں ) اکڑ گئے اور بعضوں کو تم نے جھٹلایا اور بعضوں کو تم قتل کرنے لگے

Translated by

Hussain Najfi

البتہ ہم نے موسیٰ کو کتاب ( توراۃ ) عطا کی ۔ اور ان کے بعد ہم نے پے در پے رسول بھیجے اور عیسیٰ بن مریم کو کھلی نشانیاں عطا کیں اور روح القدس کے ذریعہ سے ان کی تائید کی ۔ ( اس کے باوجود جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفسی کے خلاف کوئی حکم لے کر تمہارے پاس آیا تو تم نے تکبر کیا سو بعض کو جھٹلایا اور بعض کو قتل کر ڈالا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We gave Moses the Book and followed him up with a succession of messengers; We gave Jesus the son of Mary Clear (Signs) and strengthened him with the holy spirit. Is it that whenever there comes to you a messenger with what ye yourselves desire not, ye are puffed up with pride?- Some ye called impostors, and others ye slay!

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave the Book to Moses and made the Messengers follow in his path. To Jesus, the son of Mary, We gave the miracles and supported him by the Holy Spirit. Why do you arrogantly belie some Messengers and murder others whenever they have brought you messages that you dislike?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed, We gave Musa the Book and followed him up with a succession of Messengers. And We gave `Isa, the son of Maryam, clear signs and supported him with Ruh-il-Qudus. Is it that whenever there came to you a Messenger with what you yourselves desired not, you grew arrogant Some you disbelieved and some you killed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most certainly We gave Musa the Book and We sent apostles after him one after another; and We gave Isa, the son of Marium, clear arguments and strengthened him with the holy spirit, What! whenever then an apostle came to you with that which your souls did not desire, you were insolent so you called some liars and some you slew.

Translated by

William Pickthall

And verily We gave unto Moses the Scripture and We caused a train of messengers to follow after him, and We gave unto Jesus, son of Mary, clear proofs (of Allah's sovereignty), and We supported him with the Holy spirit. Is it ever so, that, when there cometh unto you a messenger (from Allah) with that which ye yourselves desire not, ye grow arrogant, and some ye disbelieve and some ye slay?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने मूसा को किताब दी और उसके बाद पै-दर-पै रसूल भेजे और ईसा बिन मरियम को खुली-खुली निशानियाँ दीं और रूहुल-क़ुद्स से उसकी ताईद की, तो जब भी कोई रसूल तुम्हारे पास वह चीज़ ले कर आया जिसको तुम्हारा दिल नहीं चाहता था तो तुमने तकब्बुर किया, फिर एक जमात को झुटलाया, और एक जमात को मार डाला।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (توریت) دی اور (پھر) ان کے بعد یکے بعد دیگرے پیغمبروں کو بھیجتے رہے اور (پھر) ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو (نبوت کے) واضح دلائل عطا فرمائے اور ہم نے ان کو روح القدس سے تائید دی کیا جب کبھی (بھی) کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسے احکام لائے جن کو تمہارا دل نہ چاہتا تھا (جب ہی) تم نے تکبر کرنا شروع کردیاسو بعضوں کو تم نے جھوٹا بتلایا اور بعضوں کو (بیدھڑک) قتل ہی کر ڈالتے تھے۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی اور ان کے بعد مسلسل رسول بھیجے اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام) کو واضح دلائل دیے۔ اور روح القدس سے اس کی تائید فرمائی۔ جب تمہارے پاس رسول وہ چیز لائے جو تمہاری طبیعتوں کے خلاف تھی تو تم نے تکبر کیا پس ایک جماعت کو تم نے جھٹلا دیا اور دوسری جماعت کو تم نے قتل کر ڈالا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ، اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے ، آخر کار عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم کو روشن نشانیاں دے کر بھیجا اور روح پاک سے اس کی مدد کی ۔ پھر تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا ، تو تم نے اس کے مقابلے میں سرکشی ہی کی ، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کرڈالا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بعد پے درپے رسول بھیجے، اور دئیے ہم نے عیسیٰ بن مریم کو واضح دلائل، اور ان کی تائید کی ہم نے روح القدس کے ذریعہ سے۔ کیا جب کبھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسے احکام لایا جو تمہارے نفسوں کو گوارا نہ تھے تو تم نے تکبر کیا۔ سو ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کرتے رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بیشک دی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور پے درپے بھیجے اس کے پیچھے رسول اور دیئے ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح پاک سے پھر بھلا کیا جب تمہارے پاس لایا کوئی رسول وہ حکم جو نہ بھایا تمہارے جی کو تو تم تکبّر کرنے لگے پھر ایک جماعت کو جھٹلایا اور ایک جماعت کو تم نے قتل کردیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور اس کے بعد پے در پے اور رسول بھیجتے رہے اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو واضح معجزات عطا کئے اور اس کو روح القدس یعنی جبرئیل سے قوت دی پس کیا یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ جب کبھی بھی تمہارے پاس کوئی رسول تمہاری نفسانی خواہشات کے خلاف احکام لیکر آیا تو تم تکبر کرنے لگے پھر ان نبیوں میں سے بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کو تم قتل کر ڈالتے تھے