Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
فَطَرَ |
يَفْطُرُ |
اُفْطُرْ |
فَاطِر |
مَفْطُوْر |
فَطْر |
اَلْفَطْرُ: (ن ض) اس کے اصل معنی کسی چیز کو (پہلی مرتبہ) طول میں پھاڑنے کے ہیں چنانچہ محاورہ ہے: فَطَرَ فُلَانٌ کَذَا فَطْرًا کسی چیز کو پھاڑ ڈالنا۔ اَفْطَرَ ھُوَ فُطُوْرًا: روزہ افطار کرنا: اِنْفَطَرَ اِنْفِطَارًا: پھٹ جانا اور آیت کریمہ: (ہَلۡ تَرٰی مِنۡ فُطُوۡرٍ) (۶۷:۳) بھلا تجھ کو کوئی شگاف ظر آتا ہے۔ میں فُطُوْرٌ کے معنی خلل اور شگاف کے ہیں اور یہ پھاڑنا کبھی کسی چیز کو بگاڑنے اور کبھی مبنی برمصلحت ہوتا ہے چنانچہ فرمایا: (السَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌۢ بِہٖ ؕ کَانَ وَعۡدُہٗ مَفۡعُوۡلًا) (۷۳:۱۸) اور جس سے آسمان پھٹ جائے گا، یہ اس کا وعدہ (پورا) ہوکر رہے گا۔ فَطَرْتُ الشَّاۃَ: میں نے بکری کو دو انگلیوں سے دوہا۔ فَطَرْتُ الْعَجِیْنَ: آٹا گوندھ کر فوراً روٹی پکانا۔ اسی سے فطرۃ ہے جس کے معنی تخلیق کے ہیں اور فَطَرَاﷲُ الْخَلْقَ کے معنی ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ہر چیز کی تخلیق اس طرح کی ہے کہ اس میں کچھ کرنے کی استعداد موجود ہے پس آیت کریمہ: (فِطۡرَتَ اللّٰہِ الَّتِیۡ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیۡہَا) (۳۰:۳۰) اور خدا کی فطرت کو، جس پر لوگوں کو پیدا کیا (اختیار کیے رہو)۔ میں اس مغفرت الٰہی کی طرف اشارہ ہے جو تخلیقی طور پر انسان کے اندر ودیعت مراد ہے۔ جو انسان کی جبلت میں پائی جاتی ہے۔ چنانچہ آیت: (وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَہُمۡ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ) (۴۳:۸۷) اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا تو بول اٹھیں گے کہ خدا نے۔ میں اسی قوت معرفت کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔ (اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ) (۳۵:۱) سب تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ (الَّذِیۡ فَطَرَہُنَّ) (۲۱:۵۶) جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور آیت کریمہ: (السَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌۢ بِہٖ) (۷۳:۱۸) اور جس سے آسمان پھٹ جائے۔ میں ہوسکتا ہے کہ انفطار سے اس بات کی طرف اشارہ ہوکہ جو کچھ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اس پر فیضان ہوگا۔ وہ اسے قبول کرلے گا۔ الفطر: روزہ افطار کرنا۔ کہا جاتا ہے۔ فَطَرْتُہٗ وَاَفْطَرْتُہٗ وَاَفْطَرَھُوَ: یعنی لازم اور متعدی دونوں طرح استعمال ہوتا ہے اور کَمْأَۃٌ (کھمبی) کو فُطْرٌ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ زمین کو پھاڑ کر باہر نکلتی ہے۔
Surah:6Verse:14 |
جو پیدا کرنے والا ہے
Creator
|
|
Surah:12Verse:101 |
پیدا کرنے والے
Creator
|
|
Surah:14Verse:10 |
پیدا کرنے والا ہے
(the) Creator
|
|
Surah:35Verse:1 |
پیدا کرنے والا ہے
Creator
|
|
Surah:39Verse:46 |
پیدا کرنے والے
Creator
|
|
Surah:42Verse:11 |
پیدا کرنے والا ہے
(The) Creator
|