Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 10

سورة إبراهيم

قَالَتۡ رُسُلُہُمۡ اَفِی اللّٰہِ شَکٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یَدۡعُوۡکُمۡ لِیَغۡفِرَ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ وَ یُؤَخِّرَکُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ قَالُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا ؕ تُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَصُدُّوۡنَا عَمَّا کَانَ یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاۡتُوۡنَا بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱۰﴾

Their messengers said, "Can there be doubt about Allah , Creator of the heavens and earth? He invites you that He may forgive you of your sins, and He delays your death for a specified term." They said, "You are not but men like us who wish to avert us from what our fathers were worshipping. So bring us a clear authority."

ان کے رسولوں نے انہیں کہا کہ کیا حق تعالٰی کے بارے میں تمہیں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے وہ تو تمہیں اس لئے بلا رہا ہے کہ تمہارے تمام گناہ معاف فرما دے اور ایک مقرر وقت تک تمہیں مہلت عطا فرمائے ، انہوں نے کہا کہ تم تو ہم جیسے ہی انسان ہو تم چاہتے ہو کہ ہمیں ان خداؤں کی عبادت سے روک دو جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں اچھا تو ہمارے سامنے کوئی کھلی دلیل پیش کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
رُسُلُہُمۡ
ان کے رسولوں نے
اَفِی اللّٰہِ
کیا اللہ کے بارے میں
شَکٌّ
شک ہے
فَاطِرِ
جو پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ بلاتا ہے تمہیں
لِیَغۡفِرَ
تاکہ وہ بخش دے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ
تمہارے گناہوں کو
وَیُؤَخِّرَکُمۡ
اور وہ مہلت دے تمہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی
ایک مقررمدت تک
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
نہیں ہو
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان
مِّثۡلُنَا
ہم جیسے
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
اَنۡ
کہ
تَصُدُّوۡنَا
تم روکو ہمیں
عَمَّا
اس سے جو
کَانَ
تھے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے
اٰبَآؤُنَا
آباؤاجداد ہمارے
فَاۡتُوۡنَا
پس لے آؤ ہمارے پاس
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
مُّبِیۡنٍ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
رُسُلُہُمۡ
ان کے رسولوں نے
اَفِی اللّٰہِ
کیا اللہ تعالیٰ کے بارے میں
شَکٌّ
شک ہے
فَاطِرِ
پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کو
یَدۡعُوۡکُمۡ
وہ بلاتا ہے تمہیں
لِیَغۡفِرَ لَکُمۡ
تاکہ وہ معاف کر دے تمہیں
مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ
تمہارے گنا ہوں کو
وَیُؤَخِّرَکُمۡ
اورمہلت دے تمہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی
ایک مدت مقررہ تک
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
انسان
مِّثۡلُنَا
ہمارے جیسے
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
اَنۡ
یہ کہ
تَصُدُّوۡنَا
تم روکو ہمیں
عَمَّا
اُن سے جن کی
کَانَ
تھے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے
اٰبَآؤُنَا
ہمارے باپ دادا
فَاۡتُوۡنَا
چنانچہ لے آؤ ہمارے پاس
بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ
کوئی واضح دلیل
Translated by

Juna Garhi

Their messengers said, "Can there be doubt about Allah , Creator of the heavens and earth? He invites you that He may forgive you of your sins, and He delays your death for a specified term." They said, "You are not but men like us who wish to avert us from what our fathers were worshipping. So bring us a clear authority."

ان کے رسولوں نے انہیں کہا کہ کیا حق تعالٰی کے بارے میں تمہیں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے وہ تو تمہیں اس لئے بلا رہا ہے کہ تمہارے تمام گناہ معاف فرما دے اور ایک مقرر وقت تک تمہیں مہلت عطا فرمائے ، انہوں نے کہا کہ تم تو ہم جیسے ہی انسان ہو تم چاہتے ہو کہ ہمیں ان خداؤں کی عبادت سے روک دو جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں اچھا تو ہمارے سامنے کوئی کھلی دلیل پیش کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رسولوں نے انھیں کہا : کیا اس اللہ کے بارے میں شک ہے، جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ معاف کر دے اور ایک معین عرصہ تک تمہیں مہلت بھی دیتا ہے وہ کہنے لگے : تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو، تم چاہتے یہ ہو کہ ہمیں ان معبودوں سے روک دو جنہیں ہمارے باپ دادا پوجتے تھے۔ ہمارے پاس کوئی واضح معجزہ تو لاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے رسولوں نے کہا کہ کیا اُس اﷲ تعالیٰ کے بارے میں بھی شک ہے جوآسمانوں اورزمین کو پیداکرنے والاہے؟وہ تمہیں بلاتاہے تاکہ تمہارے گناہوں کومعاف کردے اور تمہیں ایک مدتِ مقررہ تک مہلت دے۔ انہوں نے کہا کہ تم اور کچھ نہیں مگرہمارے جیسے انسان ہی ہو،تم چاہتے ہو کہ ان سے ہمیں روک دو،جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے چنانچہ تم ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their prophets said, |"Is there any doubt about Allah, the Creator of the heavens and the earth? He calls you, so that He may forgive you some of your sins and give you time upto a specified term.|" They said, &You are nothing but a human being like us. You want to prevent us from what our forefathers used to worship. So, bring us some clear authority.|"

بولے ان کے رسول کیا اللہ میں شبہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین وہ تم کو بلاتا ہے تاکہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک وعدہ تک جو ٹھہر چکا ہے کہنے لگے تم تو یہی آدمی ہو ہم جیسے، تم چاہتے ہو کہ روک دو ہم کو ان چیزوں سے جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادا سو لاؤ کوئی سند کھلی ہوئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے رسولوں نے کہا کہ کیا تم لوگوں کو اللہ کی ذات کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے وہ (اللہ) تمہیں بلا رہا ہے تاکہ تمہارے گناہوں کو بخش دے اور ایک وقت معین تک تمہیں مہلت دے انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ہیں آپ لوگ مگر ہماری ہی طرح کے انسان آپ چاہتے ہیں کہ روک دیں ہمیں ان (کی پرستش) سے جن کو پوجتے تھے ہمارے آباء تو لائیے آپ ہمارے سامنے کوئی کھلا معجزہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کے رسولوں نے کہا کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ 17 وہ تمہیں بلا رہا ہے تاکہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدتِ مقرر تک مہلت دے ۔ 18 انہوں نے جواب دیا تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں ۔ 19 تم ہمیں ان ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو جن کی بندگی باپ دادا سے ہوتی چلی آرہی ہے ۔ اچھا تو لاؤ کوئی صریح سَنَد ۔ 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا : کیا اللہ کے بارے میں شک ہے جو سارے آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟ وہ تمہیں بلا رہا ہے کہ تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے ، اور تمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے ۔ ( ٧ ) انہوں نے کہا کہ : تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ تم ایسے ہی انسان جو جیسے ہم ہیں ۔ تم یہ چاہتے ہو کہ ہمارے باپ دادا جن کی عبادت کرتے آئے ہیں ان سے ہمیں روک دو ، لہذا کوئی صاف صاف معجزہ لاکر دکھاؤ ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا گیا تم کو خدا میں ابھی شک ہے 4 جو آسمانوں اور زمین کا انوکھا پیدا کرنے والے وہ تم کو ایمان اور توحید کی طرف بلاتا ہے اس لئے کہ تمہارے گناہ معاف کر دے اور ایک مقرر مدت تک تم کو مہلت دے 5 وہ کہنے لگے تم تو اور کچھ نہیں ہماری طرح ایک آدمی ہو 6 تم یہ چاہتے ہو کہ ہمارے باپ دادا جن پوجتے رہے ان سے یعنی ان کی عبادت سے ہم کو روک دو اگر تم سچے ہو تو ایک کھلی نشانی جیسے ہم چاہتے ہیں ہم کو لا دکھائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے پیغمبروں نے فرمایا کیا (تم کو) اللہ کے بارے شک ہے جو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ہیں وہ تم کو بلا رہے ہیں کہ تمہارے گناہ معاف فرمائیں اور وقت مقررہ تک تم کو (خیروخوبی سے) مہلت دیں انہوں نے کہا تم محض ہماری طرح کے آدمی ہو۔ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں تم ہمیں ان سے روکنا چاہتے ہو ، سو کوئی واضح دلیل (معجزہ) لاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے رسولوں نے کہا کیا تم اس اللہ کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ہو جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے۔ وہ تمہیں تمہارے گناہ بخشنے کی طرف بلاتا ہے اور ایک مقرر مدت تک تمہیں مہلت دے رہا ہے۔ کہنے لگے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو کیا تم چاہتے ہو کہ ہمیں ان کی عبادت و بندگی سے روک دو جن کی ہمارے باپ دادا نے عبادت و بندگی کی تھی۔ ہمارے پاس کوئی کھلی ہوئی دلیل (معجزہ) لے کر آؤ (تاکہ ہم یقین کرلیں۔ )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) خدا (کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their apostles said: is there doubt about Allah, the Maker of the heavens and the earth? He calleth you that he may forgive you of your sins and retain you till a term fixed. They said: ye are but like us; ye mean to turn us aside from that which our fathers have been worshipping; so bring us a warranty manifest.

اور جس امر کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو اس کی طرف سے ہم بڑے شبہ میں ہیں (جو ہم کو) تردد میں ڈالے ہوئے ہیں ۔ ان کے پیغمبر بولے تو کیا (تم کو) شک اللہ کے بارے میں ہے (جو) پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا ۔ وہ تمہیں (توحید کی طرف) بلاتا ہے تاکہ تمہارے گناہ معاف کردے اور تمہیں ایک مدت معین تک حیات دے ۔ (اس پر وہ) کہنے لگے تم اور کچھ بھی نہیں بجز اس کے کہ ہمارے ہی جیسے بشر ہو ۔ تم بس یہ چاہتے ہو کہ ہمارے باپ دادا جس چیز کی عبادت کرتے آئے ہیں اس سے ہم کو روک دو سولاؤ ہمارے پاس کھلا ہوا معجزہ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے رسولوں نے کہا: کیا تمہیں آسمانوں اور زمین کے وجود میں لانے والے اللہ کے بارے میں شک ہے؟ وہ تمہیں بلاتا ہے ، تاکہ تمہارے گناہوں کو بخشے اور تمہیں ایک وقت معین تک مہلت دے ۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو ۔ تم چاہتے ہو کہ ہم کو ان چیزوں کی عبادت سے روک دو ، جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے تو ہمارے پاس کوئی کھلا ہوا معجزہ لاؤ!

Translated by

Mufti Naeem

ان کے رسولوں نے پوچھا کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے وہ تمہیں بلاتا ہے تا کہ تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف فرمادے اورتمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے ۔ ( اس کے جواب میں ) وہ کہنے لگے کہ تم تو ہماری ہی طرح کے بشر ( انسان ) ہو ۔ تم یہ چاہتے ہو کہ ہمیںجن کی عبادت ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے ان کی عبادت سے روک دوبس تم کوئی ( ہماری فرمائشی ) واضح دلیل ہمارے پاس لاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے پیغمبروں نے کہا کیا تم کو اللہ کے بارے میں شک ہے، جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور فائدہ پہنچانے کے لیے ایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے، وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تم یہ چاہتے ہو کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان کی پوجا سے ہم کو منع کر دو ، تو اچھا کوئی کھلی دلیل (معجزہ) لائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے رسولوں نے ان سے کہا کہ کیا تمہیں شک ہے اس اللہ کے بارے میں جو پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کا ؟ اور وہ تمہیں بلاتا بھی اس لئے ہے کہ تاکہ بخشش فرما دے تمہارے گناہوں کی اور تمہیں مہلت سے نواز دے ایک مقررہ مدت تک ؟ ان لوگوں نے (بطور تعجب داستکار) کہا کہ تم تو ہم ہی جیسے بشر (اور انسان) ہو (پھر تمہیں ہم نبی کیسے مان لیں) ، تم تو دراصل ہمیں روکنا چاہتے ہو ان چیزوں (کی پوجا پاٹ) سے جن کو پوجتے چلے آئے ہیں ہمارے باپ دادا پس لے آؤ ہمارے پاس کوئی کھلی سند،

Translated by

Noor ul Amin

رسولوں نے انہیں کہا: ’’ کیا اس اللہ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے وہ تمہیں اپنی طرف اسلئے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ معاف کردے اور ایک وقت مقررتک تمہیں مہلت بھی دیتا ہے‘‘ ؟وہ کہنے لگے:’’تم توہمارے ہی جیسے انسان ہو‘تم چاہتے یہ ہوکہ ہمیں ان معبودوں سے روک دوجن کی ہمارے باپ داداعبادت کرتے تھے ہمارے پاس کوئی واضح معجزہ تولائو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے رسولوں نے کہا کیا اللہ میں شک ہے ( ف۲٤ ) آسمان اور زمین کا بنانے والا ، تمہیں بلاتا ہے ( ف۲۵ ) کہ تمہارے کچھ گناہ بخشے ( ف۲٦ ) اور موت کے مقرر وقت تک تمہاری زندگی بےعذاب کاٹ دے ، بولے تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو ( ف۲۷ ) تم چاہتے ہو کہ ہمیں اس سے باز رکھو جو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے ( ف۲۸ ) اب کوئی روشن سند ہمارے پاس لے آؤ ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے پیغمبروں نے کہا: کیا اللہ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے ، ( جو ) تمہیں بلاتا ہے کہ تمہارے گناہوں کو تمہاری خاطر بخش دے اور ( تمہاری نافرمانیوں کے باوجود ) تمہیں ایک مقرر میعاد تک مہلت دیئے رکھتا ہے ۔ وہ ( کافر ) بو لے: تم تو صرف ہمارے جیسے بشر ہی ہو ، تم یہ چاہتے ہو کہ ہمیں ان ( بتوں ) سے روک دو جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے ، سو تم ہمارے پاس کوئی روشن دلیل لاؤ

Translated by

Hussain Najfi

ان کے رسولوں نے کہا کیا ( تمہیں ) اللہ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں اس لئے بلا رہا ہے کہ تمہارے گناہ بخش دے اور تمہیں ایک مقررہ وقت تک مہلت دے اس پر ان لوگوں نے کہا تم نہیں ہو مگر ہمارے جیسے بشر ( اور انسان ) تم چاہتے ہو کہ جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے آئے ہیں ہمیں ان کی عبادت سے روکو! سو ہمارے پاس کوئی کھلا ہوا ( ہمارا مطلوبہ ) معجزہ لاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their messengers said: "Is there a doubt about Allah, The Creator of the heavens and the earth? It is He Who invites you, in order that He may forgive you your sins and give you respite for a term appointed!" They said: "Ah! ye are no more than human, like ourselves! Ye wish to turn us away from the (gods) our fathers used to worship: then bring us some clear authority."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers asked them, "Could there be any doubt about the existence of God who has created the heavens and the earth? He calls you to Himself to forgive your sins. He gives you respite only until the appointed time." They said, "You are mere mortals like us. What you want is to prevent us from worshipping that which our fathers worshipped. Show us clear proof (if what you say is true)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their Messengers said: "(What!) Can there be a doubt about Allah, the Creator of the heavens and the earth He calls you that He may forgive you of your sins and give you respite for a term appointed." They said: "You are no more than human beings like us! You wish to turn us away from what our fathers used to worship. Then bring us a clear authority."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their apostles said: Is there doubt about Allah, the Maker of the heavens and the earth? He invites you to forgive you your faults and to respite you till an appointed term. They said: You are nothing but mortals like us; you wish to turn us away from what our fathers used to worship; bring us therefore some clear authority.

Translated by

William Pickthall

Their messengers said: Can there be doubt concerning Allah, the Creator of the heavens and the earth? He calleth you that He may forgive you your sins and reprieve you unto an appointed term. They said: Ye are but mortals like us, who would fain turn us away from what our fathers used to worship. Then bring some clear warrant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनके पैग़म्बरों ने कहाः क्या अल्लाह के बारे में शक है जो आसमानों और ज़मीन को वजूद में लाने वाला है, वह तुमको बुला रहा है कि तुम्हारे गुनाहों को माफ़ कर दे और तुमको एक मुक़र्रर मुद्दत तक मोहलत दे, उन्होंने कहा कि तुम इसके सिवा कुछ नहीं कि हमारे जैसे ही एक आदमी हो, तुम चाहते हो कि हमको उन चीज़ों की इबादत से रोक दो जिनकी इबादत हमारे बाप-दादा करते थे, तुम हमारे सामने कोई खुली सनद ले आओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) اللہ تعالیٰ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے (5) تم کو بلا رہا ہے تاکہ تمہارے گناہ معاف کر دے اور معین مدت تک تم کو (خیر و خوبی کے ساتھ) حیات دے (6) انہوں نے کہا کہ تم ایک محض آدمی ہو جیسے ہم ہیں تم یہ چاہتے ہو کہ ہمارے آباؤاجداد جس چیز کی عبادت کرتے تھے (یعنی بت) اس سے ہم کو روک دو سو کوئی صاف معجزہ دکھلاؤ۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے رسولوں نے کہا کیا اللہ کے بارے میں شک ہے ؟ جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے۔ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخش دے اور تمہیں ایک متعین مدت تک مہلت دے۔ انہوں نے کہا تم ہمارے جیسے ہی بشر ہو، تم چاہتے ہو کہ ہمیں اس سے روک دو ، جس کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے، پس ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لاؤ۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے رسولوں نے کہا کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے۔ وہ تمہیں بلا رہا ہے تا کہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدت مقرر تک مہلت دے۔ انہوں نے جواب دیا تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں۔ تم ہمیں ان ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو ، جن کی بندگی ہمارے باپ دادا سے ہوتی چلی آرہی ہے ۔ اچھا تو لاؤ کوئی صریح سند ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے رسولوں نے کہا کیا اللہ کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں کا اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے وہ تمہیں بلاتا ہے تاکہ تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے۔ اور مقررہ مدت تک تمہیں ڈھیل دے دے۔ ان لوگوں نے جواب دیا کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو ہمارے باپ دادا جس کی عبادت کرتے تھے تم ہمیں اس سے روکتے ہو۔ سو تم ہمارے پاس کوئی کھلی ہوئی دلیل لے آؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے ان کے رسول کیا اللہ میں شبہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین وہ تم کو بلاتا ہے تاکہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک وعدہ تک جو ٹھہر چکا ہے کہنے لگے تم تو یہی آدمی ہو ہم جیسے تم چاہتے ہو کہ روک دو ہم کو ان چیزوں سے جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے، سو لاؤ کوئی سند کھلی ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے پیغمبروں نے جواب دیا کیا تم کو اس خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے وہ تم کو اس لئے دعوت دیتا ہے تا کہ تمہارے گناہ معاف کر دے اور ایک مقررہ وقت تک تم کو موقع دے ، ان کی قوم نے کہا سوائے اس کے نہیں کہ تم بھی ہم ہی جیسے آدمی ہو تمہارا مقصد یہ ہے کہ تم ہم کو ان چیزوں کی عبادت سے روک دو جن کو ہمارے باپ دادا پوجا کرتے تھے سو اب تم کوئی صاف وصریح معجزہ پیش کرو