And when it is said to him, "Fear Allah ," pride in the sin takes hold of him. Sufficient for him is Hellfire, and how wretched is the resting place.
اور جب اِ س سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقینًا وہ بدترین جگہ ہے ۔
And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah . And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.
اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم ( سب ) اس گروہ سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو ۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالٰی انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔