قیامت کے روز لوگوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہوگا

Severance of relations among people on the Day of Judgment

35 Verses on This Topic

وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا لَّا تَجۡزِیۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَیۡئًا وَّ لَا یُقۡبَلُ مِنۡہَا شَفَاعَۃٌ وَّ لَا یُؤۡخَذُ مِنۡہَا عَدۡلٌ وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, nor will intercession be accepted from it, nor will compensation be taken from it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرتے رہو جب کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی اسکی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ کوئی بدلہ اس کے عوض لیا جائے گا اور نہ مدد کئے جائیں گے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 48

وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا لَّا تَجۡزِیۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَیۡئًا وَّ لَا یُقۡبَلُ مِنۡہَا عَدۡلٌ وَّ لَا تَنۡفَعُہَا شَفَاعَۃٌ وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی نفس کسی نفس کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا نہ اسے کوئی شفاعت نفع دے گی نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 123

اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِیۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا وَ رَاَوُا الۡعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتۡ بِہِمُ الۡاَسۡبَابُ ﴿۱۶۶﴾

[And they should consider that] when those who have been followed disassociate themselves from those who followed [them], and they [all] see the punishment, and cut off from them are the ties [of relationship],

جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے ۔

Parah: 2
Surah: 2
Verse: 166

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خُلَّۃٌ وَّ لَا شَفَاعَۃٌ ؕ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۵۴﴾

O you who have believed, spend from that which We have provided for you before there comes a Day in which there is no exchange and no friendship and no intercession. And the disbelievers - they are the wrongdoers.

اے ایمان والو !جو ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو اس سے پہلے کہ کہ وہ دن آئے جس میں نہ تجارت ہے نہ دوستی اورشفاعت اور کافر ہی ظالم ہیں ۔

Parah: 3
Surah: 2
Verse: 254

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِ ﴿ۙ۱۰﴾

Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all. And it is they who are fuel for the Fire.

کافروں کوان کے مال اور ان کی اولاد اللہ تعالٰی ( کے عذاب ) سے چُھڑانے میں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ تو جہنم کا ایندھن ہی ہیں ۔

Parah: 3
Surah: 3
Verse: 10

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾

Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

کافروں کو ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔

Parah: 4
Surah: 3
Verse: 116

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ جٰدَلۡتُمۡ عَنۡہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۟ فَمَنۡ یُّجَادِلُ اللّٰہَ عَنۡہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَمۡ مَّنۡ یَّکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ وَکِیۡلًا ﴿۱۰۹﴾

Here you are - those who argue on their behalf in [this] worldly life - but who will argue with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will [then] be their representative?

ہاں تو یہ ہو تم لوگ کہ دنیا میں تم نے ان کی حمایت کی لیکن اللہ تعالٰی کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا؟ اور وہ کون ہے جو ان کا وکیل بن کر کھڑا ہو سکے گا ؟

Parah: 5
Surah: 4
Verse: 109

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ اسۡتَنۡکَفُوۡا وَ اسۡتَکۡبَرُوۡا فَیُعَذِّبُہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۬ ۙ وَّ لَا یَجِدُوۡنَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿۱۷۳﴾

And as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards and grant them extra from His bounty. But as for those who disdained and were arrogant, He will punish them with a painful punishment, and they will not find for themselves besides Allah any protector or helper.

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور شائستہ اعمال کئے ہیں ان کو ان کا پورا پورا ثواب عنایت فرمائے گا اور اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ دے گا اور جن لوگوں نے ننگ و عار اور سرکشی اور انکار کیا انہیں المناک عذاب دے گا اور وہ اپنے لئے سوائے اللہ کے کوئی حمایتی اور امداد کرنے والا نہ پائیں گے ۔

Parah: 6
Surah: 4
Verse: 173

وَ لَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا فُرَادٰی کَمَا خَلَقۡنٰکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ تَرَکۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰکُمۡ وَرَآءَ ظُہُوۡرِکُمۡ ۚ وَ مَا نَرٰی مَعَکُمۡ شُفَعَآءَکُمُ الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ اَنَّہُمۡ فِیۡکُمۡ شُرَکٰٓؤُا ؕ لَقَدۡ تَّقَطَّعَ بَیۡنَکُمۡ وَ ضَلَّ عَنۡکُمۡ مَّا کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ ﴿٪۹۴﴾  17

[It will be said to them], "And you have certainly come to Us alone as We created you the first time, and you have left whatever We bestowed upon you behind you. And We do not see with you your 'intercessors' which you claimed that they were among you associates [of Allah ]. It has [all] been severed between you, and lost from you is what you used to claim."

اور تم ہمارے پاس تن تنہا آگئے جس طرح ہم نے اول بار تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اس کو اپنے پیچھے ہی چھوڑ آئے اور ہم تو تمہارے ہمراہ تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کو نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم دعوٰی رکھتے تھے کہ وہ تمہارے معاملہ میں شریک ہیں واقعی تمہارے آپس میں قطع تعلق ہوگیا اور وہ تمہارا دعویٰ سب تم سے گیا گزرا ہوا ہے ۔

Parah: 7
Surah: 6
Verse: 94

قُلۡ لِّعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ یُنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خِلٰلٌ ﴿۳۱﴾

[O Muhammad], tell My servants who have believed to establish prayer and spend from what We have provided them, secretly and publicly, before a Day comes in which there will be no exchange, nor any friendships.

میرے ایمان دار والے بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازوں کو قائم رکھیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی نہ دوستی اور محبت ۔

Parah: 13
Surah: 14
Verse: 31

یَوۡمَ تَاۡتِیۡ کُلُّ نَفۡسٍ تُجَادِلُ عَنۡ نَّفۡسِہَا وَ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾

On the Day when every soul will come disputing for itself, and every soul will be fully compensated for what it did, and they will not be wronged.

جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لئے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کئے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر ( مطلقاً ) ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 111

وَّ نَرِثُہٗ مَا یَقُوۡلُ وَ یَاۡتِیۡنَا فَرۡدًا ﴿۸۰﴾

And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone.

یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے ۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا ۔

Parah: 16
Surah: 19
Verse: 80

وَ کُلُّہُمۡ اٰتِیۡہِ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فَرۡدًا ﴿۹۵﴾

And all of them are coming to Him on the Day of Resurrection alone.

یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں ۔

Parah: 16
Surah: 19
Verse: 95

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَئِذٍ وَّ لَا یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾

So when the Horn is blown, no relationship will there be among them that Day, nor will they ask about one another.

پس جبکہ صور پھونک دیا جائیگا اس دن نہ تو آپس کے رشتے ہی رہیں گے ، نہ آپس کی پوچھ گچھ ۔

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 101

فَعَمِیَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡاَنۡۢبَآءُ یَوۡمَئِذٍ فَہُمۡ لَا یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۶۶﴾

But the information will be unapparent to them that Day, so they will not [be able to] ask one another.

پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہوجائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے ۔

Parah: 20
Surah: 28
Verse: 66

خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ۚ لَا یَجِدُوۡنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿ۚ۶۵﴾

Abiding therein forever, they will not find a protector or a helper.

جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے ۔ وہ کوئی حامی و مددگار نہ پائیں گے ۔

Parah: 22
Surah: 33
Verse: 65

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ بِہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیۡ بَیۡنَ یَدَیۡہِ ؕ وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ مَوۡقُوۡفُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ ۖ یَرۡجِعُ بَعۡضُہُمۡ اِلٰی بَعۡضِۣ الۡقَوۡلَ ۚ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡا لَوۡ لَاۤ اَنۡتُمۡ لَکُنَّا مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۳۱﴾

And those who disbelieve say, "We will never believe in this Qur'an nor in that before it." But if you could see when the wrongdoers are made to stand before their Lord, refuting each other's words... Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "If not for you, we would have been believers."

اور کافروں نے کہا کہ ہم ہرگز نہ تو اس قرآن کو مانیں نہ اس سے پہلے کی کتابوں کو! اے دیکھنے والے کاش کہ تو ان ظالموں کو اس وقت دیکھتا جبکہ یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو الزام دے رہے ہونگے کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے اگر تم نہ ہوتے تو ہم مو من ہوتے ۔

Parah: 22
Surah: 34
Verse: 31

قَالَ الَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡۤا اَنَحۡنُ صَدَدۡنٰکُمۡ عَنِ الۡہُدٰی بَعۡدَ اِذۡ جَآءَکُمۡ بَلۡ کُنۡتُمۡ مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿۳۲﴾

Those who were arrogant will say to those who were oppressed, "Did we avert you from guidance after it had come to you? Rather, you were criminals."

یہ بڑے لوگ ان کمزورں کو جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس ہدایت آچکنے کے بعد ہم نے تمہیں اس سے روکا تھا؟ ( نہیں ) بلکہ تم ( خود ) ہی مجرم تھے ۔

Parah: 22
Surah: 34
Verse: 32

وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ وَ اِنۡ تَدۡعُ مُثۡقَلَۃٌ اِلٰی حِمۡلِہَا لَا یُحۡمَلۡ مِنۡہُ شَیۡءٌ وَّ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰی ؕ اِنَّمَا تُنۡذِرُ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ؕ وَ مَنۡ تَزَکّٰی فَاِنَّمَا یَتَزَکّٰی لِنَفۡسِہٖ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۸﴾

And no bearer of burdens will bear the burden of another. And if a heavily laden soul calls [another] to [carry some of] its load, nothing of it will be carried, even if he should be a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and have established prayer. And whoever purifies himself only purifies himself for [the benefit of] his soul. And to Allah is the [final] destination.

کوئی بھی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اگر کوئی گراں بار دوسرے کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھائے گا گو قرابت دار ہی ہو تو صرف انہی کو آگاہ کر سکتا ہے جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور جو بھی پاک ہو جائے وہ اپنے ہی نفع کے لئے پاک ہوگا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Parah: 22
Surah: 35
Verse: 18

فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ تَوۡصِیَۃً وَّ لَاۤ اِلٰۤی اَہۡلِہِمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۵۰﴾٪  2

And they will not be able [to give] any instruction, nor to their people can they return.

اس وقت نہ تو یہ وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے ۔

Parah: 23
Surah: 36
Verse: 50
40 Related Topics

قیامت کے روز لوگوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہوگا

Severance of relations among people on the Day of Judgment

یوم قیامت کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

روز قیامت کوئی شخص دوسرے شخص کا مالک و مختار نہ ہوگا

فرقہ باز لوگوں سے رسول اﷲ ﷺ کا کوئی تعلق نہیں ہے

ظلم قیامت کے دن اندھیروں میں ہوگا

Injustice is darkness on the day of Resurrection

لوگوں کے درمیان صلح کرانے کی فضیلت

The merit of reconciling people

اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں

None is like Him

اللہ کے ہاں کوئی سفارش نہیں مگر اس کی اجازت سے

No intercession except after Allah's permission

قیامت میں لوگوں کا جمع ہونا اور ان کی حالت

Gathering of people and their status

لوگوں کی تکلیف کی شدت قیامت کے دن

Distress of people on the Day of Resurrection

وہ شخص جس سے اللہ تعالی قیامت کے دن کلام نہیں کریں گے

Those whom Allah do not speak to on the Day of Resurrection

لوگوں کے درمیان خیر خواہی کی ضرورت

The importance of advice among people

روز قیامت گمراہ لوگوں اور ابلیس کے لشکروں کا حال

اﷲ کے سوا آسمانوں اور زمینوں میں کوئی بھی علم غیب نہیں جانتا

زمین سے ایک چوپایہ نکلے گا جو قرب قیامت کی علامت ہوگا

قیامت کے روز پہاڑوں، آسمانوں اور زمینوں کے مکینوں کا کیا حال ہوگا؟

آخرت کا اچھا گھر کن خوش اعمال لوگوں کے لیے ہوگا؟

قیامت کے دن باپ بیٹا ایک دوسرے کے کسی کام نہیں آئیں گے

روز قیامت کافروں کو مہلت ملے گی نہ ان کا ایمان مقبول ہوگا

قبل از صحبت طلاق یافتہ عورت پر کوئی عدت نہیں

اﷲ تعالیٰ کی مثل کوئی بھی نہیں ہے

روز قیامت متقین کے علاوہ باقی لوگوں کی گہری دوستی دشمنی میں بدل جائے گی

معبودانِ مشرکین ان کی پکار نہیں سنتے اور رو ز قیامت وہ ان کے دشمن ہوں گے

میں کوئی نیا رسول ہوں نہ مجھے معلوم ہے کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا

اﷲ اہل ایمان کو مولیٰ ہے اور کافروں کا کوئی مولیٰ نہیں

اسلام لانا اﷲ اور رسول پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ تو تم پر احسانِ الٰہی ہے

کسی نبی سے رشتہ داری اور تعلق کفریہ اعمال کے ساتھ کام نہیں آسکتے

بار بار نہایت باریک بینی کے ساتھ دیکھنے سے بھی ساتوں آسمانوں میں کوئی نقص نظر نہیں آسکتا

روز قیامت اﷲ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی اس سے کلام نہ کرسکے گا

اﷲ تعالیٰ کے ارادے کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

قیامت کے روز کوء یدوستی یا سفارش نہیں، بلکہ صدقات و خیرات کام آئیں گے۔

بعض فقراء لوگوں سے مانگتے تو نہیں لیکن وہ صدقات کے مستحق ہوتے ہیں۔

ارض و سما میں کوئی چیز بھی اﷲ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں ہے۔

ہجرت کن لوگوں پر فرض اور کن پر فرض نہیں ہے؟

عبادت الٰہی کرنے میں کوئی عار اور تکبر نہیں آنا چاہیے

عربوں کے رسم و رواج اور تقلید آباء کا دین الٰہی سے کوئی تعلق نہیں

مشرکین کے پاس شرک کرنے کی کوئی دلیل نہیں

کوئی اپنی خواہش او رآرزو سے رسول نہیں بن سکتا

روز قیامت اعمال کا وزن ہوگا اور باعتبار وزن انجام ہوگا

اگر تم نے جہاد پر والدین، اولاد، رشتہ داروں وغیرہ کو ترجیح دی تو کیا انجام ہوگا؟