As for 'Aad, they were arrogant upon the earth without right and said, "Who is greater than us in strength?" Did they not consider that Allah who created them was greater than them in strength? But they were rejecting Our signs.
اب قوم عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کردی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے ( بہت ہی ) زیادہ زور آور ہے وہ ( آخر تک ) ہماری آیتوں کا انکار ہی کرتے رہے ۔
So We sent upon them a screaming wind during days of misfortune to make them taste the punishment of disgrace in the worldly life; but the punishment of the Hereafter is more disgracing, and they will not be helped.
بالآخر ہم نے ان پر ایک تیز تند وآندھی منحوس دنوں میں بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں ، اور ( یقین مانو ) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیادہ رسوائی والا ہے اور وہ مدد نہیں کئے جائیں گے ۔
And as for Thamud, We guided them, but they preferred blindness over guidance, so the thunderbolt of humiliating punishment seized them for what they used to earn.
رہے قوم ثمود ، سو ہم نے ان کی بھی راہبری کی پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی جس بنا پر انہیں ( سراپا ) ذلت کے عذاب ، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعث پکڑ لیا ۔
وَ نَجَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ ﴿۱۸﴾٪ 16
And We saved those who believed and used to fear Allah .
اور ( ہاں ) ایمان دار اور پارساؤں کو ہم نے ( بال بال ) بچا لیا ۔