کَذَّبَ اَصۡحٰبُ لۡئَـیۡکَۃِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۷۶﴾ۚۖ
The companions of the thicket denied the messengers
ایکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا ۔
اِذۡ قَالَ لَہُمۡ شُعَیۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾ۚ
When Shu'ayb said to them, "Will you not fear Allah ?
جبکہ ان سے شعیب ( علیہ السلام ) نے کہا کہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟
اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۷۸﴾ۙ
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
میں تمہاری طرف امانتدار رسول ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۷۹﴾ۚ
So fear Allah and obey me.
اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو ۔
وَ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۸۰﴾ؕ
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا ، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے ۔
اَوۡفُوا الۡکَیۡلَ وَ لَا تَکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِیۡنَ ﴿۱۸۱﴾ۚ
Give full measure and do not be of those who cause loss.
ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو ۔
وَ زِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِیۡمِ ﴿۱۸۲﴾ۚ
And weigh with an even balance.
اور سیدھی صحیح ترازو سے تولا کرو ۔
وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۸۳﴾ۚ
And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.
لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔
وَ اتَّقُوا الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الۡجِبِلَّۃَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۸۴﴾ؕ
And fear He who created you and the former creation."
اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے ۔
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ ﴿۱۸۵﴾ۙ
They said, "You are only of those affected by magic.
انہوں نے کہا تو تُو ان میں سے ہے جن پر جادو کر دیا جاتا ہے ۔
وَ مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا وَ اِنۡ نَّظُنُّکَ لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۱۸۶﴾ۚ
You are but a man like ourselves, and indeed, we think you are among the liars.
اورتو تو ہم جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں ۔
فَاَسۡقِطۡ عَلَیۡنَا کِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۸۷﴾ؕ
So cause to fall upon us fragments of the sky, if you should be of the truthful."
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا دے ۔
قَالَ رَبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾
He said, "My Lord is most knowing of what you do."
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔
فَکَذَّبُوۡہُ فَاَخَذَہُمۡ عَذَابُ یَوۡمِ الظُّلَّۃِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۸۹﴾
And they denied him, so the punishment of the day of the black cloud seized them. Indeed, it was the punishment of a terrible day.
چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا وہ بڑے بھاری دن کا عذاب تھا ۔
اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۹۰﴾
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کے اکثر مسلمان نہ تھے ۔
وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۹۱﴾٪
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے والا مہربانی والا ۔