Have you not seen those who claim to have believed in what was revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you? They wish to refer legislation to Taghut, while they were commanded to reject it; and Satan wishes to lead them far astray.
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا؟ جن کا دعویٰ تو یہ ہے کہ جو کچھ آپ پر اور جو کچھ آپ سے پہلے اُتارا گیا ہے اس پر ان کا ایمان ہے لیکن وہ اپنے فیصلے غیر اللہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ شیطان کا انکار کریں شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ انہیں بہکا کر دور ڈال دے ۔
And when it is said to them, "Come to what Allah has revealed and to the Messenger," you see the hypocrites turning away from you in aversion.
ان سے جب کبھی کہا جائے کہ اللہ تعالٰی کے نازل کردہ کلام کی اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف آؤ تو آپ دیکھ لیں گے کہ یہ منافق آپ سے مُنہ پھیر کر رُکے جاتے ہیں
So how [will it be] when disaster strikes them because of what their hands have put forth and then they come to you swearing by Allah , "We intended nothing but good conduct and accommodation."
پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتُوت کے باعث کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آ کر اللہ تعالٰی کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا
Those are the ones of whom Allah knows what is in their hearts, so turn away from them but admonish them and speak to them a far-reaching word.
یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے دلوں کا بھید اللہ تعالٰی پر بخوبی روشن ہے ، آپ ان سے چشم پوشی کیجئے انہیں نصیحت کرتے رہئے اور انہیں وہ بات کہئے !جو ان کے دلوں میں گھر کرنے والی ہو ۔