TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

نکاح کے موانع کا بیان - نکاح کے موانع کا بیان - Book 120 of Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Book 120 of Musnad Ahmad, with 19 chapters and 85 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

85 Hadith · 19 Chapters
دودھ چھڑاتے وقت عورت کو کچھ دینے کے مستحب ہونے کا بیان
۔ (۶۹۸۳)۔ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍِ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا یُذْھِبُ عَنِّیْ مَذَمَّۃَ الرَّضَاعِ؟ قَالَ: ((غُرَّۃٌ، عَبْدٌ أَوْ أَمَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۵۸۲۵)
۔ سیدنا حجاج ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کونسی چیز ہے، جو دودھ پلانے والی کے حق کو مجھ سے ادا کر سکتی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک غلام یا ایک لونڈی۔
Takhreej
(۶۹۸۳) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین، أخرجہ ابوداود: ۲۰۶۴، والترمذی: ۱۱۵۳، والنسائی: ۶/ ۱۰۸(انظر: ۱۵۷۳۳)
Explanation
فوائد:… اس حق سے مراد اجرت نہیں ہے، اجرت علیحدہ چیز ہے اور دودھ چھڑاتے وقت مرضِعہ کو عطیہ دینا علیحدہ چیز ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدت ِ رضاعت کی تکمیل پر مرضِعہ کو ایک غلام یا لونڈی دے کر اس کے احسان کا جواب دیا جائے، جیسے اس نے بڑی احتیاط سے ایک بچے کو پالا پوسا اور اس کی خدمت کر کے اس کو سہارا دیا اور والدین کی اس مشقت سے مستغنی کیے رکھا، ایسے ہی غلام یا لونڈی کی صورت میں اس کو ایک نفس کا عطیہ دیا جائے۔
6983
Sahih
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
۔ (۶۹۸۴)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَیْسَ لَنَا نِسَائٌ، فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلَّا نَسْتَخْصِیْ؟ فَنَہَانَا عَنْہُ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا بَعْدُ فِیْ أَنْ نَتَزَوَّجَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ اِلٰی أَجَلٍ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللّٰہِ: {یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ۔} [سورۃ المائدۃ: ۸۷] (مسند احمد: ۳۹۸۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جہاد میں مصروف تھے، ہمارے پاس بیویاں نہیں تھیں، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم خصی نہ ہوجائیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور پھر ہمیںیہ اجازت دے دی کہ ہم مقررہ مدت تک کپڑے وغیرہ کے عوض میں عورتوں سے شادی کر سکتے ہیں، (جس کو متعہ کہتے ہیں)، پھر سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: اے ایمان والو! اللہ تعالی نے تمہارے لیے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں، ان کو حرام نہ قرار دو اور زیادتی نہ کرو، بیشک اللہ تعالی زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ (سورۂ مائدہ: ۸۷)
Takhreej
(۶۹۸۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۷۵، ومسلم: ۱۴۰۴ (انظر: ۳۹۸۶)
6984
Sahih
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
۔ (۶۹۸۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ وَسَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: کُنَّا فِیْ غَزَاۃٍ فَجَائَنَا رَسُوْلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اسْتَمْتِعُوْا۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۱۸)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ اور سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ایک غزوہ میں تھے،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قاصد ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے ہیں کہ تم لوگ (نکاحِ متعہ کی صورت میں) فائدہ اٹھا سکتے ہو۔
Takhreej
(۶۹۸۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۱۷، ۵۱۱۸، ومسلم: ۱۴۰۵(انظر: ۱۶۵۰۴)
6985
Sahih
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
۔ (۶۹۸۶)۔ (وَعَنْہُمَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَا: خَرَجَ عَلَیْنَا مُنَادِی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَنَادٰی: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ أَذِنَ لَکُمْ فَاسْتَمْتِعُوْا یَعْنِی مُتْعَۃَ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۴۹)
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کامنادی ہمارے پاس آیا اور اس نے یہ اعلان کیا: بے شک اللہ کے رسول نے تم کو اجازت دی ہے، پس تم فائدہ حاصل کر سکتے ہو، یعنی نکاح متعہ کی صورت میں۔
Takhreej
(۶۹۸۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… یہ غزوۂ اوطاس کا واقعہ ہے۔
6986
Sahih
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
۔ (۶۹۸۷)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: کُنَّا نَسْتَمْتِعُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالثَّوْبِ۔ (مسند احمد: ۱۱۱۸۲)
۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں کپڑے کے عوض نکاح متعہ کر لیا کرتے تھے۔
Takhreej
(۶۹۸۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… اتفاقی طور پر کپڑے کا ذکر کیا گیا ہے، وگرنہ عورت کی رضامندی کے مطابق کوئی چیز بھی دی جا سکتی تھی۔
6987
Sahih
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
۔ (۶۹۸۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کُنَّا نَتَمَتَّعُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ حَتّٰی نَہَانَا عُمَرُ اَخِیْرًایَعْنِی النِّسَائَ۔ (مسند احمد: ۱۴۳۱۹)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں اور سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے زمانوں میں عورتوں سے نکاح متعہ کیا کرتے تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آخر میں ہمیں منع کر دیا تھا۔
Takhreej
(۶۹۸۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۵(انظر: ۱۴۲۶۸)
Explanation
فوائد:… امام نووی نے کہا: اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جن صحابہ نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر d کے ادوارِ خلافت میں نکاحِ متعہ کیا، ان کو ناسخ دلیل کا علم نہیں تھا، بالآخر سیدنا عمر b نے ان کوبھی منع کر دیا۔
6988
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۸۹)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ أَنَّہ، سَمِعَ أَبَاہُ عَلِیَّ بْنَ اَبِیْ طَالِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ: وَبَلَغَہُ أَنَّہ رَخَّصَ فِیْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ، فَقَالَ لَہُ عَلِیُّ بْنُ اَبِیْ طَالِبٍ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ نَہٰی عَنْہَا یَوْمَ خَیْبَرَ وَعَنْ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْأَھْلِیَّۃِ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۴)
۔ سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کو سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے حوالے سے اس بات کا علم ہوا کہ وہ متعہ کی رخصت دیتے ہیں تو انھوں نے ان کو کہا:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے دن متعہ اور گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا۔
Takhreej
(۶۹۸۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۱۵، ومسلم: ۱۴۰۷(انظر: ۱۲۰۴)
6989
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۰)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ نُعَیْمِ الْأَعْرَجِیِّ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ وَ اَنَا عِنْدَہُ عَنِ الْمُتْعَۃِ، مُتْعَۃِ النِّسَائِ فَغَضِبَ وَقَالَ: واللّٰہِ! مَاکُنَّا عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زُنَاۃً وَلَا مُسَافِحِیْنَ۔ (مسند احمد: ۵۸۰۸)
۔ عبد الرحمن بن نعیم اعرجی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے متعہ کے نکاح کے بارے میں سوال کیا، وہ غصے میں آگئے اور کہا: اللہ کی قسم! ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں زنا کار اور بدکار نہ تھے۔
Takhreej
(۶۹۹۰) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۵۷۰۶ (انظر: ۵۸۰۸)
Explanation
فوائد:… یعنی نکاحِ متعہ حرام ہو گیا ہے، اب جو آدمی اس کا ارتکاب کرے گا، وہ زانی شمار ہو گا۔
6990
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۱)۔ عَنِ الرَّبِیْعِِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ الْفَتْحِ فَأَقَمْنَا خَمْسَ عَشْرَۃَ مِنْ بَیْنِ لَیْلَۃٍ وَیَوْمٍ، قَالَ: فَاِذَنَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْمُتْعَۃِ، قَالَ: وَخَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِیْ فِیْ اَسْفَلِ مَکَّۃَ أَوْ قَالَ: فِیْ أَعَلَا مَکَّۃَ فَلَقِیْنَا فَتَاۃٌ مِنْ بَنِیْ عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَۃَ کَاَنَّہَا الْبَکْرَۃُ الْعَنَطْنَطَۃُ، قَالَ: وَأَنَا قَرِیْبٌ مِنَ الدَّمَامَۃِ وَعَلَیَّ بُرْدٌ جَدِیْدٌ غَضٌّ، وَعَلَی ابْنِ عَمِّیْ بُرْدٌ خَلَقٌ، قَالَ: فَقُلْنَا لَھَا: ھَلْ لَکَ أَنْ یَسْتَمْتِعَ مِنْکِ أَحَدُنَا؟ قَالَتْ: وَھَلْ یَصْلُحُ ذٰلِکَ؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ اِلَی ابْنِ عَمِّیْ، فَقُلْتُ لَھَا: اِنَّ بُرْدِیْ ھٰذَا جَدِیْدٌ غَضٌّ وَبُرْدُ ابْنِ عَمِّیْ ھٰذَا خَلَقٌ مَحٌّ، قَالَتْ: بُرْدُ ابْنِ عَمِّکَ ھٰذَا لَا بَأْسَ بِہِ، فَاسْتَمْتَعَ مِنْہَا فَلَمْ نَخْرُجْ مِنْ مَکَّۃَ حَتّٰی حَرَّمَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۲۰)
۔ سیدنا سبرہ جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ فتح مکہ والے دن نکلے، ہم پندرہ روز وہاں ٹھہرے،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نکاح متعہ کی اجازت دے دی، میں اور میرا چچا زاد مکہ کے زیریںیا بالائی علاقے میں گئے، وہاں ہم بنی عامر بن صعصعہ کی ایک نوجوان لڑکی سے ملے، گویا کہ وہ لمبی گردن والی نوخیز اونٹنی تھی، میں خوش شکل نہ تھا، لیکن میری چادر بالکل نئی تھی اور میرے چچا کے بیٹے پر پرانی اور بوسیدہ چادر تھی، ہم نے اس سے کہا: کیا تو ہم میں سے کسی ایک کے ساتھ نکاح متعہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ اس نے کہا: کیایہ کرنا درست ہے؟ ہم نے کہا: ہاں، پھر اس نے دیکھنا شروع کر دیا، جب وہ میرے چچا زاد بھائی کی جانب دیکھتی تو میں اس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کہتا: میرییہ چادر بالکل نئی ہے اور اس کی چادر پرانی اور بوسیدہ ہے۔ اس نے کہا: تیرے چچا زاد بھائی کی چادر میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، پس اس نے میرے چچا زاد بھائی سے متعہ کر لیا، بعد میں ہم ابھی مکہ سے باہر نہیں آئے تھے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نکاح متعہ کو حرام قرار دیا۔
Takhreej
(۶۹۹۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۶ (انظر: ۱۵۳۴۶)
6991
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۲)۔ وَعَنْہُ اَیُضًا عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِعُسْفَانَ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ الْعُمْرَۃَ قَدْ دَخَلَتْ فِی الْحَجِّ۔)) فَقَالَ لَہُ سُرَاقَۃُ بْنُ مَالِکٍ أَوْ مَالِکُ بْنُ سُرَاقَۃَ شَکَّ عَبْدُ الْعَزِیْزِ: أَیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ عَلِّمْنَا تَعْلِیْمَ قَوْمٍ کَأَنَّمَا وُلِدُوْا الْیَوْمَ، عُمْرَتُنَا ھٰذِہٖلِعَامِنَاھٰذَاأَمْلِلْاَبَدِ؟قَالَ: ((لَابَلْلِلْأَبَدِ۔)) فَلَمَّاقَدِمْنَامَکَّۃَ طُفْنَا الْبَیْتَ وَبَیْنَ الْصَفَا وَالْمَرْوَۃِ، ثُمَّ أَمَرَنَا بِمُتْعَۃِ النِّسَائِ فَرَجَعْنَا اِلَیْہِ فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہُنَّ قَدْ أَبَیْنَ اِلَّا اِلٰی أَجَلٍ مُسَمّٰی، قَالَ: ((فَافْعَلُوْا)) قَالَ: فَخَرَجْتُ اَنَا وَصَاحِبٌ لِیْ،عَلَیَّ بُرْدٌ وَعَلَیْہِ بُرْدٌ فَدَخَلْنَا عَلَی امْرَأَۃٍ فَعَرَضْنَا عَلَیْہَا أَنْفُسَنَا فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ اِلٰی بُرْدِ صَاحِبِیْ، فَتَرَاہُ أَجْوَدَ مِنْ بُرْدِیْ وَتَنْظُرُ اِلَیَّ فَتَرَانِیْ أَشَبَّ مِنْہُ فَقَالَتْ: بُرْدٌ مَکَانَ بُرْدٍ، وَاخْتَارَتْنِیْ فَتَزَوَّجْتُہَا عَشْرًا بِبُرْدِیْ فَبِتُّ مَعَہَا تِلْکَ اللَّیْلَۃَ فَلَمَّا اَصْبَحْتُ غَدَوْتُ اِلَی الْمَسْجِدِ فَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یخَطُبَیَقُوْلُ: ((مَنْ کَانَ مِنْکُمْ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً اِلٰی أَجَلٍ فَلْیُعْطِہَا مَاسَمّٰی لَھَا وَلَا یَسْتَرْجِعْ مِمَّا اَعْطَاھَا شَیْئًا وَلْیُفَارِقْہَا، فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَدْ حَرَّمَہَا عَلَیْکُمْ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۴۱۹)
۔ سیدنا سبرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر نکلے، جب ہم عسفان میں تھے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عمرہ حج میںداخل ہو چکا ہے۔ سراقہ بن مالک یا مالک بن سراقہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں اس طرح تعلیم دیں، جس طرح اس قوم کو تعلیم دی جاتی ہے جو آج پیدا ہوئی ہو، سوال یہ ہے کہ ہمارا یہ عمرہ اس سال کے لئے ہے یا ہمیشہ کے لئے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہے۔ جب ہم مکہ میں پہنچے تو ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ کے درمیان سعی کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کی اجازت دے دی۔ ہم آپ کی طرف واپس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! عورتوں نے انکار کر دیا ہے، البتہ وہ مقررہ وقت تک ماننے کے لیے تیار ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایسے ہی کرلو۔ میں نکلا ، میرے ساتھ ایک ساتھی بھی تھا، ایک چادر میرے اوپر تھی، ایک چادر اس کے اوپر تھی۔ ہم ایک عورت کے پاس گئے، ہم نے اپنے آپ کو اس پر پیش کیا، جب وہ عورت میرے ساتھی کی چادر کی جانب دیکھتی تواسے میری چادر سے عمدہ پاتی اور جب مجھے دیکھتی تو مجھے اس سے زیادہ جوان پاتی، بالآخر اس نے کہا: چادر تو چادر ہی ہے، آدمی کا بدل تو نہیں ہوتا، پس اس نے مجھے پسند کر لیا، میں نے اس سے دس دن کے لئے چادر کے عوض شادی کر لی، میں نے اس کے ساتھ ابھی تک ایک رات گزاری تھی کہ جب میں صبح کے وقت مسجد میں گیا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر پر پایا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے کہ تم میں سے جس نے بھی کسی عورت سے وقت مقررہ تک شادی کی ہے، جو عوض مقرر کیا ہے ،وہ اسے دے دے اور جو دے رکھا ہے، وہ واپس نہ لے اور اسے جدا کر دے، اللہ تعالی نے اس متعہ والے نکاح کو تم پر قیامت تک کے لئے حرام کر دیا ہے۔
Takhreej
(۶۹۹۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۱۸۰۱، وابن ماجہ: ۱۹۶۲(انظر: ۱۵۳۴۵)
Explanation
فوائد:… اس حدیث کے کسی راوی سے وہم ہو گیا ہے، جس سے ایک حدیث دوسری حدیث کے ساتھ خلط ملط ہو گئی ہے، عورتوں سے نکاح متعہ کا یہ معاملہ فتح مکہ کے موقع پر پیش آیا تھا، نہ کہ حجۃ الوداع کے موقع پر، نیز فتح مکہ کے موقع پر نبی کریمa اور صحابہ احرام کی حالت میں نہیں تھے۔
6992
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۳)۔ وعَنْہُ اَیْضًا عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ یَوْمَ الْفَتْحِ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۱۲)
۔ سیدنا سبرہ سے اس طرح بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فتح مکہ والے دن نکاح متعہ سے منع کر دیا تھا۔
Takhreej
(۶۹۹۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۶(انظر: ۱۵۳۳۷)
6993
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۴)۔ عَنِ الزُّھْرِیِّ قَالَ: تَذَاکَرْنَا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیْزِ الْمُتْعَۃَ مُتْعَۃَ النِّسَائِ، فقَالَ رَبِیْعُ بْنُ سَبْرَۃَ: سَمِعْتُ اَبِیْیَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ یَنْہٰی عَنْ نِکَاحِ الْمُتْعَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۱۳)
۔ امام زہری کہتے ہیں: ہم نے عمر بن عبد العزیز کے پاس متعہ کا ذکرکیا، ربیع بن سبرہ نے کہا: میں نے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃالوداع کے موقع پر متعہ کا نکاح حرام قرار دیا تھا۔
Takhreej
(۶۹۹۴) تخریج: اسنادہ صحیح، وانظر الحدیث السابق، أخرجہ ابوداود: ۲۰۷۲(انظر: ۱۵۳۳۸)
6994
Sahih
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
۔ (۶۹۹۵)۔ عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ عَنْ اَبَیْہِ قَالَ: رَخَّصَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُتْعَۃَ النِّسَائِ عَامَ أَوْطَاسٍ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۶۷)
۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اوطاس والے سال متعہ کی رخصت دی تھی۔
Takhreej
(۶۹۹۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۵(انظر: ۱۶۵۵۲)
Explanation
فوائد:… اوطاس طائف میں ایک وادی کانام ہے،غزوۂ اوطاس اور فتح مکہ کے واقعات ایک سال میں پیش آئے، بلکہ بعض مؤرخین نے لکھا ہے کہ فتح مکہ رمضان ۸ میں اور غزوۂ اوطاس اگلے ماہ یعنی شوال رمضان ۸ میں، اس لیے غزوۂ اوطاس کے سال سے مراد فتح مکہ کا واقعہ ہے، کیونکہ اس موقع پر آپ a نے تین دنوں کے لیے متعہ کی رخصت دی اور پھر مکہ مکرمہ سے نکلنے سے پہلے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: ((فَاِنَِّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَدْ حَرَّمَھَا عَلَیْکُمْ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) … ’’بیشک اللہ تعالی نے اس کو قیامت کے دن تک حرام قرار دیا ہے۔‘‘ (حدیث نمبر (۶۹۹۲)کے آخر میںیہ الفاظ گزر چکے ہیں) ذہن نشین رہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ a نے نکاحِ متعہ کے حرام ہو جانے کی بات کو تاکیدا دوہرایا تھا،تاکہ سب لوگوں کو علم ہو جائے، جس روایت میں حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ کے حلال ہونے کا ذکر ہے، وہ خطا اور غلطی ہے۔ امام نووی نے کہا: صحیح اور راجح بات یہ ہے کہ متعہ کی اباحت اور حرمت دوبار پیش آئی،یہ نکاح غزوۂ خیبر سے پہلے حلال تھا، آپ a نے خیبرکے موقع پر اس سے منع فرما دیا، دوسری بار فتح مکہ کے موقع پر اس کو تین ایام کے لیے جائز قرار دیا اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کی حرمت کا اعلان کر دیا۔
6995
Sahih
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
۔ (۶۹۹۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۴۲۸۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جا رہا ہو، دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔
Takhreej
(۶۹۹۶) اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ النسائی: ۶/ ۱۴۹، وابن ماجہ: ۲۲۷۷ (انظر: ۴۲۸۳)
6996
Sahih
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
۔ (۶۹۹۷)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَاحِبَ الرِّبَا وَآکِلَہُ وَشَاھِدَیْہِ وَالْمُحَلِّلَ وََالْمُحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۷۲۱)
۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان افراد پر لعنت کی ہے: سود والا (یعنی دینے والا)، سود کھانے والا، اس کے دو گواہ،حلالہ کرنے والا اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے۔
Takhreej
(۶۹۹۷) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۹۳۵، والترمذی: ۱۱۱۹ (انظر: ۷۲۱)
6997
Sahih
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
۔ (۶۹۹۸)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمُحَلِّلَ وَالُمَحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۸۲۷۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے کیا جائے دونوں پر لعنت کی ہے۔
Takhreej
(۶۹۹۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ البزار: ۱۴۴۲، والبیھقی: ۷/ ۲۰۸ (انظر: ۸۲۸۷)
Explanation
فوائد:… حلال کرنے والا وہ شخص ہوتا ہے جو تین طلاق والی عورت سے نکاح اور پھر مباشرت کر کے اس کو اس کے پہلے خاوند کیلئے حلال کرتاہے۔ اس کاروائی میں عورت کی ذلت و توہین ہے، غیرت و حمیت کی کمی ہے اور اس میں شریک ہونے والوں کے مزاج کا گھٹیا اور کمینہ پن ہے، اسی لیے آپ a نے ایسے شخص کو کرائے کا سانڈ قرار دیا ہے۔ سیدنا عقبہ بن عامرb سے مروی ہے کہ رسول اللہa نے فرمایا: ((أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِالتَّیْسِ الْمُسْتَعَارِ؟)) قَالُوا: بَلٰییَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((ہُوَ الْمُحَلِّلُ لَعَنَ اللّٰہُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ۔)) … ’’کیا میںتمہیں کرائے پر لیے سانڈ کی خبرد نہ دے دوں؟‘‘ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپa نے فرمایا: ’’وہ حلالہ کرنے والا ہے، اللہ تعالی حلالہ کرنے والے پر اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے، دونوں پر لعت کی ہے۔‘‘ (ابن ماجہ: ۱۹۲۶) معلوم ہوا کہ یہ حلالہ حرام فعل ہے، اس لیے جمہور اہل علم کی رائے یہ ہے کہ جو نکاح حلالہ کی نیت سے کیا جائے گا، وہ فاسد ہو گا۔ جس خاتون کو تین طلاقیں دے دی جائیں، اس کا شریعت ِ اسلامیہ میں حل یہ ہے کہ وہ سابق خاوند سے ناامید ہو جائے اور گھر بسانے کی نیت سے آگے کسی اور آدمی سے شادی کر لے، اگر اتفاق سے وہ آدمی بھی اس کو طلاق دے دے تو وہ عدت کے بعد سابقہ خاوند سے نیا نکاح کر سکتیہے، اللہ تعالی کے اس فرمان میں اسی مسئلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: {فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗمِنْبَعْدُحَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْھِمَآ اَنْ یَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ} … ’’پھر اگر اس کو (تیسری بار) طلاق دے دے تو اب اس کے لیے حلال نہیں، جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے، پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کر لینے میں کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ وہ یہ جان لیں کہ وہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۳۰) لیکنیہ ضروری ہے کہ دوسرا خاوند نکاح کے بعد حق زوجیت بھی ادا کرے۔
6998
Sahih
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
۔ (۶۹۹۹)۔ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الْمُحْرِمُ لَا یَنْکِحُ وَلَا یُنْکِحُ وَلَا یَخْطُبُ۔)) (مسند احمد: ۴۰۱)
۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: احرام والا نہ خود نکاح کرے،نہ کسی دوسرے کا نکاح کرائے اور نہ منگنی کا پیغام بھیجے۔
Takhreej
(۶۹۹۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۹ (انظر: ۴۰۱)
Explanation
فوائد:… محرم نہ نکاح کر سکتا ہے، نہ کروا سکتا ہے اور نہ منگنی کا معاملہ طے کر سکتا ہے۔
6999
Sahih
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
۔ (۷۰۰۰)۔ حَدَّثَنَا یَحْیٰی عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ انَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ نِکَاحِ الشِّغَارِ، قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: یُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَہ، وَیَتَزَوَّجُ ابْنَتَہ،، وَیُزَوِّجُ الرَّجُلُ أُخْتَہ، وَیَتَزَوَّجُ اُخْتَہ، بِغَیْرِ صَدَاقٍ۔ (مسند احمد: ۴۶۹۲)
۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شغار سے منع فرمایاہے، راوی کہتے ہیں: میں نے نافع سے کہا: شغار کیا ہوتا ہے؟ انھوں نے کہا: ایک آدمی کا دوسرے آدمی سے اپنی بیٹی کا نکاح کرنا اور خود اس کی بیٹی سے نکاح کر لینا، اسی طرح ایک آدمی کا دوسرے آدمی سے اپنی بہن کا نکاح کرنا اور خود اس کی بہن سے نکاح کر لینا، جبکہ بیچ میں مہر نہ ہو۔
Takhreej
(۷۰۰۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۹۶۰، ومسلم: ۱۴۱۵ (انظر: ۴۶۹۲)
7000
Sahih
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
۔ (۷۰۰۱)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ ثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنِ الشِّغَارِ، قَالَ مَالِکٌ: وَالشِّغَارُ اَنْ یَقُوْلَ: أَنْکِحْنِی ابْنَتَکَ وَأُنْکِحُکَ ابْنَتِیْ۔ (مسند احمد: ۵۲۸۹)
۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شغار کے نکاح سے منع فرمایا، امام مالک کہتے ہیں:شغار یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے: تو اپنی بیٹی کا مجھ سے نکاح کر دے اور میں اپنی بیٹی کا تجھ سے نکاح کر دیتا ہوں۔
Takhreej
(۷۰۰۱) تخریج:أخرجہ البخاری: ۵۱۱۲، ومسلم: ۱۴۱۵(انظر: ۵۲۸۹)
7001
Sahih
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
۔ (۷۰۰۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الشِّغَارِ، قَالَ: وَالشِّغَارُ، اَنْ یَقُوْلَ الرَّجُلُ زَوِّجْنِی ابْنَتَکَ وَاُزَوِّجُکَ ابْنَتِیْ أَوْ زَوِّجْنِیْ اُخْتَکَ وَاُزَوِّجُکَ اُخْتِیْ، قَالَ: وَنَہٰی عَنْ بَیْعِ الْغَرَرِ وَ عَنِ الْحَصَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۰۴۴۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتا ہے: شغار یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے: تو مجھ سے اپنی بیٹی کی شادی کر دے اور میں اپنی بیٹی کی تجھ سے شادی کر دیتا ہوں، یا تو مجھ سے اپنی بہن کی شادی کر دے اور میں تجھ سے اپنی بہن کی شادی کر دیتا ہوں نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دھوکا کی تجارت اور کنکری کی بیع سے بھی منع فرمایا ہے۔
Takhreej
(۷۰۰۲) تخریج:أخرجہ مسلم: ۱۴۱۶(انظر: ۱۰۴۳۹)
7002
Sahih

Chapters

19
01
عورت اور اس کی پھوپھی کو اور اس قسم کی محرم خواتین کو ایک نکاح میںجمع کرنے سے ممانعت کا بیان
11 Hadith
02
کسی شخص کا اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلینے کا بیان
5 Hadith
03
رضاعت کی وجہ سے نکاح کے حرام ہو جانے کے ابواب جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں، وہی رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہو جاتے ہیں
4 Hadith
04
کیا دودھ پلانے والی خاتون کے خاوند اور اس کے رشتہ داروں کے لیے بھی رضاعت کا حکم ثابت ہو جائے گا یا نہیں
4 Hadith
05
حرام کرنے والی رضعات کی تعداد اور بڑے آدمی کی رضاعت کا بیان
6 Hadith
06
رضاعت کی وہ مقدار جس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی
7 Hadith
07
اس چیز کا بیان کہ رضاعت میں کس کی شہادت جائز ہو گی
3 Hadith
08
دودھ چھڑاتے وقت عورت کو کچھ دینے کے مستحب ہونے کا بیان
1 Hadith
09
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
5 Hadith
10
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
7 Hadith
11
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
4 Hadith
12
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
8 Hadith
13
حد لگائے ہوئے زانی کا نکاح نہ کیا جائے
2 Hadith
14
بانجھ خاتون سے نکاح کرنے کا حکم
1 Hadith
15
کسی عیب کی وجہ سے منکوحہ کو ردّ کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
اس امر کا بیان کہ جو آدمی مسلمان ہو اور اس کے عقد میں دو بہنیںیا چار سے زائد بیویاں ہوں، نیز آزاد اور غلام کے لیے بیویوں کی جائز تعداد اور اس معاملے میں نبی کریمa کے خاصے کا بیان
5 Hadith
17
ان کافر میاں بیوی کا بیان کہ جب ان میں سے ایک دوسرے سے پہلے مسلمان ہو جائے
3 Hadith
18
اس عورت کا بیان کہ جو مسلمان ہو کر شادی کر لے اور پھر اس کا خاوند اسلام قبول کرے، تو وہ اسی کی طرف لوٹائی جائے گی
1 Hadith
19
آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو اختیار مل جانے کا بیان، جب وہ کسی غلام کی بیوی ہو
7 Hadith
No chapter matched that.