TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جمعہ کے وقت کا بیان

Chapter 6 of نماز جمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے متعلقات کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 16 · 10 Hadith
۔ (۲۷۲۵) عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْجُمُعَۃَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَنَبْتَدِرُ فِی الْآجَامِ فَـلَا نَجِدُ اِلَّا قَدْرَ مَوْضِعِ أَقْدَامِنَا، قَالَ یَزِیْدُ: الْآجَامُ ھِیَ الْآطَامُ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۱)
سیّدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے، جب(فارغ ہو کر) واپس جاتے تو بلند عمارتوں کے سائے میں چلنے کے لیے لپکتے، لیکن اپنے قدموں کے برابر کی جگہ کے علاوہ سایہ نہ پاتے۔ یزید (راوی) کہتے ہیں: آجا م سے مراد بلند مکانات ہیں۔
Takhreej
(۲۷۲۵) تخریـج: …حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، مسلم بن جندب لم یدرک الزبیر أخرجہ أبویعلی: ۶۸۰، والدارمی: ۱۵۴۵، وابن خزیمۃ: ۱۸۴۰، والحاکم: ۱/ ۲۹۱، والبیھقی: ۳/ ۱۹۱ (انظر: ۱۴۱۱)
2725
Sahih
۔ (۲۷۲۶)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ) فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ اِلَّا مَوْضِعَ أَقْدَامِنَا، أَوْ قَالَ فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ مَوْضِعَ أَقْدَامِنَا۔ (مسند احمد: ۱۴۳۶)
(دوسری سند) اس میں ہے: ہم سایہ نہیں پاتے تھے، مگر اپنے پاؤں کی جگہ جتنا، یا یہ کہا: ہم اپنے پاؤں کی جگہ جتنا بھی سایہ نہ پاتے تھے۔
Takhreej
(۲۷۲۶)تخریج: …انظر الحدیث بالطریق الأول
2726
Sahih
۔ (۲۷۲۷) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: بَیْنَا نَحْنُ مَعَہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ وَعَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ أَمِیْرٌ عَلَی الْکُوْفَۃِ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدُاللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ عَلٰی بَیْتِ الْمَالِ اِذْ نَظَرَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ اِلَی الْظِّلِّ فَرَآہُ قَدْرَ الشِّرَاکِ فَقَالَ: اِنْ یُصِبْ صَاحِبُکُمْ سُنَّۃَ نَبِیِّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْرُجِ الْآنَ۔ قَالَ: فَوَاللّٰہِ مَا فَرَغَ عَبْدُاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ مِنْ کَلَامِہِ حَتّٰی خَرَجَ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ، یَقُوْلُ: الصَّلَاۃَ۔ (مسند احمد: ۴۳۸۵)
ایک آدمی کہتا ہے: ہم جمعہ کے دن کوفہ والی مسجد میں تھے، سیّدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف سے سیّدنا عما ر بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کوفہ کے گورنر اور سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیت المال پرنگران تھے۔ اچانک سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک تسمہ کے بقدر سایہ دیکھ کر کہا: اگر تمہارا گورنر سنت ِ نبوی کے متبع ہوئے تو ابھی آ جائیں گے۔ راوی کہتا ہے: اللہ کی قسم ہے کہ سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ابھی اپنی بات مکمل نہیں کی تھی کہ سیّدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تشریف لے آئے اور کہنے لگے: نماز پڑھو۔
Takhreej
(۲۷۲۷) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لابھام الشیخ الذی روی عنہ محمد بن کعب القرظی (انظر: ۴۳۸۵)
2727
Zaeef
۔ (۲۷۲۸) عَنْ أَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنْ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّی الْجُمُعَۃَ حِیْنَ تَمِیْلُ الشَّمْسُ وَکَانَ اِذَا خَرَجَ اِلٰی مَکَّۃَ صَلَّی الظُّہْرَ بِالشَّجَرَۃِ سَجْدَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۱۷)
سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب سورج ڈھلتا تھا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ ادا کرتے تھے اور جب مکہ مکرمہ کی طرف نکلتے تو (ذوالحلیفہ مقام میں) ایک درخت کے پاس نماز ظہر دو رکعت ادا کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۷۲۸) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ بذکر وقت الجمعۃ البخاری: ۹۰۴، وأخرجہ ابوداود: ۱۰۸۴، والترمذی: ۵۰۳ (انظر: ۱۲۲۹۹، ۱۳۳۸۴)
2728
Sahih
۔ (۲۷۲۹) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ الْجُمُعَۃَ ثُمَّ نَرْجِعُ اِلَی الْقَائِلَۃِ فَنَقِیْلُ۔ (مسند احمد: ۱۳۵۲۳)
سیّدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرتے، پھر قیلولہ کرنے کے لیے لوٹتے اور قیلولہ کرتے۔
Takhreej
(۲۷۲۹) تخریـج: …أخرج بنحوہ البخاری: ۹۰۵، ۹۴۰ (انظر: ۱۳۴۸۹)
2729
Sahih
۔ (۲۷۳۰) عَنْ أَبِی أَحْمَدَ حَدَّثَنِی عُقْبَۃُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْجُمُعَۃَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیْلُ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ ثُمَّ نَرْجِعُ اِلٰی بَنِی سَلِمَۃَ فَنَقِیْلُ، وَھُوَ عَلٰی مِیْلَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۴۵۹۵)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس جاکر قیلولہ کرتے۔ ابو احمد راوی نے کہا: پھر ہم بنو سلمہ پہنچ کر قیلولہ کرتے اوریہ مقام دو میل کے فاصلے پر تھا۔
Takhreej
(۲۷۳۰) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ عقبۃ بن عبد الرحمن (انظر: ۱۴۵۴۱)
2730
Sahih
۔ (۲۷۳۱) عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا مَتٰی کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی الْجُمُعَۃَ؟ فَقَالَ: کُنَّا نُصَلِّیْہَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِیْحُ نَوَاضِحَنَا۔ قَالَ جَعْفَرٌ: وَاِرَاحَۃُ النَّوَاضِحِ حِیْنَ تَزُوْلُ الشَّمْسُ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۰۲)
محمد کہتے ہیں: میں نے سیّدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کب ادا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس جا کر اونٹوں کو آرام کرواتے۔ جعفر راوی کہتے ہیں:اونٹوں کو آرام پہنچانا زوالِ آفتاب کے وقت ہوتا تھا۔
Takhreej
(۲۷۳۱) تخریـج: …حدیث صحیح، محمد بن میمون الزعفرانی ضعیف یعتبر بہ وقد تابعہ حسن بن عیاش (انظر: ۱۴۵۴۸)
2731
Sahih
۔ (۲۷۳۲) عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ الرِّجَالَ تَقِیْلُ وَتَتَغَدّٰی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۴۶)
سیّدنا سہل بن سعد ساعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے بعد دوپہر کا کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۷۳۲) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۹۳۹، ۹۴۱، ۲۳۴۹، ۵۴۰۳، ومسلم: ۸۵۹ (انظر: ۱۵۵۶۱)
2732
Sahih
۔ (۲۷۳۳)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) کُنَّا نَقِیْلُ وَنَتَغَدّٰی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۳۲۳۵)
(دوسری سند)وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرنے کے بعد قیلولہ کرتے اور کھانا کھاتے تھے۔
Takhreej
(۲۷۳۳)تخریـج: …انظر الحدیث بالطریق الأول
2733
Sahih
۔ (۲۷۳۴) عَنْ اِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ عَنْ أَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْجُمُعَۃَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَـلَا نَجِدُ لِلْحِیْطَانِ فَیْئًا یُسْتَظَلُّ فِیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۱۰)
سیّدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے، جب واپس لوٹتے تو دیواروں کا اتنا سایہ نہیں پاتے تھے کہ اس سے سایہ حاصل کیا جا سکے۔
Takhreej
(۲۷۳۴) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۴۱۶۸، ومسلم: ۸۶۰ (انظر: ۱۶۴۹۶)
2734
Sahih

Chapters

16
01
یوم جمعہ کی فضیلت کا بیان
6 Hadith
02
فصل: جمعہ کے دن نبی کریم aپر کثرت سے درود بھیجنے کی ترغیب کا بیان
2 Hadith
03
جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی اور اس کے وقت کا بیان
8 Hadith
04
جمعہ کی فرضیت اور اس کو ترک کرنے پر تشدید کا بیان، نیز یہ کن لوگوں پر واجب ہے
11 Hadith
05
عید یا بارش کے دن جمعہ ترک کرنے کے جواز کا بیان
3 Hadith
06
جمعہ کے وقت کا بیان
10 Hadith
07
جمعہ کے لیے غسل کرنے، اچھے کپڑے پہن کر خوبصورتی اختیار کرنے اور خوشبو لگانے کا بیان
22 Hadith
08
جمعہ کے لیے جلدی جانے، پیدل چل کر جانے، نہ کہ سواری پر، امام کے قریب ہو کر بیٹھنے اور خطبہ کے لیے خاموش ہونے وغیرہ کی فضیلت کا بیان
18 Hadith
09
خطیب کے منبر پر چڑھنے سے پہلے نفل نماز پڑھنے کا بیان اور اس چیز کا بیان کہ جب وہ منبر پر چڑھ جائے تو آنے والا دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھے گا
4 Hadith
10
جمعہ کی اذان کا بیان جب خطیب منبر پر بیٹھ جائے، نیز اس چیز کا بیان کہ عہد نبوی میں منبر کیسا تھا
4 Hadith
11
دو خطبوں، ان کی کیفیات اورآداب اور ان کے درمیان بیٹھنے کا بیان
18 Hadith
12
دوران خطبہ باتیں کرنے سے رکے رہنے، لیکن کسی مصلحت کے لیے امام سے بات کرنے یا امام کا بات کرنے کی رخصت اور کسی معاملے کے واقع ہو جانے کی وجہ سے خطبہ منقطع کر دینے کا بیان
10 Hadith
13
جو لوگ خطبۂ جمعہ کے دوران نبی کریمaسے بھاگ گئے تھے، ان کے قصے کا بیان
1 Hadith
14
دو رکعت نماز جمعہ ہونے کا بیان، اس آدمی کا حکم جس سے ایک رکعت رہ جائے یا ہجوم کر دیا جائے اور جمعہ کے صحیح ہونے کے لیے مسجد کی شرط لگانے والے کا بیان
3 Hadith
15
نماز جمعہ میں قراء ت کا بیان
6 Hadith
16
جمعہ کی نماز کے بعد نفل پڑھنے اور ان کو فرض نماز کے ساتھ نہ ملانے کا بیان حتی کہ نمازی کسی سے کلام کرلے یا وہاں سے نکل جائے
5 Hadith
No chapter matched that.