TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

خطیب کے منبر پر چڑھنے سے پہلے نفل نماز پڑھنے کا بیان اور اس چیز کا بیان کہ جب وہ منبر پر چڑھ جائے تو آنے والا دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھے گا

Chapter 9 of نماز جمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے متعلقات کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 9 of 16 · 4 Hadith
۔ (۲۷۷۵) عَنْ عَطَائٍ الْخُرَا سَانِیِّ قَالَ: کَانَ نُبَیْشَۃُ الْھُذَلِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَنَّ الْمُسْلِمَ اِذَا اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ثُمَّ أَقْبَلَ اِلَی الْمَسْجِدِ لَایُؤْذِی أَحَدًا فَاِنْ لَمْ یَجِدِ الْاِمَامَ خَرَجَ صَلّٰی مَا بَدَا لَہُ، وَاِنْ وَجَدَ الْاِمَامَ قَدْ خَرَجَ جَلَسَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ حَتّٰی یَقْضِیَ الْاِمَامُ جُمُعَتَہُ وَکَلَامَہُ اِنْ لَمْ یُغْفَرْ لَہُ فِی جُمُعَتِہِ تِلْکَ ذُنُوْبُہُ کُلُّہَا، أَنْ تَکُوُنَ کَفَّارَۃً لِلْجُمُعَۃِ الَّتِی قَبْلَھَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۹۶)
سیّدنا نبیشہ ہذلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسلمان آدمی جب جمعہ کے دن غسل کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف آتا ہے اور کسی کو تکلیف نہیں دیتا، اگر وہ دیکھتا ہے کہ امام نہیں آیا تو جب تک مناسب سمجھتا ہے، نماز پڑھتا رہتا ہے اور اگر وہ دیکھتا کہ امام آ گیا ہے تو وہ بیٹھ جاتا ہے اور غور سے سنتا ہے اور خاموش رہتا ہے، یہاں تک کہ امام جمعہ اور خطاب سے فارغ ہو جاتا ہے، اس عمل سے اگر اس کے اِس جمعہ تک کے سارے گناہ معاف نہ کیے گئے تو (مجھے امید ہے) کہ وہ اِس اور پچھلے جمعہ کے مابین ہونے والے گناہوں کا کفارہ بنے گا۔
Takhreej
(۲۷۷۵) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد منقطع، فان عطاء بن ابی مسلم روایتہ عن الصحابۃ مرسلا انظر: ۲۰۷۲۱)
2775
Sahih
۔ (۲۷۷۶) عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کَانَ یَغْدُوا اِلَی الْمَسْجِدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَیُصَلِّی رَکْعَاتٍ یُطِیْلُ فِیْہِنَّ الْقِیَامَ فَاِذَا انْصَرَفَ الْاِمَامُ رَجَعَ اِلٰی بَیْتِہِ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَقَالَ ھٰکَذَا کَانَ یَفْعَلُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۵۸۰۷)
نافع کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جمعہ کے دن صبح صبح مسجد کی طرف چلے جاتے، پھر لمبے قیام کے ساتھ نفلی نماز کی رکعات ادا کرتے، جب امام (خطبہ و نماز سے) فارغ ہو جاتا تو گھر واپس لوٹ جاتے اور دو رکعت سنتیں پڑھتے اور کہتے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسی طر ح کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۷۷۶) تخریـج: …اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین أخرجہ أبوداود: ۱۱۲۸(انظر: ۵۸۰۷)
2776
Zaeef
۔ (۲۷۷۷) عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلَبِسَ ثِیَابَہُ وَمَسَّ طِیْبًا اِنْ کَانَ عِنْدَہُ ثُمَّ مَشٰی اِلَی الْجُمُعَۃِ وَعَلَیْہِ السَّکِیْنَۃُ وَلَمْ یَتَخَطَّ أَحَدًا وَلَمْ یُؤْذِہِ وَرَکَعَ مَا قُضِیَ لَہُ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتّٰی یَنْصَرِفَ الْاِمَامُ غُفِرَلَہُ مَا بَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۰۷۲)
سیّدنا ابودرداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، کپڑے زیب تن کیے، اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو وہ بھی استعمال کی، پھر جمعہ کے لیے مسجد کی طرف سکون اور وقار کے ساتھ چلا اور کسی کے کندھے کو پھلانگا نہ کسی کو تکلیف دی، پھر نماز پڑھی، جتنی اس کے مقدر میں تھی، پھر انتظار کرتا رہا، حتی کہ امام (خطبہ اور نماز سے) فارغ ہو گیا، تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
Takhreej
(۲۷۷۷) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد منقطع، حرب بن قیس لم یسمع من أبی الدرداء أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘ (انظر: ۲۱۷۲۹)
2777
Sahih
۔ (۲۷۷۸) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ سُلَیْکًا جَائَ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ فَجَلَسَ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ: ((اِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ وَالْاِمَامُ یَخْطُبُ فَلْیُصَلِّ رَکْعَتَیْنِ یَتَجَوَّزْ فِیْہِمَا)) (مسند احمد: ۱۴۲۲۰)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا سلیک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے اور بیٹھ گئے، جبکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو دو رکعت پڑھنے کا حکم دیا اور پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا: جب تم میں سے کوئی (مسجد میں) آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو، تو وہ تخفیف کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھ لیا کرے۔
Takhreej
(۲۷۷۸) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ البخاری: ۹۳۱، ومسلم: ۸۷۵ (انظر: ۱۴۱۷۱، ۱۴۳۰۹، ۱۴۴۰۵)
2778
Sahih

Chapters

16
01
یوم جمعہ کی فضیلت کا بیان
6 Hadith
02
فصل: جمعہ کے دن نبی کریم aپر کثرت سے درود بھیجنے کی ترغیب کا بیان
2 Hadith
03
جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی اور اس کے وقت کا بیان
8 Hadith
04
جمعہ کی فرضیت اور اس کو ترک کرنے پر تشدید کا بیان، نیز یہ کن لوگوں پر واجب ہے
11 Hadith
05
عید یا بارش کے دن جمعہ ترک کرنے کے جواز کا بیان
3 Hadith
06
جمعہ کے وقت کا بیان
10 Hadith
07
جمعہ کے لیے غسل کرنے، اچھے کپڑے پہن کر خوبصورتی اختیار کرنے اور خوشبو لگانے کا بیان
22 Hadith
08
جمعہ کے لیے جلدی جانے، پیدل چل کر جانے، نہ کہ سواری پر، امام کے قریب ہو کر بیٹھنے اور خطبہ کے لیے خاموش ہونے وغیرہ کی فضیلت کا بیان
18 Hadith
09
خطیب کے منبر پر چڑھنے سے پہلے نفل نماز پڑھنے کا بیان اور اس چیز کا بیان کہ جب وہ منبر پر چڑھ جائے تو آنے والا دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھے گا
4 Hadith
10
جمعہ کی اذان کا بیان جب خطیب منبر پر بیٹھ جائے، نیز اس چیز کا بیان کہ عہد نبوی میں منبر کیسا تھا
4 Hadith
11
دو خطبوں، ان کی کیفیات اورآداب اور ان کے درمیان بیٹھنے کا بیان
18 Hadith
12
دوران خطبہ باتیں کرنے سے رکے رہنے، لیکن کسی مصلحت کے لیے امام سے بات کرنے یا امام کا بات کرنے کی رخصت اور کسی معاملے کے واقع ہو جانے کی وجہ سے خطبہ منقطع کر دینے کا بیان
10 Hadith
13
جو لوگ خطبۂ جمعہ کے دوران نبی کریمaسے بھاگ گئے تھے، ان کے قصے کا بیان
1 Hadith
14
دو رکعت نماز جمعہ ہونے کا بیان، اس آدمی کا حکم جس سے ایک رکعت رہ جائے یا ہجوم کر دیا جائے اور جمعہ کے صحیح ہونے کے لیے مسجد کی شرط لگانے والے کا بیان
3 Hadith
15
نماز جمعہ میں قراء ت کا بیان
6 Hadith
16
جمعہ کی نماز کے بعد نفل پڑھنے اور ان کو فرض نماز کے ساتھ نہ ملانے کا بیان حتی کہ نمازی کسی سے کلام کرلے یا وہاں سے نکل جائے
5 Hadith
No chapter matched that.