أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ، وَلَا الْعَمَائِمَ، وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ، وَلَا الْبَرَانِسَ، وَلَا الْخِفَافَ، إِلَّا أَحَدٌ لَا يَجِدُ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ، وَلَا تَلْبَسُوا شَيْئًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلَا الْوَرْسُ .
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar that:
a man asked the Messenger of Allah What clothes can the Muhrim wear? The Messenger of Allah said: They should not wear shirts nor 'Imamahs, or pants, or burnoues, or Khuffs - unless a person cannot find sandals, in which cause he may wear Khuffs. But he should cut them to come lower than the ankles. And they should not wear anything that has been touched by (dyed with) saffron or Wars.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: محرم کون سے کپڑے پہنے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نہ قمیص پہنو نہ عمامے نہ پائجامے، نہ ٹوپیاں اور نہ موزے البتہ اگر کسی کو جوتے نہ مل پائیں تو موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے سے کر لے، اور نہ کوئی ایسا کپڑا پہنو جس میں زعفران یا ورس لگی ہو“۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۲۱ (۱۵۴۲)، اللباس ۱۳ (۵۸۰۳)، صحیح مسلم/الحج ۱ (۱۱۷۷)، سنن ابی داود/المناسک ۳۲ (۱۸۲۴)، سنن ابن ماجہ/الحج ۲۰ (۲۹۳۲)، (تحفة الأشراف: ۸۳۲۵)، موطا امام مالک/الحج ۳ (۸)، ۴ (۹)، مسند احمد (۲/۶۳، سنن الدارمی/المناسک ۹ (۱۸۴۱)، ویأتي عند المؤلف برقم: ۲۶۷۵)
2670
Sahih