VerbPersonal Pronoun

كَانُوا۟

they used (to)

تھے وہ

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
كَانَ
يَكُونُ
كُنْ
كَائِن
-
كَوْن/كَيْنُوْنة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

کَانَ۔ فعل ماضی کے معنی کو ظاہر کرتا ہے بیشتر صفات باری تعالیٰ کے متعلق استعمال ہو تو ازلیت (یعنی ہمیشہ سے ہے) کے معنی دیتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا) (۳۳۔۴۰) اور خدا ہر چیز سے واقف ہے۔ (وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرًا ) (۴۸۔۲۱) اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔اور جب یہ کسی جنس کے ایسے وصف کے متعلق استعمال ہوجو اس میں موجود ہو تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ یہ وصف اس اسم کے ساتھ لازم و ملزوم رہتا ہے اور بہت ہی کم اسے سے علیحدہ ہوتا ہے۔چنانچہ آیات: (وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ کَفُوۡرًا) (۱۷۔۶۷) اور انسان ہے ہی ناشکرا۔ (وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ قَتُوۡرًا) (۱۷۔۱۰۰) اور انسان دل کا بہت تنگ ہے (وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ اَکۡثَرَ شَیۡءٍ جَدَلًا) (۱۸۔۵۴) اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔میں تنبیہ کی ہے کہ یہ امور انسان کے اوصاف لازمہ سے ہیں اور شاذ و نادر ہی اس سے منفک ہوتے ہیں اسی طرح شیطان کے متعلق فرمایا: (وَ کَانَ الشَّیۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا) (۲۵۔۲۹) اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے۔ (وَ کَانَ الشَّیۡطٰنُ لِرَبِّہٖ کَفُوۡرًا) (۱۷۔۲۷) اور شیطان اپنے پروردگار کی نعمتوں کا کفران کرنے والا یعنی ناقدرا ہے۔جب یہ فعل زمانہ ماضی کے متعلق استعمال ہو تو اس میہں یہ بھی احتمال ہوتا ہے کہ وہ چیز تاحال اپنی پہلی حالت پر قائم ہو اور یہ بھی کہ اس کی وہ حالت متغیر ہوگئی ہو مثلاً (کَانَ فَلَانٌ کَذَا ثُمَّ صَارَکَذَا :یعنی فلاں پہلے ایسا تھا لیکن اب اس کی حالت تبدیل ہوگئی ہے نیز یہ ماضی بعید کے لیے بھی آتا ہے جیسے (کَانَ فِی اَوِّلِ مَا اَوْ جَدَ اﷲ تَعَالیٰ کَذَا ۔کہ سب سے پہلے اﷲ تعالیٰ نے فلاں چیز پیدا کی تھی اور ماضی قریب کے لئے بھی حتیٰ کہ اگر وہ حالت زمانہ تکلم سے ایک لمحہ بھی پہلے ہوتو اس کے متعلق کان کا لفظ استعمال ہوسکتا ہے لہذا جس طرح ’’کَانَ اٰدَمُ کَذَاٗٗ کہہ سکتے ہیں اسی طرح ’’کَانَ زَیْدٌ ہٰھُنَاٗٗبھی کہہ سکتے ہیں اس بنا پر آیت: (کَیۡفَ نُکَلِّمُ مَنۡ کَانَ فِی الۡمَہۡدِ صَبِیًّا ) (۱۹۔۲۹) (وہ بولے کہ) ہم اس سے جو گود کا بچہ ہے کیونکر بات کریں۔کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ جو ابھی گود کا بچہ تھا یعنی کم عمر ہے اور یہ بھی کہ ’’جو ابھی گود کا بچہ ہیٗٗیعنی ماں کی گود میں ہے۔ (1) لیکن یہاں زمانہ حال مراد لینا ہے بے معنی ہے اس میں زمانہ قریب ہے جیسے آیت (کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ ) (۳۔۱۱۰) جتنی امتیں ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو۔میں بھی بعض نے کہا ہے کہ کُنْتُمْ زمانہ حال پر دلالت کرتا ہے لیکن یہ معنی صحیح نہیں ہیں بلکہ معنی یہ ہیں کہ تم اﷲ کے علم اور حکم کے مطابق بہتر تھے۔اور آیت کریمہ: (وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡ عُسۡرَۃٍ ) (۲۔۲۸۰) اور اگر (قرض لینے والا) تنگ دست ہو۔میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں کَانَ کے معنی کسی چیز کے واقع ہوجانا کے ہیں اور یہ فعل تام ہے۔یعنی اگر وہ تنگدست ہوجائے بعض لوگ کہتے ہیں کہ کون کا لفظ کسی جوہر کے اپنے سے پست تر جوہر میں تبدیل ہونے کے لئے آتا ہے اور اکثر متکلمین اسے معنی ابداع میں استعمال کرتے ہیں بعض علمائے نحو کا خیال ہے کہ کَیْنُوْنَۃٌ کا لفظ اصل میں کَوْنُوْنَۃٌ بروزن فَعْلُوْلَۃٌ ہے۔ثقل کی وجہ سے واؤیاء سے تبدیل ہوگئی ہے مگر سیبویہ کے نزدیک یہ اصل میں کَیْوِنُوْنَۃ بروزن فَیْعِلُوْلَۃٌ ہے واؤکویا میں ادغام کرنے کَیّنُوْنَۃٌ ہوگیا پھر ایک یاء کو تخفیف کے لئے گرادیا تو کَیْنُوْنَۃٌ بن گیا جیسا کہ مَیّتٌ سے مَیْتٌ بنالیتے ہیں جو اصل میں مَیْوِتٌ ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ کَیّنُوْنَۃ (بتشدید الیاء) استعمال نہیں ہوتا اور مَیّتٌ تشدیدیاء کے ساتھ اکثر استعمال ہوتا ہے۔اَلْمَکَانُ:بعض کے نزدیک یہ دراصل کَانَ یَکُوْنُ (ک و ن) سے ہے مگر کثرت استعمال کے سبب میم کو اصلی تصور کرکے اس سے تَمَکَّنَ وغیرہ مشتقات استعمال ہونے لگے ہیں جیسا کہ مِسْکِیْنٌ سے تَمَسْکَنَ بنالیتے ہیں حالانکہ یہ (س ک ن) سے ہے۔اِسْتَکَانَ فُلَانٌ فلاں نے عاجزی کا اظہار کیا۔گویا وہ ٹھھر گیا اور ذلت کی وجہ سے سکون و طمانینت کو چھوڑدیا۔قرآن پاک میں ہے: (فَمَا اسۡتَکَانُوۡا لِرَبِّہِمۡ) (۲۳۔۷۶) تو بھی انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے آگے عاجزی نہ کی۔

Lemma/Derivative

1358 Results
كانَ
Surah:2
Verse:10
تھے وہ
they used (to)
Surah:2
Verse:16
تھے وہ
were they
Surah:2
Verse:23
ہو تم
you are
Surah:2
Verse:23
ہو تم
you are
Surah:2
Verse:28
حالانکہ تھے تم
While you were
Surah:2
Verse:31
ہو تم
you are
Surah:2
Verse:33
ہو تم
you [were]
Surah:2
Verse:34
اور ہوگیا
and became
Surah:2
Verse:35
ورنہ تم دونو ہو جاو گے
lest you [both] be
Surah:2
Verse:36
تھے وہ دونوں
they [both] were