PrepositionNoun

بِسُورَةٍ

a chapter

کوئی سورت

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
تَسَوَّرَ
يَتَسَوَّرُ
تَسَوَّرْ
مُتَسَوِّر
مُتَسَوَّر
تَسَوُّر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلسَّوْرُ: اس کے اصل معنیٰ بلندی پر کودنے کے ہیں اور غصہ یا شراب کی شدت پر بھی سَوْرَۃٌ کا لفظ بولا جاتا ہے۔ چنانچہ کہا جاتا ہے: سَوْرَۃُ الْغَضَبِ اور سَوْرَۃُ الشَّرَابِ: (شراب کی تیزی) سِرْتُ اِلَیْکَ کے معنیٰ ہیں: میں تیری طرف چلا اور سَاوَرَنِیْ فُلَانٌ کے معنیٰ ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے ہیں۔ اور سَوَارٌ بمعنیٰ وَثَّابٌ یعنی عربدہ گر کے ہیں اور اَلْاَسْوَارُ اَسَاوِرَۃُ الْفَرَسِ کا مفرد ہے جس کے معنیٰ تیزانداز کے ہیں کہا گیا ہے کہ یہ فارستی سے معرب ہے۔ سَوَارُ الْمَرْأۃِ: (عورت بازوبند) یہ بھی معرب ہے اور اصل میں دَسْتَوَار ہے بہرحال اس کی اصل جو بھی ہو اہل عرب اسے استعمال کرتے ہیں اور اس سے اشتقاق کرکے کہا جاتا ہے۔ سَوَّرْتُ الْمَرْأۃَ: میں نے عورت کو کنگن پہنائے اور جَارِیَۃٌ مُسَوَّرَۃٌ وَمُخَلْخَلَۃٌ: اس لڑکی کو کہتے ہیں جس نے بازو بند اور پازیب پہن رکھی ہو۔ قرآن پا میں ہے: (اَسۡوِرَۃٌ مِّنۡ ذَہَبٍ) (۴۳:۵۳) سونے کے کنگن۔ (اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّۃٍ) (۷۶:۲۱) چاندی کے کنگن۔ اور قرآن پا ک میں سونے کے ساتھ اَسْوِرَۃٌ جمع لاکر پھر خاص کر اُلْقِیَ کا صیغہ استعمال کرنا اور فِضَّۃٌ سے قبل اَسَاوِرَ کا لفظ لاکر اس کے متعلق حُلُّوْا کا صیغہ استعمال کرنے میں ایک خاص نکتہ ملحوظ ہے جس کی تفصیل دوسری کتاب میں بیان ہوگی۔ (1) اَلسُّورَۃُ کے معنی بلند مرتبہ کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (2) (۲۴۴) اَلَمْ تَرَ اَنَّ اﷲَ اَعْطَاکَ سُوْرَۃً تَرَیٰ کُلَّ مَلِکٍ دُوْنَھَا یَتَذَبْذَبُ بے شک اﷲ تعالیٰ نے تمہیں ایسا مرتبہ بخشا ہے جس کے ورے ہر بادشاہ متذبذب نظر آتا ہے۔ اور سُوْرُالْمَدِیْنَۃِ کے معنیٰ شہر پناہ کے ہیں اور سُوْرَۃُ الْقُرْانِ (قرآن کی سورت) یا تو سُوْرُ الْمَدِیْنَۃِ سے ماخوذ ہے کیونکہ سورہ بھی شہر پناہ کی طرح قرآن پاک کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اس لئے انہیں سورۃ القرآن کہا جاتا ہے۔ اور یاسورۃ بمعنی مرتبہ سے مشتق ہے اور سورۃ بھی منازل قمر کی طرح ایک منزلۃ ہے اس لئے اسے سورۃ کہا جاتا ہے اور یہ دونوں اشتقاق اس وقت ہوسکتے ہیں جب اس میں واؤ کو اصلی مانا جائے لیکن اگر اسے اصل میں سُؤرَۃٌ مہموز مانا جائے تو یہ اَسْأَرْتُ سے مشتق ہوگا جس کے معنیٰ کچھ باقی چھوڑ دینے کے ہیں۔ اور سورۃ بھی چونکہ قرآن پاک کا ایک ٹکڑا اور حصہ ہوتی ہے۔ اس لئے اس کو سورۃ کہا جاتا ہے اور آیت: (سورۃ انزلناھا) (۲۴:۱) یہ (ایک) سورۃ ہے جسے ہم نے نازل کیا۔ میں سورۃ سے مراد احکام و حِکَم ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ یہ اِسْأَرْتُ فِیْ القَدْحِ: سے مشتق ہے جس کے معنیٰ پیالہ میں کچھ باقی چھوڑنے کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (3) (۲۴۵) لَا بِالْحَصُوْرِ وَلَا فِیھَا بِسَآرِ نہ تنگ دل اور بخیل ہے اور عربدہ گر۔ ایک روایت میں وَلَا بِسَوَّارِ ہے جو سَوْرَۃٌ بمعنیٰ شدت غضب سے مشتق ہے۔

Lemma/Derivative

10 Results
سُورَة
Surah:2
Verse:23
کوئی سورت
a chapter
Surah:9
Verse:64
کوئی سورت
a Surah
Surah:9
Verse:86
ایک سورت
a Surah
Surah:9
Verse:124
کوئی سورت
a Surah
Surah:9
Verse:127
کوئی سورت
a Surah
Surah:10
Verse:38
کوئی ایک سورت
a Surah
Surah:11
Verse:13
سورتیں
Surahs
Surah:24
Verse:1
ایک سورت ہے
A Surah -
Surah:47
Verse:20
کوئی سورت
a Surah?"
Surah:47
Verse:20
کوئی سورت
a Surah