Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 26

سورة البقرة

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾

Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,

یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَسۡتَحۡیٖۤ
نہیں حیا فرماتا /شرماتا
اَنۡ
کہ
یَّضۡرِبَ
وہ بیان کرے
مَثَلًا
کوئی مثال
مَّا
خواہ
بَعُوۡضَۃً
مادہ مچھر کی ہو
فَمَا
یا جو
فَوۡقَہَا
اوپر ہے اس کے
فَاَمَّا
تو رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَیَعۡلَمُوۡنَ
پس وہ علم رکھتے ہیں
اَنَّہُ
کہ بےشک وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَاَمَّا
اور رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَیَقُوۡلُوۡنَ
تو وہ کہتے ہیں
مَاذَاۤ
کیا
اَرَادَ
ارادہ کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہٰذَا
ساتھ اس
مَثَلًا
مثال کے
یُضِلُّ
وہ گمراہ کرتا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
کَثِیۡرًا
کثیر (تعداد) کو
وَّیَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
کَثِیۡرًا
کثیر(تعداد) کو
وَمَا
اور نہیں
یُضِلُّ
وہ گمراہ کرتا
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اِلَّا
مگر
الۡفٰسِقِیۡنَ
فاسقوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَسۡتَحۡیٖۤ
وہ شرماتا
اَنۡ
یہ کہ
یَّضۡرِبَ
وہ بیان کرے
مَثَلًا
کوئی مثال
مَّابَعُوۡضَۃً
کسی مچھر کی
فَمَا
پھرجو
فَوۡقَہَا
اس سے اوپر ہے
فَاَمَّاالَّذِیۡنَ
پس جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَیَعۡلَمُوۡنَ
تو وہ جانتے ہیں
اَنَّہُ
یقیناً وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَ
اور
اَمَّا
لیکن
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَیَقُوۡلُوۡنَ
تو وہ کہتے ہیں
مَاذَاۤ
کیا
اَرَادَ
ارادہ کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٰذَا مَثَلًا
اس مثال سے
یُضِلُّ
وہ گمراہ کرتا ہے
بِہٖ
اس کے ذریعے
کَثِیۡرًا
بہت سوں کو
وَّ
اور
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
بِہٖ
اس کے ساتھ
کَثِیۡرًا
بہت سوں کو
وَ
اور
مَا
نہیں
یُضِلُّ
وہ گمراہ کرتا
بِہٖۤ
اس کے ذریعے
اِلَّا
سوائے
الۡفٰسِقِیۡنَ
فاسقوں کے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,

یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ قطعاً اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ کسی مچھر یا اس سے بھی کسی حقیر تر چیز کی مثال بیان کرے۔ سو جو لوگ ایمان لا چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کے پروردگار کی طرف سے پیش کردہ مثال بالکل درست ہے، رہے کافر لوگ، تو وہ کہتے ہیں کہ ایسی حقیر چیزوں کی مثال دینے سے اللہ کو کیا سروکار ؟ اس طرح ایک ہی بات سے بہت سے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا رہنے دیتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت بھی دے دیتا ہے۔ اور گمراہ تو وہ صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ اس سے نہیں شرماتاکہ وہ مچھریااس سے بھی اوپر کسی چیزکی مثال بیان کرے،پس جولوگ ایمان لائے تووہ جانتے ہیں کہ یقیناوہ اُن کے رب کی طرف سے حق ہے لیکن جن لوگوں نے کفرکیاتووہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اﷲ تعالیٰ نے کیاارادہ کیاہے؟اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے ذریعے بہت سوں کوگمراہ کرتاہے اور بہت سوں کوہدایت دیتاہے اوروہ اس کے ساتھ فاسقوں کے سواکسی کوگمراہ نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, it does not embarrass Allah to use as a parable, a gnat or what exceeds it. Now, as for those who believe, they know it is the truth from their Lord; while those who disbelieve say, |"What could have Allah meant by this parable?|" By this He lets many go astray, and by this He makes many find guidance. But He does not let anyone go astray thereby except those who are sinful

بیشک اللہ شرماتا نہیں اس بات سے کہ بیان کرے کوئی مثال مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھ کر ہے سو جو لوگ مومن ہیں وہ یقینا جانتے ہیں کہ یہ مثال ٹھیک ہے جو نازل ہوئی ان کے رب کی طرف سے اور جو کافر ہیں سو کہتے ہیں کیا مطلب تھا اللہ کا اس مثال سے گمراہ کرتا ہے خدائے تعالیٰ اس مثال سے بہتیروں کو اور ہدایت کرتا ہے اس سے بہتیروں کو اور گمراہ نہیں کرتا اس مثال سے مگر بدکاروں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا اللہ اس سے نہیں شرما تاکہ بیان کرے کوئی مثال مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھ کر ہے۔ تو جو لوگ صاحب ایمان ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ یقیناً حق ہے ان کے رب کی طرف سے۔ اور جنہوں نے کفر کیا سو وہ کہتے ہیں کہ کیا مطلب تھا اللہ کا اس مثال سے ؟ گمراہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے بہتوں کو اور ہدایت دیتا ہے اسی کے ذریعے سے بہتوں کو۔ اور نہیں گمراہ کرتا وہ اس کے ذریعے سے مگر صرف سرکش لوگوں کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہاں ، اللہ اس سے ہرگز نہیں شرماتا کہ مچھر یا اس سے بھی حقیر تر کسی چیز کی تمثیلیں دے ۔ 28 جو لوگ حق بات کو قبول کرنے والے ہیں ، وہ انہی تمثیلوں کو دیکھ کر جان لیتے ہیں کہ یہ حق ہے جو ان کے رب ہی کی طرف سے آیا ہے ، اور جو ماننے والے نہیں ہیں ، وہ انہیں سن کر کہنے لگتے ہیں کہ ایسی تمثیلوں سے اللہ کو کیا سروکار؟ اس طرح اللہ ایک ہی بات سے بہتوں کو گمراہی میں مبتلا کر دیتا ہے اور بہتوں کو راہ راست دکھا دیتا ہے ۔ 29 اور گمراہی میں وہ انہی کو مبتلا کرتا ہے ، جو فاسق ہیں 30 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بے شک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ ( کسی بات کو واضح کرنے کے لئے ) کوئی بھی مثال دے ، چاہے وہ مچھر ( جیسی معمولی چیز ) کی ہو ، یا کسی ایسی چیز کی جو مچھر سے بھی زیادہ ( معمولی ) ہو ( ٢٢ ) اب جو لوگ مومن ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ایک حق بات ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آئی ہے ۔ البتہ جو لوگ کافر ہیں وہ یہی کہتے ہیں کہ بھلا اس ( حقیر ) مثال سے اللہ کا کیا مطلب ہے؟ ( اس طرح ) اللہ اس مثال سے بہت سے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کرتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے ( مگر ) وہ گمراہ انہی کو کرتا ہے جو نافرمان ہیں ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز کے مثال بیان کرنے میں نہیں شرما تا جو ایمان والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ مثال ان کے مالک کی طرف ٹھیک ہے اور جو منکر ہیں وہ کہتے ہیں بھلا اللہ تعالیٰ ایسی مثال کی کیا غرض پڑی تھی ( بات یہ ہے کہ) کہ اللہ تعالیٰ گمراہ کرتا ہے اس سے ( یعنی) اس مثال سے بہتیروں کو اور وہ راہ پر لاتا ہے بہتوں کو اور گمراہ انہیں کو کرتا ہے جو حکم نہیں مانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ مچھر یا اس سے اوپر کی (کم تر) کسی شے کی مثال دینے سے نہیں شرماتے ہاں پس جو مومن ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے پروردگار نے حق کہا ہے (یعنی سچی بات اور بر موقع ہے) اور جو کافر ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ کی کیا مراد ہے ؟ اکثر لوگوں کو وہ (اللہ) اس سے گمراہ کرتے ہیں اور اکثر کو اس سے ہدایت بخشتے ہیں اور وہ اس سے صرف نافرمانوں کو گمراہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ مچھر یا اس سے بھی بڑھ کر کسی چیز کی مثال بیان کرے۔ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ حق ان کے پروردگار کی طرف سے ہے لیکن وہ لوگ جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کر رکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ بھلا اس مثال سے اللہ نے کیا چاہا ہوگا ؟ وہ بہت سوں کو بھٹکا دیتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے۔ ۔۔ ۔ لیکن وہی بھٹکتے ہیں جو نافرمان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

الله اس بات سے عار نہیں کرتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی مکڑی وغیرہ) کی مثال بیان فرمائے۔ جو مومن ہیں، وہ یقین کرتے ہیں وہ ان کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کی مراد ہی کیا ہے۔ اس سے (خدا) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی کو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah is not ashamed to propound a similitude, be it of a gnat or of aught above it. Then as to those who believe, they know that it is the truth from their Lord. And to those who disbelieve, they say what intendeth God by similitude? He sendeth many astray thereby, and He guideth many thereby, and He sendeth not astray thereby any except the transgressors,

اللہ اس سے ذرا نہیں شرماتا ۔ کہ کوئی مثال بیان کرے مچھر کی یا اس سے بھی بڑھ کر (کسی اور چیز کی) سو جو لوگ ایمان لا چکے ہیں وہ تو یہی سمجھیں گے کہ وہ (مثال) یقیناً حق ہے ان کے پروردگار کی جانب سے ۔ البتہ جو لوگ کفر اختیار کئے ہوئے ہیں وہ یہی کہتے رہیں گے ۔ کہ اللہ کا اس مثال سے مطلب کیا تھا ؟ ۔ گمراہ بھی کرتا ہے بہتوں کو اسی سے ۔ اور راہ بھی دکھاتا ہے بہتوں کو اسی سے ۔ ہاں وہ گمراہ کسی کو (بھی) اس سے نہیں کرتا بجربے حکمی کرنے والوں کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ کوئی تمثیل بیان کرے ، خواہ وہ مچھر کی ہو یا اس سے بھی کسی چھوٹی چیز کی ۔ تو جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ یہی بات حق ہے ان کے رب کی جانب سے ۔ رہے وہ لوگ ، جنہوں نے کفر کیا تو وہ کہتے ہیں کہ اس تمثیل کے بیان کرنے سے اللہ کا کیا منشا ہے؟ اللہ اس چیز سے بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت دیتا ہے اور وہ گمراہ نہیں کرتا مگر انہی لوگوں کو ، جو نافرمانی کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اس بات سے حیا نہیں فرماتے کہ کوئی مثال بیان فرمائیں ( خواہ ) مکھی کی ہو یا اس سے بھی بڑھ کر ( کسی حقیر چیز کی ) ، پر جو ایمان لائے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ یہ ( مثال ) برحق ( جو ) ان کے رب کی طرف سے ہے اور جو کافر ہوئے پس وہ ( اعتراض کرتے ہوئے ) کہتے ہیں: اللہ ( تعالیٰ ) نے اس قسم کی مثال سے کیا ارادہ فرمایا ہے؟ اللہ ( تعالیٰ ) اس ( قرآن مجید ) کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیتے ہیں اور اس سے بہت ساروںکو ہدایت عطا فرمادیتے ہیں اور اس کے ذریعے فقط حد سے تجاوز کرنے والوں کو ہی گمراہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں) اللہ اس سے ہرگز نہیں شرماتا کہ مچھر یا اس سے بھی کم تر کسی چیز کی تمثیلیں دے جو لوگ حق بات کو قبول کرنے والے ہیں وہ انہیں تمثیلوں کو دیکھ کر جان لیتے ہیں کہ یہ حق ہے جو ان کے رب ہی کی طرف سے آیا ہے اور جو ماننے والے نہیں ہیں وہ انہیں سن کر کہنے لگتے ہیں کہ ایسی تمثیلوں سے اللہ کو کیا سروکار ؟ اس طرح اللہ ایک ہی بات سے بہتوں کو گمراہی میں مبتلا کردیتا ہے اور بہتوں کو راہ راست دیکھا دیتا ہے اور گمراہی میں وہ انہیں کو مبتلا کرتا ہے جو فاسق ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ (پاک سبحانہ و تعالی) شرماتا نہیں اس بات سے کہ وہ بیان فرمائے کوئی مثال (حقیقت حال کی توضیح کے لئے) مچھر کی یا اس سے بھی بڑھ کر کسی چیز کی سو جو لوگ ایمان (کا نور) رکھتے ہیں وہ یقین جانتے ہیں کہ یہ (تمثیل) قطعی طور پر حق ہے ان کے رب کی طرف سے مگر جو لوگ کفر (کی ظلمت) والے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اللہ کو کیا لگے اس طرح کی مثالوں سے اللہ اس سے بہتوں کو گمراہی کی (دلدل) میں ڈالتا ہے اور بہتوں کو ہدایت (کی عظیم الشان دولت) سے نوازتا ہے اور وہ اس سے گمراہ نہیں کرتا مگر ان ہی بدکاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

بے شک اللہ تعالیٰ نہیں شرماتاکہ وہ کسی مچھریااس سے بھی کسی حقیر ترچیزکی مثال دے ، سوجو ایمان لائے وہ جانتے ہیں کہ ان کے رب کی طرف سے یہ مثال درست ہے اور کافر لوگ توکہتے ہیں کہ ایسی حقیر چیزوں کی مثال سے اللہ کو کیا سروکار؟اس طرح اللہ بہت سے لوگوں کو گمراہ رہنے دیتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے اور گمراہ صرف فاسقوں کو کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ اس سے حیا نہیں فرماتا کہ مثال سمجھانے کو کیسی ہی چیز کا ذکر فرمائے مچھر ہو یا اس سے بڑھ کر ( ف٤۵ ) تو وہ جو ایمان لائے ، وہ تو جانتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے ( ف٤٦ ) رہے کافر ، وہ کہتے ہیں ایسی کہاوت میں اللہ کا کیا مقصود ہے ، اللہ بہتیروں کو اس سے گمراہ کرتا ہے ( ف٤۷ ) اور بہتیروں کو ہدایت فرماتا ہے اور اس سے انہیں گمراہ کرتا ہے جو بے حکم ہیں ۔ ( ف ٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ ( سمجھانے کے لئے ) کوئی بھی مثال بیان فرمائے ( خواہ ) مچھر کی ہو یا ( ایسی چیز کی جو حقارت میں ) اس سے بھی بڑھ کر ہو ، تو جو لوگ ایمان لائے وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ان کے رب کی طرف سے حق ( کی نشاندہی ) ہے ، اور جنہوں نے کفر اختیار کیا وہ ( اسے سن کر یہ ) کہتے ہیں کہ ایسی تمثیل سے اللہ کو کیا سروکار؟ ( اس طرح ) اللہ ایک ہی بات کے ذریعے بہت سے لوگوں کو گمراہ ٹھہراتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے اور اس سے صرف انہی کو گمراہی میں ڈالتا ہے جو ( پہلے ہی ) نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ اس بات سے ہرگز نہیں شرماتا کہ ( کسی مطلب کی وضاحت کے لئے ) مچھر اور اس سے بھی بڑھ کر ( کسی حقیر چیز ) کی مثال بیان کرے ۔ پس جو لوگ مؤمن ہیں وہ تو جانتے ہیں کہ یہ ( مثال یقینا ) حق ہے ان کے پروردگار کی طرف سے اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ایسی مثال سے اللہ کا کیا مقصد ہے؟ اللہ ایسی مثال سے بہت سوں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت کرتا ہے اور وہ گمراہی میں نہیں چھوڑتا مگر فاسقوں ( نافرمانوں ) کو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah disdains not to use the similitude of things, lowest as well as highest. Those who believe know that it is truth from their Lord; but those who reject Faith say: "What means Allah by this similitude?" By it He causes many to stray, and many He leads into the right path; but He causes not to stray, except those who forsake (the path),-

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not hesitate to set forth parables of anything even a gnat. The believers know that it is the truth from their Lord, but those who deny the truth say, "What does God mean by such parables?" In fact, by such parables God misleads and guides many. However, He only misleads the evil doers

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah is not ashamed to set forth a parable even of a mosquito or so much more when it is bigger (or less when it is smaller) than it. And as for those who believe, they know that it is the truth from their Lord, but as for those who disbelieve, they say: "What did Allah intend by this parable" By it He misleads many, and many He guides thereby. And He misleads thereby only the Fasiqin (the rebellious, disobedient to Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah is not ashamed to set forth any parable-- (that of) a gnat or any thing above that; then as for those who believe, they know that it is the truth from their Lord, and as for those who disbelieve, they say: What is it that Allah means by this parable: He causes many to err by it and many He leads aright by it! but He does not cause to err by it (any) except the transgressors,

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah disdaineth not to coin the similitude even of a gnat. Those who believe know that it is the truth from their Lord; but those who disbelieve say: What doth Allah wish (to teach) by such a similitude? He misleadeth many thereby, and He guideth many thereby; and He misleadeth thereby only miscreants;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह इससे नहीं शरमाता कि बयान करे मिसाल मच्छर की या उससे भी किसी छोटी चीज़ की, फिर जो ईमान वाले हैं वे जानते हैं कि वह हक़ है उनके रब की जानिब से, और जो मुनकिर हैं वे कहते हैं कि इस मिसाल को बयान करके अल्लाह ने क्या चाहा है? अल्लाह इसके ज़रिए बहुतों को गुमराह करता है और बहुतों को उससे राह दिखाता है, और वह गुमराह करता है उन लोगों को जो नाफ़रमानी करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں واقعی اللہ تعالیٰ تو نہیں شرماتے اس بات سے کہ بیان کردیں کوئی مثال بھی خواہ مچھر کی ہو خواہ اس سے بھی بڑھی ہوئی ہو سو جو لوگ ایمان لائے ہوئے ہیں (خواہ کچھ ہی ہو) وہ تو یقین کرینگے کہ بیشک یہ مثال تو بہت موقع کی ہے ان کے رب کی جانب سے اور (رہ گئے) وہ لوگ جو کافر ہوچکے ہیں سو (چاہے کچھ بھی ہوجائے) وہ یوں ہی کہتے رہیں گے کہ وہ کون مطلب ہوگا جس کا قصد کیا ہوگا اللہ تعالیٰ نے اس (حقیر) مثال سے گمراہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس (مثال کی وجہ سے) بہتوں کو اور ہدایت کرتے ہیں اس کی وجہ سے بہتوں کو اور گمراہ نہیں کرتے۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اللہ تعالیٰ نہیں شرماتا کہ کوئی مثال بیان کرے مچھر کی ہو یا اس سے حقیر تر چیز کی۔ ایمان والے تو اسے اپنے رب کی جانب سے حق سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں اللہ نے اس مثال کے ساتھ کیا چاہا ہے۔ اللہ اس کے ذریعہ سے زیادہ کو گمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ ہدایت دیتا ہے اور نہیں گمراہ کرتا مگر نافرمانوں کو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں ، اللہ اس سے ہرگز نہیں شرماتا کہ مچھر یا اس سے بھی حقیر تر کسی چیز کی تمثیلیں دے ۔ جو لوگ حق بات قبول کرنے والے ہیں ، وہ انہی تمثیلوں کو دیکھ کر جان لیتے ہیں کہ یہ حق ہے ، جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اور جو ماننے والے نہیں ہیں ، وہ انہیں سن کر کہنے لگتے ہیں کہ ایسی تمثیلوں سے اللہ کو کیا سروکار ؟ اسی طرح اللہ ایک ہی بات سے بہتوں کو گمراہی میں مبتلا کردیتا ہے ، اور بہتوں کو راہ راست دکھا دیتا ہے اور گمراہی میں انہی کو مبتلا کرتا ہے جو فاسق ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ تعالیٰ اس بات سے نہیں شرماتا کہ کوئی بھی مثال بیان فرمائے۔ مچھر ہو یا اس سے بھی بڑھی ہوئی کوئی چیز ہو، سو جو لوگ ایمان لائے وہ جانتے ہیں کہ بلاشبہ یہ مثال حق ہے ان کے رب کی طرف سے اور رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا سو وہ کہتے ہیں کیا ارادہ کیا اللہ نے اس کے ذریعہ مثال دینے کا اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ بہت سوں کو گمراہ کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ بہت سوں کو ہدایت دیتے ہیں اور اس کے ذریعہ نہیں گمراہ کرتے مگر فرمانبرداری سے نکل جانے والوں کو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ شرماتا نہیں اس بات سے کہ بیان کرے کوئی مثال مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھ کر ہے سو جو لوگ مومن ہیں وہ یقینا جانتے ہیں کہ یہ مثال ٹھیک ہے جو نازل ہوئی ان کے رب کی طرف سے اور جو کافر ہیں سو کہتے ہیں کیا مطلب تھا اللہ کا اس مثال سے گمراہ کرتا ہے خدائے تعالیٰ اس مثال سے بہتیروں کو اور ہدایت کرتا ہے اس سے بہتیروں کو اور گمراہ نہیں کرتا اس مثال سے مگر بدکاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہاں واقعی اللہ تعالیٰ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ کوئی مثال بیان کرے خواہ وہ مچھر کی ہو یا اس سے بڑھ کر کسی چیز کی ہو تو جو لوگ صاحب ابمان ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ وہ مثال ان کے رب کی جانب سے بالکل ٹھیک یعنی با موقع ہے اور رہے وہ لوگ جو منکر ہیں سو خواہ کچھ ہوجائے وہ یہی کہیں گے آخر اس مثال سے اللہ کا مقصد کیا ہے اللہ تعالیٰ اس مثال کی وجہ سے بہتوں کو گمراہ کردیتا ہے اور اسی مثال سے بہت سوں کو راہ پر لے آتا ہے۔