LocativePersonal Pronoun

فَوْقَهَا

above it

اس کے اوپر ہے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَفَاقَ
يُفِيْقُ
اَفِقْ
مُفِيْق
مُفَاق
إِفَاقَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَوْقٌ: یہ مکان، زمان، جسم، عدو اور مرتبہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے اور کئی معنوں میں بولا جاتا ہے اوپر (۱) جیسے فرمایا: (وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ) (۲:۶۳) اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھرا کیا۔ (مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ) (۳۹:۱۶) ان کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے۔ (وَ جَعَلَ فِیۡہَا رَوَاسِیَ مِنۡ فَوۡقِہَا) (۴۱:۱۰) اور اسی نے زمین میں اس کے اوپر پہاڑ بنائے۔ اس کی ضد تحت ہے جس کے معنی نیچے کے ہیں چنانچہ فرمایا: (قُلۡ ہُوَ الۡقَادِرُ عَلٰۤی اَنۡ یَّبۡعَثَ عَلَیۡکُمۡ عَذَابًا مِّنۡ فَوۡقِکُمۡ اَوۡ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِکُمۡ) (۶:۶۵) کہہ دو کہ وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے۔ (۲) صعود: یعنی بلندی کی جانب کے معنی میں اس کی ضد اسفل ہے جس کے معنی پستی کی جانب کے ہیں۔ چنانچہ فرمایا: (اِذۡ جَآءُوۡکُمۡ مِّنۡ فَوۡقِکُمۡ وَ مِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡکُمۡ ) (۳۳:۱۰) جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے۔ (۳) کسی عدد پر زیادتی کے معنی ظاہر کرنے کے لیے آتا ہے جیسے فرمایا: (فَاِنۡ کُنَّ نِسَآءً فَوۡقَ اثۡنَتَیۡنِ ) (۴:۱۱) اگر اولاد صرف لڑکیاں ہی ہوں (یعنی ودیا) دو سے زیادہ۔ (۴) جسمانیت کے لحاظ سے برا یا چھوتا ہونے کے معنی دیتا ہے۔ چنانچہ آیت کریمہ: (مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا) (۲:۲۶) مچھر یا اس سے برھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی، مکڑی) کی مثال بیان فرمائے۔ میں بعض نے کہا ہے کہ فَمَا فَوْقَھَا سے مچھر سے بڑی چیز کی طرف اشارہ ہے جیسے مکڑی جس کی کہ دوسری جگہ مثال بیان کی گئی ہے اور بعض نے فوق بلحاظ صغر مراد لیا ہے یعنی مچھر سے بھی چھوٹا اور جنہوں نے اس کی تفسیر مَادونھا سے کی ہے ان کی مراد بھی یہی ہے بعض اہل لغت نے اس سے یہ سمجھ لیا ہے کہ فوق بمعنی دون بھی استعمال ہوتا ہے اور اسے اضداد میں شمار کیا ہے مگر یہ محض ان کی خام خیالی ہے۔ (۵) بلحاظ فضیلت دنیوی کے استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا: (وَ رَفَعۡنَا بَعۡضَہُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ) (اور ایک دوسرے پردرجے بلند کیے۔ اور کبھی فضیلت اخروی کے لحاظ سے آتا ہے۔ جیسے فرمایا: (وَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا فَوۡقَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ) (۲:۲۱۲) لیکن جو پرہیزگار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر فائق ہوں گے۔ (فَوۡقَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا) (۳:۵۵) کافروں پر فائق۔ (۶) فوقیت معنی غلبہ اور تسلط کے جیسے فرمایا: (وَ ہُوَ الۡقَاہِرُ فَوۡقَ عِبَادِہٖ ) (۶:۱۸) اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے۔ (مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ … وَ اِنَّا فَوۡقَہُمۡ قٰہِرُوۡنَ) (۷:۱۲۷) فرعون سے اور بے شبہ ہم ان پر غالب ہیں۔ اور فَوْقٌ کے لفظ سے فَاقَ فُلَان غَیْرَہٗ یَفُوْقُ کا محاورہ ہے جس کے معنی دوسرے پر بازی لے جانے کے ہیں لہٰذا یہ فوق بمعنی فضیلت سے مشتق ہے۔ اور فوق سے فَوْق السَّھْمِ کا محاورہ مشتق ہے جس کے معنی سوفار تیر کے ہیں اور سَھْمٌ اَفْوَقُ کے معنی پر شکستہ سوفار کے ہیں۔ اَلْاِفَاقَۃٌ: (افعال) کے معنی نشہ یا غش کے بعد ہوش میں آنے یا مرص کے بعد ہوش میں آنے یا مرص کے بعد کمزوری سے قوت کی طرف لوٹ آنے کے ہیں نیز اِفَاقَۃٌ کے معنی دودھ دوہنے کے بعد دودھ کا پھر تھنوں میں لوٹ آنا بھی آتے ہیں اور جو دودھ تھنوں میں لوٹتا ہے اسے فُوْقَۃٌ کہا جاتا ہے اور ایک دفعہ تھنوں سے دودھ دوہنے کے بعد پھر ان میں دودھ لوٹنے تک جو وقفہ ہوتا ہے اسے فواق کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ: (مَّا لَہَا مِنۡ فَوَاقٍ ) (۳۸:۱۵) جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا۔ جس کے معنی راحت کے ہیں اور بعض نے سا کے معنی یہ کہیے ہیں کہ دوبارہ دنیا کی طرف لوٹنا نہیں ہے۔ ابوعبیدہ نے کہا ہے(1) کہ اگر فُوَاقِ بضم الفاء پڑھا جائے تو یہ فُوَاقُ النَّاقَۃَ کے محاورہ سے مشتق ہوگا اور بعض نے کہا کہ فتحہ اور ضمہ فاء دونوں کے ایک ہی معنی ہیں(2) جیسے جَمَامٌ وَجُمَامٌ اور بعض نے کہا ہے کہ اِسْتَفِقْ نَاقَتَکَ کے معنی یہ ہیں کہ اپنی اونٹنی کو چھوڑ دو تاکہ اس کے تھنوں میں دودھ اتر آئے اور فوق فَصِیْلَکَ کے معنی ہیں کہ اونٹ کے بچہ کو کچھ وقفہ کے بعد دودھ پلاؤ۔ ظَلَّ یَتَفَوَّقُ الْمَحْضَ وہ دن بھر وقفوں کے ساتھ دودھ بلوتا رہا۔ شاعر نے کہا(3) (البسیط) (۳۴۷) حَتّٰی اِذَا فِیْقَۃٌ فِیْ ضَرْعِھَا اجْتَمَعَتْ حتیٰ کہ جب اس کے تھنوں میں دودھ دوبارہ جمع ہوگیا۔

Lemma/Derivative

41 Results
فَوْق
Surah:2
Verse:26
اس کے اوپر ہے
above it
Surah:2
Verse:63
اوپر تمہارے
over you
Surah:2
Verse:93
اوپر تمہارے
over you
Surah:2
Verse:212
ان کے اوپر ہوں گے
(they will be) above them
Surah:3
Verse:55
اوپر
superior
Surah:4
Verse:11
اوپر
more (than)
Surah:4
Verse:154
ان پر
over them
Surah:5
Verse:66
اپنے اوپر سے
above them
Surah:6
Verse:18
اوپر
over
Surah:6
Verse:61
اوپر
over