Subordinate

أَن

to

کہ

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

یہ چار طرح پر استعمال ہوتا ہے(۱) اَنْ مصدریہ یہ ماضی اور مضارع دونوں پر داخل ہوتا ہے اور اس کا مابعد تاویل مصدر میں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ مضارع کو نصب دیتا ہے، جیسے : اَعْجَبَنِیْ اَنْ تَخْرُجَ وَاَنْ خَرَجَتْ۔ (۲) اَنْ المخففہ مِنَ المثقلۃ یعنی وہ اَنْ جو ثقیلہ سے خفیفہ کرلیا گیا ہو (یہ کسی شے کی تحقیق اور ثبوت کے معنی دیتا ہے جیسے : اَعْجَبَنِیْ اَنْ زَیْدٌ مُنْطَلَقٌ (۳) اَنْ (زائدہ) جو لَمَّا کی توکید کے لیے آتا ہے۔ جیسے فرمایا : فَلَمَّا اَنْ جَآئَ الْبَشِیْرُ جب خوشخبری دینے والا آپہنچا۔ (۱۲:۹۲) (۴) اَنْ مفسرہ ہے۔ یہ ہمیشہ اس فعل کے بعد آتا ہے جو قول کے معنی پر مشتمل ہو (خواہ وہ لفظاً ہو یا معنی جیسے فرمایا: (وَ انۡطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡہُمۡ اَنِ امۡشُوۡا ) اور ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو۔ (۳۸:۶) یہاں اَنِامْشُوْا قَالُوْا کے معنی کو متضمن ہے۔ (1)