Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
فَسَقَ |
يَفْسُقُ |
اُفْسُقْ |
فَاسِق |
مَفْسُوْق |
فِسْق/فُسُوْق |
فَسَقَ فُلَانٌ کے معنی کسی شخص کے دائرہ شریعت سے نکل جانے کے ہیں یہ فَسَقَ الرُّطَبُ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی گدری کھجور کے اپنے چھلکے سے باہر نکل آنا کے ہیں (شرعا) فسق کا مفہوم کفر سے اعم ہے کیونکہ فسق کا لفظ چھوٹے اور بڑے ہر قسم کے گناہ کے ارتکاب پر بولا جاتا ہے اگرچہ عرف میں بڑے گناہوں کے ارتکاب پر بولا جاتا ہے اور عاطم طور پر فَاسِقٌ کا لفظ اس شخص کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو احکام شریعت کا التزام اور اقرار کرنے کے بعد تمام یا بعض احکام کی خلاف ورزی کرے اور کافر حقیقی پر فاسق کا لفظ اس لیے بولا جاتا ہے کہ وہ حکم، عقل یا فطرت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہٖ) (۱۸:۵۰) تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ (فَفَسَقُوۡا فِیۡہَا ) (۱۷:۱۶) تو وہ نافرمانیاں کرتے ہیں۔ (وَ اَکۡثَرُہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ) (۳:۱۱۰) اور اکثر نافرمان ہیں۔ (اَفَمَنۡ کَانَ مُؤۡمِنًا کَمَنۡ کَانَ فَاسِقًا) (۳۲:۱۸) بھلا جو مومن ہے، اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہے؟ (وَ مَنۡ کَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ) (۲۴:۵۵) اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکار ہیں۔ یعنی جو نعمت الٰہی کی ناشکری کرے گا وہ دائرہ طاعت سے خارج سمجھا جائے گا۔ (وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰىہُمُ النَّارُ) (۳۲:۲۰) اور جنہوں نے نافرمانی کی ان کے رہنے کے لیے دوزخ ہے۔ (وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّہُمُ الۡعَذَابُ بِمَا کَانُوۡا یَفۡسُقُوۡنَ) (۶:۴۹) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انہیں عذاب ہوگا۔ (وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ) (۹:۲۴) اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔ (اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ) (۹:۶۷) بے شک منافق نافرمان ہیں۔ (کَذٰلِکَ حَقَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ عَلَی الَّذِیۡنَ فَسَقُوۡۤا ) (۱۰:۳۳) اسی طرح خدا کا ارشاد نافرمانوں کے حق میں ثابت ہوکر رہا۔ (اَفَمَنۡ کَانَ مُؤۡمِنًا کَمَنۡ کَانَ فَاسِقًا) (۳۲:۱۸) بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے۔ جو نافرمان ہو۔ یہاں فسق کا لفظ ایمان کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے فاسق کافر سے اعم ہے مگر ظالم فاسق سے بھی عام ہے چنانچہ فرمایا: (وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡہُمۡ ثَمٰنِیۡنَ جَلۡدَۃً وَّ لَا تَقۡبَلُوۡا لَہُمۡ شَہَادَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ) (۲۴:۴) اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر بدکاری کا الزام لگائیں … اور یہی بدکار ہیں۔ اور چوہیا کو اس کی خباثت اور شرارت کی بنا پر فویسقہ کہا جاتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کے باربار اپنے بل سے باہر نکلنے کی وجہ سے اسے فویسقہ کہتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے(1) (۷۰) (اُقْتُلُوا الْفُوَیْسِقَۃَ۔ فَاِنَّھَا تُوْھِی السِّقَائَ وَتُضْرِمُ الْبَیْتَ عَلٰی اَھْلِہٖ) کہ چوہیا کو مار ڈالو کیونکہ وہ پانی کی مشک میں سوراخ کر ڈالتی ہے اور گھروں میں آگ لگادیتی ہے۔ ابن العربی کا قول ہے کہ فساق کا لفظ صرف قرآن کریم نے انسانوں کے لیے استعمال کیا ہے ورنہ جاہلیت میں یہ لفظ انسانوں کے لیے اس معنی میں نہیں بولا جاتا تھا بلکہ گدڑی کھجور کے متعلق فَسَقَتِ الرُّطَبَۃُ عَنْ قِشْرِھَا کا محاورہ استعمال ہوتا تھا۔
Surah:2Verse:26 |
ان کو جو فاسق ہیں
the defiantly disobedient
|
|
Surah:2Verse:99 |
وہ جو فاسق ہیں
the defiantly disobedient
|
|
Surah:3Verse:82 |
جا فاسق ہیں
(are) the defiantly disobedient
|
|
Surah:3Verse:110 |
نافرمان ہیں
(are) defiantly disobedient
|
|
Surah:5Verse:25 |
فاسق
(the) defiantly disobedient"
|
|
Surah:5Verse:26 |
جو فاسق (قوم کے) ہیں
the defiantly disobedient"
|
|
Surah:5Verse:47 |
جو فاسق ہیں
the defiantly disobedient
|
|
Surah:5Verse:49 |
البتہ فاسق ہیں
(are) defiantly disobedient
|
|
Surah:5Verse:59 |
فاسق ہیں
(are) defiantly disobedient"
|
|
Surah:5Verse:81 |
نافرمان ہیں
(are) defiantly disobedient
|