VerbPersonal PronounPersonal Pronoun

رَزَقْنَٰهُمْ

We have provided them

رزق دیا ہم نے ان کو

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
رَزَقَ
يَرْزُقُ
اُرْزُقْ
رَازِق
مَرْزُوْق
رِزْق
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلرِّزْقُ: وہ عطیہ جو جاری ہو خواہ دنیوی ہو یا اخروی اور رزق بمعنٰی نصیبہ بھی آجاتا ہے۔ اور کبھی اس چیز کو بھی رزق کہا جاتا ہے جو پیٹ میں پہنچ کر غذا بنتی ہے۔ کہا جاتا ہے۔ اَعْطیَ السُّلْطانُ رِقْقَ الْجُنُوْدِ: بادشاہ نے فوج کو راشن دیا۔ رُزِقْتُ عِلْمًا: مجھے علم عطا ہوا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ ) (۶۳:۱۰) یعنی جو کچھ مال و جاہ اور علم ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے صَرف کرو اسی طرح آیت: (وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ) (۲:۳) اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے (راہِ خدا میں) صَرف کرتے ہیں۔ میں بھی رزق عام ہے جو ان تینوں کو شامل ہے۔ (کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ) (۲:۸۱) اور ہم نے جو تم کو عمدہ اور پاکیزہ (روزیاں) دی ہیں (شوق سے) کھاؤ۔ اور آیت کریمہ: (وَ تَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَکُمۡ اَنَّکُمۡ تُکَذِّبُوۡنَ) (۵۶:۸۲) میں رزق کے معنٰی حصہ اور نصیبہ کے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ نعمت الٰہی کی تکذیب کو تم نے اپنا حصہ بنالیا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ فِی السَّمَآءِ رِزۡقُکُمۡ ) (۵۱:۲۲) اور تمہارا رزق آسمان میں ہے۔ میں بعض نے کہا کہ رزق سے مراد بارش ہے جو ہر ذی حیات کے لیے باعث حیات ہے جیساکہ دوسری جگہ ارشاد فرمایا: (وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ ) (۲۳:۱۸) او رہم نے آسمان سے بارش کی اور بعض نے کہا کہ رزق سے مراد نصیبہ ہے اور آیت میں تنبیہ پائی جاتی ہے کہ حظوظ یعنی نصیبے مقادیر کے ساتھ ہیں اور آیت : (فَلۡیَاۡتِکُمۡ بِرِزۡقٍ مِّنۡہُ ) (۱۸:۱۹) تو اس میں سے (بقدر ضرورت) کھانا تمہارے پاس لے آئے۔ میں رزق سے مراد طعام ہی ہے جو انسانی غذا بنتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ النَّخۡلَ بٰسِقٰتٍ لَّہَا طَلۡعٌ نَّضِیۡدٌ … رِّزۡقًا لِّلۡعِبَادِ ) (۵۰:۱۰،۱۱) اور لمبی لبمی کھجوریں جن کے گیلیں خوب گتھی ہوئی ہیں بندوں کو روزی دینے کے لیے۔ میں رزق سے مراد غذائی اشیاء مراد ہیں اور بعض کے نزدیک کھانے پہننے اور ہر قسم کے استعمال کی چیزیں مراد ہیں۔ کیونکہ یہ تمام چیزیں قدرت الٰہی کے ساتھ بارش کے ذریعہ ہی زمین سے پیدا ہوتی ہیں۔ اور آیت : (وَ لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتًا ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ یُرۡزَقُوۡنَ ) (۳:۱۶۹) اور (اے پیغمبر!) جو لوگ اﷲ کے راستے میں مارے گئے ہیں ان کو مرا ہوا خیال نہ کرنا (یہ مرے نہیں) بلکہ زندہ ہیں ان کو ان کے پروردگار کے ہاں روزی ملتی ہے۔ کے معنٰی یہ ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ان پر اخروی نعمتوں کا برابر فیضا ہورہا ہے۔ اسی طرح آیت : (وَ لَہُمۡ رِزۡقُہُمۡ فِیۡہَا بُکۡرَۃً وَّ عَشِیًّا) (۱۹:۶۲) اور وہاں ان کا کھانا صبح و شام (جس وقت وہ چاہیں گے ان کو ملا کرے گا) میں انعامات اخروی ہی مراد ہیں۔ اور آیت: (اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّۃِ الۡمَتِیۡنُ ) (۵۱:۵۸) اﷲ تعالیٰ خود برا روزی دینے والا، قوت والا اور زبردست ہے۔ میں رزق کا لفظ عموم پر محمول ہوگا اور ذات باری تعالیٰ کے سوا اور کسی پر اس کا اطلاق جائز نہیں ہے۔ لیکن رَازِقٌ کا لفظ خالق رزق اور اس کے دینے والے اور مسبب تینوں پر بولا جاتا ہے اس لیے اس کا اطلاق اﷲ تعالیٰ پر بھی ہوتا ہے اور اس انسان پر بھی جو دوسروں تک رزق پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا آیت: (وَ جَعَلۡنَا لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ وَ مَنۡ لَّسۡتُمۡ لَہٗ بِرٰزِقِیۡنَ ) (۱۵:۲۰) او رہم (ہی) نے زمین میں تمہارے لیے سامان معیشت پیدا کیا اور ان کے لیے بھی جن کو تم روزی نہیں دیتے۔ یعنی جن کی روزی کا نہ تم سبب بنتے ہو اور نہ ہی تمہیں ان کی روزی میں کسی قسم کا دخل ہے اسی طرح آیت: (وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمۡلِکُ لَہُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ) (۱۶:۷۳) اور خدا کے سوا ان (معبودوں) کی پرستش کرتے ہیں جو آسمانوں و زمین میں ان کو رزق دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی (ایسے اختیار پر) دسترس پاسکتے ہیں۔ میں لَایَمْلِکُ لَھُمْ رِزْقًا سے مراد یہ ہے کہ انہیں رزق دینے میں کسی قسم کا بھی دخل نہیں ہے (اور تمام اسباب رزق خدا تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہیں۔) عام محاورہ ہے: اِرْتَزَقَ الْجُنْدُ: یعنی لشکر نے اپنا مقررہ راشن حاصل کیا اور وہ راشن جو ایک دفعہ دیا جائے اسے رَزْقَۃَ کہا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

61 Results
رَزَقَ
Surah:2
Verse:3
رزق دیا ہم نے ان کو
We have provided them
Surah:2
Verse:25
وہ رزق دیئے جائیں گے
they are provided
Surah:2
Verse:25
ہم رزق دیئے گئے
we were provided
Surah:2
Verse:57
رزق دیں ہم نے تم کو
We have provided you"
Surah:2
Verse:126
اوررزق دے
and provide
Surah:2
Verse:172
رزق دیا ہم نے تم کو
We have provided you
Surah:2
Verse:212
رزق دیتا ہے
provides
Surah:2
Verse:254
رزق دیا ہم نے تم کو
We (have) provided you
Surah:3
Verse:27
تو رزق دیتا ہے
and You give provision
Surah:3
Verse:37
رزق دیتا ہے
gives provision