Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 25

سورة البقرة

وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ کُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنۡہَا مِنۡ ثَمَرَۃٍ رِّزۡقًا ۙ قَالُوۡا ہٰذَا الَّذِیۡ رُزِقۡنَا مِنۡ قَبۡلُ ۙ وَ اُتُوۡا بِہٖ مُتَشَابِہًا ؕ وَ لَہُمۡ فِیۡہَاۤ اَزۡوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ٭ۙ وَّ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵﴾

And give good tidings to those who believe and do righteous deeds that they will have gardens [in Paradise] beneath which rivers flow. Whenever they are provided with a provision of fruit therefrom, they will say, "This is what we were provided with before." And it is given to them in likeness. And they will have therein purified spouses, and they will abide therein eternally.

اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دو جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ جب کبھی وہ پھلوں کا رزق دئیے جائیں گے اور ہم شکل لائے جائیں گے تو کہیں گے یہ وہی ہے جو ہم اس سے پہلے دئیے گئے تھے اور ان کے لئے بیویاں ہیں صاف ستھری اور وہ ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجئے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کئے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
بےشک
لَہُمۡ
ان کے لئے
جَنّٰتٍ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
کُلَّمَا
جب کبھی
رُزِقُوۡا
وہ دیئے جائیں گے
مِنۡہَا
ان سے
مِنۡ ثَمَرَۃٍ
کوئی پھل
رِّزۡقًا
بطورِ رزق کے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
ہٰذَا
یہ
الَّذِیۡ
وہی ہے جو
رُزِقۡنَا
دیئے گئے ہم
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ اُتُوۡا
اور وہ دئیے جائیں گے
بِہٖ
اس سے
مُتَشَابِہًا
ملتا جلتا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لئے
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَزۡوَاجٌ
بیویاں ہوں گی
مُّطَہَّرَۃٌ
نہایت پاکیزہ
وَّہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
ان میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لےآئے
وَعَمِلُوا
اورعمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
یقیناً
لَہُمۡ
ان کے لئے
جَنّٰتٍ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
کُلَّمَا
جب کبھی
رُزِقُوۡا
انہیں دیا جائے گا
مِنۡہَا
ان میں سے
مِنۡ ثَمَرَۃٍ
کوئی پھل
رِّزۡقًا
کھانے کو
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
ہٰذَا
یہ ہے
الَّذِیۡ
جو
رُزِقۡنَا
دئیے گئےہمیں
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ اُتُوۡا
اورانہیں دیا جائےگا
بِہٖ
اس سے
مُتَشَابِہًا
ایک دوسرے سے ملتا جلتا
وَ
اور
لَہُمۡ
ان کے لئے
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَزۡوَاجٌ
بیویاں
مُّطَہَّرَۃٌ
پاکیزہ
وَّہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And give good tidings to those who believe and do righteous deeds that they will have gardens [in Paradise] beneath which rivers flow. Whenever they are provided with a provision of fruit therefrom, they will say, "This is what we were provided with before." And it is given to them in likeness. And they will have therein purified spouses, and they will abide therein eternally.

اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دو جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ جب کبھی وہ پھلوں کا رزق دئیے جائیں گے اور ہم شکل لائے جائیں گے تو کہیں گے یہ وہی ہے جو ہم اس سے پہلے دئیے گئے تھے اور ان کے لئے بیویاں ہیں صاف ستھری اور وہ ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے پیغمبر) جو لوگ ایمان لائیں اور اچھے کام کریں انہیں خوشخبری دے دیجئے کہ ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ جب بھی انہیں کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے یہ تو وہی پھل ہیں جو ہمیں اس سے پہلے (دنیا میں) دیئے جا چکے ہیں۔ کیونکہ جو پھل انہیں دیا جائے گا وہ شکل و صورت میں دنیا کے پھل سے ملتا جلتا ہوگا۔ نیز ان (ایمان والوں) کے لیے وہاں پاک و صاف بیویاں (بھی) ہوں گی۔ اور وہ ان باغات میں ہمیشہ قیام پذیر رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں کوخوشخبری دے دوجو ایمان لے آئے اورجنہوں نے نیک عمل کیے کہ یقینااُن کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں جب کبھی اُن میں سے کوئی پھل اُنہیں کھانے کودیاجائے گاتووہ کہیں گے:’’یہ وہی پھل ہیں جواس سے پہلے بھی ہمیں دےئے گئے تھے ‘‘اورانہیں ایک دوسرے سے ملتاجلتادیاجائے گااوراُن کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اوروہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And give good tidings to those, who believe and do what is virtuous, that for them there are gardens beneath which rivers flow. Every time they are given a fruit from there to eat, they will say, &this is what we have been given before&; and they are given one resembling the other. And for them there shall be wives purified; and there they are eternal.

اور خوش خبری دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ ان کے واسطے باغ ہیں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں جب ملے گا ان کو وہاں کا کوئی پھل کھانے کو تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ملا تھا ہم کو اس سے پہلے اور دئیے جائیں گے ان کو پھل ایک صورت کے اور ان کیلئے وہاں عورتیں ہوں گی پاکیزہ اور وہ وہیں ہمیشہ رہیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بشارت دے دیجیے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے کہ ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے ندیاں بہتی ہوں گی۔ جب بھی انہیں دیا جائے گا وہاں کا کوئی پھل رزق کے طور پر (یعنی کھانے کے لیے) وہ کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی ملتا تھا اور دیے جائیں گے ان کو پھل ایک صورت کے۔ اور ان کے لیے اس (جنت) میں نہایت پاکباز بیویاں ہوں گی۔ اور وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیشہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اے پیغمبر ، جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئیں اور ﴿اس کے مطابق﴾ اپنے عمل درست کر لیں ، انہیں خوشخبری دے دو کہ ان کے لیے ایسے باغ ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان باغوں کے پھل صورت میں دنیا کے پھلوں سے ملتے جلتے ہونگے ۔ جب کوئی پھل انہیں کھانے کو دیا جائےگا ، تو وہ کہیں گے کہ ایسے ہی پھل اس سے پہلے دنیا میں ہم کو دیے جاتے تھے ۔ ان 26 کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہونگی ، اور27 وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں ان کو خوشخبری دے دو کہ ان کے لئے ایسے باغات ( تیار ) ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ( ٢٠ ) جب کبھی ان کو ان ( باغات ) میں سے کوئی پھل رزق کے طور پر دیا جائے گا تو وہ کہیں گے ’’ یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی دیا گیا تھا‘‘ اور انہیں وہ رزق ایسا ہی دیا جائے گا جو دیکھنے میں ملتا جلتا ہوگا ( ٢١ ) اور ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان ( باغات ) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( اے پیغمبر ( علیہ السلام) ان لوگوں کو خو شخبری سنا جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے، ان کے لیے باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہ رہی ہیں جب اس باغ کا کوئی میوہ ان کے کھانے کا دبا دیا جائے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو پہلے ہم کو مل جو میوے وہاں لائے جائیں گے ان کی صورتیں 8 ملتی جلتی ہوں گی ( لیکن مزہ جدا جدا) اور ان کے لیے وہاں ستھری (پاکیزہ) 9 عور تیں ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیشہ ان باغو میں رہیں گے۔ 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے باغات ہیں جن کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں جب ان میں سے انہیں کسی قسم کا پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا اور ان کو ایک دوسرے سے ملتے جلتے (پھل) دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لئے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ ان (باغوں) میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو خوشخبری دیجئے جو ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں بیشک ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ جب بھی ان کو وہاں کا کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے بھی (دنیا میں ) دیا گیا تھا۔ اور ان کو ان ہی سے ملتے جلتے (جنت کے ) پھل دئیے جائیں گے۔ ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And bear thou the glad tidings unto those who believe and do righteous works that verily for them shall be Gardens whereunder rivers flow. So oft as they shall be provided with a fruit therefrom they will say: this is that wherewith we were provided afore; and they shall be vouchsafed that which is consimilar; and for them shall be therein spouses purified, and therein they shall be abiders.

اور ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیجیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ کہ ان کے لئے (بہشت کے) باغ ہیں کہ ان کے نیچے دریا بہ رہے ہوں گے ۔ انہیں جب کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو وہ بول اٹھیں گے ۔ کہ یہ تو وہی ہے جو ہمیں (اس کے) قبل مل چکا ہے ۔ اور انہیں وہ (واقعی) دیا ہی جائے گا ملتا جلتا ہوا ۔ اور ان کے لئے پاکیزہ بیویاں ہوں گی ۔ اور وہ ان (بہشتوں) میں ہمیشہ کے لئے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بشارت دو ان لوگوں کو ، جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک کام کیے اس بات کی کہ ان کیلئے ایسے باغ ہوں گے ، جن میں نہرےں جاری ہوں گی ۔ جب جب اس کے پھل ان کو کھانے کو ملیں گے تو کہیں گے: یہ وہی ہے جو اس سے پہلے ہمیں عطا ہوا تھا! اور ملے گا اس سے ملتا جلتا اور ان کیلئے اس میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ایمان اور نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری سنادیجیے کہ بے شک ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، ان کو ان ( باغوں ) سے جب بھی کھانے کے لیے کوئی پھل دیا جائے گا ( تو ) کہیں گے: یہ تو وہی ہے جو ہمیں ( اس سے ) پہلے عطا کیا گیا تھا اور انہیں ملتے جلتے پھل عطا کیے جائیں گے ، اور ان کے لیے ان ( جنتوں ) میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیجئے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی انہیں جب کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو وہ کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے مل چکا ہے ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہونگی اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خوشخبری سنا دو تم ان (خوش نصیبوں) کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے کہ ان کے لئے ایسی عظیم الشان جنتیں ہیں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں جب بھی ان کو وہاں کوئی پھل کھانے کو ملے گا تو وہ کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے ملا تھا اور انہیں دئیے بھی جائیں گے باہم ملتے جلتے اور ان کے لئے وہاں ایسی بیویاں ہوں گی (جنہیں ہر طرح کے ظاہری و باطنی عیوب و نقائص سے) پاک کردیا گیا ہوگا اور ان (خوش نصیبوں) کو ان (جنتوں اور انکی نعمتوں) میں ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) جولوگ ایمان لائیں اور اچھے کام کریں انہیں خوشخبری دے دوکہ ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن میں نہریں جاری ہیں جب انہیں کوئی پھل اس میں سے کھانے کو دیاجائے گاتوکہیں گے یہ وہی ہیںجو ہمیں اس سے پہلے دیئے جاچکے ہیں اور ( دنیاکے پھل سے ) مشابہ پھل بھی دیا جائے گا اور ان کے لئے اس میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور خوشخبری دے ، انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ، کہ ان کے لئے باغ ہیں ، جن کے نیچے نہریں رواں ( ف٤۱ ) جب انہیں ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا ، ( صورت دیکھ کر ) کہیں گے ، یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے ملا تھا ( ف٤۲ ) اور وہ ( صورت میں ) ملتا جلتا انہیں دیا گیا اور ان کے لئے ان باغوں میں ستھری بیبیاں ہیں ( ف٤۳ ) اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) آپ ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لئے ( بہشت کے ) باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جب انہیں ان باغات میں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو ( اس کی ظاہری صورت دیکھ کر ) کہیں گے: یہ تو وہی پھل ہے جو ہمیں ( دنیا میں ) پہلے دیا گیا تھا ، حالانکہ انہیں ( صورت میں ) ملتے جلتے پھل دیئے گئے ہوں گے ، ان کے لئے جنت میں پاکیزہ بیویاں ( بھی ) ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) ان لوگوں کو خوشخبری دے دو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ کہ ان کے لئے ( بہشت کے ) ایسے باغ ہیں کہ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ۔ جب بھی انہیں ان ( باغات ) سے کوئی پھل کھانے کو ملے گا تو وہ ( اس کی صورت دیکھ کر ) کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے جو اس سے پہلے ہمیں ( دنیا میں ) کھانے کو مل چکا ہے ۔ حالانکہ انہیں جو دیا گیا ہے وہ ( صورت میں دنیا کے پھل سے ) ملتا جلتا ہے ( مگر ذائقہ الگ ہوگا ) اور ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان ( بہشتوں ) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But give glad tidings to those who believe and work righteousness, that their portion is Gardens, beneath which rivers flow. Every time they are fed with fruits therefrom, they say: "Why, this is what we were fed with before," for they are given things in similitude; and they have therein companions pure (and holy); and they abide therein (for ever).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell the righteously striving believers of the happy news, that for them there are gardens wherein streams flow. Whenever they get any fruit from the gardens as food, they will say, "This is just what we had before (we came here). These fruits are produced very much like them (those we had before)." They will have purified spouses and it is they who will live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And give glad tidings to those who believe and do righteous good deeds, that for them will be Gardens under which rivers flow (Paradise). Every time they will be provided with a fruit therefrom, they will say: "This is what we were provided with before," and they will be given things in resemblance (i.e. in the same form but different in taste) and they shall have therein Azwajun Mutahharatun (purified mates or wives), and they will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And convey good news to those who believe and do good deeds, that they shall have gardens in which rivers flow; whenever they shall be given a portion of the fruit thereof, they shall say: This is what was given to us before; and they shall be given the like of it, and they shall have pure mates in them, and in them, they shall abide.

Translated by

William Pickthall

And give glad tidings (O Muhammad) unto those who believe and do good works; that theirs are Gardens underneath which rivers flow; as often as they are regaled with food of the fruit thereof, they say: this is what was given us aforetime; and it is given to them in resemblance. There for them are pure companions; there for ever they abide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ख़ुश-ख़बरी दे दो उन लोगों को जो ईमान लाए और जिन्होंने नेक काम किए इस बात की कि उनके लिए ऐसे बाग़ात होंगे जिनके नीचे से नहरें जारी होंगी, जब भी उनको उन बाग़ों में से कोई फल खाने को मिलेगा तो वे कहेंगेः यह वही है जो इससे पहले हमको दिया गया था, और मिलेगा उनको एक-दूसरे से मिलता-जुलता, और उनके लिए वहाँ सुथरी औरतें होंगी और वे उसमें हमेशा रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خوشخبری سنادیجیے آپ (اے پیغمبر) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کام کیے اچھے اس بات کی کہ بیشک ان کے واسطے بہشتیں ہیں کہ چلتی ہونگی انکے نیچے سے نہریں جب کبھی دیے جاویں گے وہ لوگ ان (بہشتوں) میں سے کسی پھل کی غذا تو (ہر بار میں) یہی کہینگے یہ تو وہی ہے جو ہم کو ملا تھا اس سے پیشتر اور ملے گا بھی ان کو (دونوں بار کا پھل) ملتا جلتا (8) اور ان کے واسطے ان (بہشتوں) میں بیبیاں ہونگی صاف پاک کی ہوئی اور وہ لوگ ان (بہشتوں) میں ہمیشہ کو بسنے والے ہونگے۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ایمان لانے اور صالح اعمال کرنے والوں کو خوش خبری دیجیے کہ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں۔ جب وہ پھلوں سے رزق دیے جائیں گے تو وہ کہیں گے یہ وہی ہیں جو ہم اس سے پہلے دیے گئے تھے اور انہیں اس سے ملتے جلتے پھل دیے جائیں گے اور ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ ان باغات میں ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے پیغمبر ، جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئیں اور (اس کے مطابق) اپنے عمل درست کرلیں ، انہیں خوشخبری دے دو کہ ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان باغوں کے پھل صورت میں دنیا کے پھلوں سے ملتے جلتے ہوں گے ۔ جب کوئی پھل انہیں کھانے کو دیا جائے تو وہ کہیں گے کہ ایسے ہی پھل اس سے پہلے دنیا میں ہم کو دیئے جاتے تھے ۔ ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی ، اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بشارت دیجیے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے کہ بلاشبہ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جب کبھی بھی ان کو ان باغوں میں سے کوئی پھل بطور غذا کے دیا جائے گا تو کہیں کہ یہ وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے دیا گیا، اور ان کو ہم شکل پھل دیئے جائیں گے اور ان کے لیے ان باغوں میں بیویاں ہوں گی جو پاکیزہ بنائی ہوئی ہیں۔ اور وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خوشخبری دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ ان کے واسطے باغ ہیں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں جب ملے گا ان کو وہاں کا کوئی پھل کھانے کو تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ملا تھا ہم کو اس سے پہلے اور دیے جائیں گے ان کو پھل ایک صورت کے   اور ان کے لئے وہاں عورتیں ہوں گی پاکیزہ اور وہ وہیں ہمیشہ رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے یہ خوشخبری سنا دیجئے کہ ان کے رہنے کیلئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جب کبھی ان باغوں کا کوئی پھل انہیں کھانے کو دیا جائے گا تو وہ ہر دفعہ کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے جو اس سے پہلے دیا جا چکا ہے اور ان کو دیئے بھی جائیں گے پھل ایک دوسرے صورت میں ملتے جلتے اور ان کے لئے ان باغوں میں پاکیزہ عورتیں ہوں گی اور وہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے۔