PrepositionDeterminerNoun

لِلْمَلَٰٓئِكَةِ

to the angels

فرشتوں سے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
مَلَكَ
يَمْلِكُ
اِمْلِكْ
مَالِك
مَمْلُوْك
مُلْك
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْمَلٰئِکَۃُ (فرشتے) اور مَلَکٌ اصل میں مَأْلَکٌ ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ مَلْأَکٌ سے مقلوب ہے اور مَألَکٌ وَمَاْلَکَۃٌ وَاُلُوْکٌ کے معنی رسالت یعنی پیغام کے ہیں اسی سے اَلِکْنِیْ کا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں ’’اسے میرا پیغام پہنچا دو۔‘‘ اَلْمَلَائِکَۃٌ کا لفظ اسم جنس ہے اور واحد و جمع دونوں پر بولا جاتا ہے۔ قرآن میں ہے : (اَللّٰہُ یَصۡطَفِیۡ مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا ) (۲۲:۷۵) خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے۔ خلیل نے کہا ہے کہ مَاْلَکَۃٌ کے معنی ہیں پیعام اور اسے مَألکۃ اس لیے کہتے ہیں کہ وہ بھی منہ میں چبایا جاتا ہے او ریہ فَرَسٌ یَاْلَکُ اللِّجَامَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں گھوڑے کا منہ میں لگام کو چبانا۔

Lemma/Derivative

88 Results
مَلَك