Personal Noun

ءَادَمَ

Adam

آدم کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَدَمُ۔ ابوالبشر آدم علیہ السلام بعض نے کہا ہے کہ یہ اَدِیْمُ الْاَرْضِ سے مشتق ہے اور ان کا نام آدم علیہ السلام اس لیے رکھا گیا ہے کہ ان کے جسم کو بھی ادیم ارض یعنی روئے زمین کی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ اُدْمَۃٌ سے مشتق ہے جس کے معنی گندمی رنگ کے ہیں۔ چونکہ آدم علیہ السلام بھی گندمی رنگ کے تھے، اس لیے انہیں اس نام سے موسوم کیا گیا ہے چنانچہ رَجُلٌ آدَمُ کے معنی گندمی رنگ کے مرد کے ہیں۔ اور بعض نے آدم علیہ السلام کی وجہ تسمیہ بیان کی ہے کہ وہ مختلف عناصر اور متفرق قویٰ کے امتزاج سے پیدا کیے گئے تھے۔ جیساکہ آیت (اَمۡشَاجٍ ٭ۖ نَّبۡتَلِیۡہِ ) (۷۶:۲) مخلوط عناصر سے۔ کہ اسے آزماتے ہیں سے معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ محاورہ ہے جَعَلَتُ فُلَانًا اُدْمَۃَ اَھْلِیْ میں نے فلاں کو اپنے اہل و عیال میں ملا لیا مخلوط کرلیا۔ بعض نے کہا ہے کہ آدم اِدَامٌ سے مشتق ہے اور اِدَامٌ (سالن وغیرہ) ہر اس چیز کو کہتے ہیں جس سے طعام لذیذ او رخوشگوار محسوس ہو اور آدم میں بھی اﷲ تعالیٰ نے اپنی روح ڈال کر اسے پاکیزہ بنا دیا تھا جیسے کہ آیت (وَ نَفَخۡتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ ) (۳۸: ۷۲) اور اس میں اپنی روح پھونک دی میں مذکور ہے اور پھر اسے عقل و فہم اور فکر عطا کرکے دوسری مخلوق پر فضیلت بھی دی ہے، جیسے فرمایا : (وَ فَضَّلۡنٰہُمۡ عَلٰی کَثِیۡرٍ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِیۡلًا ) (۱۷:۷۰) اور ہم نے انہیں اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی۔ اس بنا پر ان کا نام آدم رکھا گیا ہے اور حدیث میں(1) ہے۔ (۸) لَوْ نَظَرْتَ اِلَیْھَا فَاِنَّہٗ اَحْرٰی اَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا۔ اگر تو اسے (اپنی منگیتر کو) ایک نظر دیکھ لے تو اس سے تمہارے درمیان الفت او رخوشگواری پیدا ہوجانے کا زیادہ امکان ہے۔

Lemma/Derivative

25 Results
آدَم