DeterminerNoun

ٱلْمُفْلِحُونَ

(are) the successful ones

جو فلاح پانے والے ہیں

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَفْلَحَ
يُفْلِحُ
أَفْلِحْ
مُفْلِح
مُفْلَح
إِفْلَاح
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْفَلْحُ کے معنی پھاڑنا کے ہیں مثل مشہور ہے اَلْحَدِیْدُ بشالْحَدِیْدِ یُفْلَحٌ: لوہا ہے کو کاٹتا ہے اس لیے فَلَّاحٌ کسان کو کہتے ہیں۔ (کیونکہ وہ زمین کو پھاڑتا ہے) اور فلاح کے معنی کامیابی اور مطلب وری کے ہیں اور یہ دو قسم پر ہے دنیوی اور اخروی، فلاح دنیوی ان سعادتوں کو حاصل کرلینے کا نام ہے جن سے دنیوی زندگی خوشگوار بنتی ہو یعنی بقاء مال اور عزت و دولت۔ چناچنہ شاعر نے اسی معنی کے مدنظر کہا ہے(1) (نحلع البسیط) (۳۴۴) اَفْلِحْ بِمَا شِئْتَ فَقَدْ یُدْرَکُ بِالضَّعْفِ وَقَدْ یُخَدَّعُ الْاَرِیْبٗ جس طریقہ سے چاہو خوش عیشی کرو کبھی کمزور کامیاب ہو جاتا ہے اور چالاک دھوکا کھا جاتا ہے۔ اور فلاح اخروی چار چیزوں کے حاصل ہوجانے کا نام ہے (۱) بقا بلا فنا، غنا بلافقر، (۳) عزت بلاذلت، (۴) علم بلا جہل، اسی لیے کہا گیا ہے (2) (۷۵) (لَاعَیْشَ اِلَّا عَیْشَ الْاٰخِرَۃِ) کہ آخرت کی زندگی ہی حیقی زندگی ہے اور اسی فلاح کے متعلق فرمایا۔ (وَ اِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ لَہِیَ الۡحَیَوَانُ) (۲۹:۶۴) اور زندگی کا مقام تو آخرت کا گھر ہے۔ (اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ) (۵۸:۲۲) (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے۔ (قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ) (۸۷:۱۴) بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا۔ (قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا ) (۹۱:۹) جس نے اپنے نفس یعنی روح کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچ گیا۔ (قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ) (۲۳:۱) بے شک ایمان والے رستگار ہوگئے۔ (لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ) (۲۴:۳۱) تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الۡکٰفِرُوۡنَ ) (۲۳:۱۱۷) کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے۔ (فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ) (۷:۸) وہ تو نجات پانے والے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (قَدۡ اَفۡلَحَ الۡیَوۡمَ مَنِ اسۡتَعۡلٰی ) (۲۰:۶۴) اور آج وج غالب رہا وہی کامیاب ہوا۔ میں یہ بھی صحیح ہے کہ انہوں نے فلاح دنیوی مراد لی ہو بلکہ یہی معنی (بلحاظ قرائن) اقرب الی الصحت معلوم ہوتے ہیں۔ اور سَحُوْرٌ یعنی طعام سحر کو بھی فَلَاحٌ کہا گیا ہے کیونکہ اس وقت حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کی آواز بلند کی جاتی ہے اور اذان میں حَکَّ عَلَی الْفَلَاح کے معنی یہ ہیں کہ اس کامیابی کی طرف آؤ جو نماز کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے مقدر کررکھی ہے اور حدیث (3) (۷۶) حَتّٰی خِفْنَا اَنْ یَفُوْتَنَا الْفَلَاحُ (حتی کہ فلاح کیف وت ہوجانے کا ہمیں اندیشہ ہوا) میں بھی فَلَاح سے مراد وہ کامیابی ہے جو صلاۃ عشا ادا کرنے کی وجہ سے ہمارے لیے مقدر کی گئی ہے۔

Lemma/Derivative

13 Results
مُفْلِح
Surah:2
Verse:5
جو فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful ones
Surah:3
Verse:104
جو فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful ones
Surah:7
Verse:8
جو فلاح پانے والے ہیں
(will be) the successful ones
Surah:7
Verse:157
فلاح پانے والے ہیں
the successful ones"
Surah:9
Verse:88
فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful ones
Surah:23
Verse:102
فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful
Surah:24
Verse:51
جو فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful
Surah:28
Verse:67
فلاح پانے والوں میں (سے)
the successful ones
Surah:30
Verse:38
جو فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful ones
Surah:31
Verse:5
جو فلاح پانے والے ہیں
(are) the successful