NounPersonal Pronoun

أَجْرُهُمْ

(is) their reward

اجر ہے ان کا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
اِسْتَأْجَرَ
يَسْتَأْجِرُ
اِسْتَأْجِرْ
مسْتَأْجِر
مسْتَأْجَر
اِسْتِئْجَار
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْاَجْرُ وَالْاَجْرَۃُ کے معنی جزائے عمل کے ہیں خواہ وہ بدلہ دنیوی ہو یا اخروی۔ چنانچہ فرمایا: (اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ ) (۱۱:۲۹) میرا اجر تو خدا کے ذمے ہے۔ (وَ اٰتَیۡنٰہُ اَجۡرَہٗ فِی الدُّنۡیَا ۚ وَ اِنَّہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ) (۲۹:۲۷) اور ان کو دنیا میں بھی ان کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوں گے۔ (وَ لَاَجۡرُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ) (۱۲:۵۷) اور جو لوگ ایمان لائے۔ ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے۔ اَلْاُجْرَۃُ (مزدوری) یہ لفظ خاص کر دنیوی بدلہ پر بولا جاتا ہے۔ اَجْرٌ کی جمع اُجُوْرٌ ہے اور آیت کریمہ (وَ اٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ ) (۴:۲۵) اور ان کے مہر بھی انہیں ادا کردو میں کنایہ عورتوں کے مہر کو اُجُوْرٌ کہا گیا ہے پھر اَجْرٌ اور اُجْرَۃٌ کا لفظ ہر اس بدلہ پر بولا جاتا ہے جو کسی عہد و پیمان یا تقریباً اسی قسم کے عقد کی وجہ سے دیا جائے۔ اور یہ ہمیشہ نفع مند بدلہ پر بولا جاتا ہے۔ ضرر رساں او رنقصان دہ بدلہ کو اجر نہیں کہتے، جیسے فرمایا: (لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ) (۲:۲۷۷) ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا۔ (فَاَجۡرُہٗ عَلَی اللّٰہِ) (۴۲:۴۰) تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے۔ اَلْجَزَاء ہر بدلہ کو کہتے ہیں خواہ وہ کسی عہد کی وجہ سے ہو یا بغیر عہد کے اچھا ہو یا برا دونوں پر بولا جاتا ہے۔ چنانچہ فرمایا : (وَ جَزٰىہُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّۃً وَّ حَرِیۡرًا ) (۷۶:۱۲) اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت کے باغات اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کریں گے۔ (فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ ) (۴:۹۳) اس کی سزا دوزخ ہے۔ محاورہ میں ہے اَجَرَ (ن) زیدٌ عمراً یا جُرُہ اجرًا کے معنی ہیں زید نے عمر کو اجرت پر کوئی چیز دی اور اجَرَ عمر زیدًا کے معنی ہوں گے عمرو نے زید کو اجرت دی قرآن میں ہے: (عَلٰۤی اَنۡ تَاۡجُرَنِیۡ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ ) (۲۸:۲۷) کہ تم اس کے عوض آٹھ برس میری خدمت کرو۔ او ریہی معنی اٰجَرَ (مفاعلہ) کے ہیں لیکن اس میں معنی مشارکت کا اعتبار ہوتا ہے اور مجرد (اَجَرْتُہٗ) میں مشارکت کے معنی ملحوظ نہیں ہوتے ہاں مال کے لحاظ سے دونوں ایک ہی ہیں۔ محاورہ ہے۔ اٰجَرَہُ اﷲُ وَاَجَرَہٗ دونوں طرح بولا جاتا ہے، یعنی خدا اسے بدلے دے۔ اَلْاَجِیْرُ بروزن فَعِیٌْ بمعنی فاعل یا مفاعل ہے یعنی معاوضہ یا اجرت پر کام کرنے والا۔ اَلْاِسْتِجَارُ اصل معنی کسی چیز کو اجرت پر طلب کرنا پھر یہ اجرت پر رکھ لینے کے معنی میں بولا جاتا ہے۔ جس طرح کہ استیجاب (استفعال) بمعنی اَجَاب آجاتا ہے چنانچہ آیت کریمہ : (اسۡتَاۡجِرۡہُ ۫ اِنَّ خَیۡرَ مَنِ اسۡتَاۡجَرۡتَ الۡقَوِیُّ الۡاَمِیۡنُ ) (۲۸:۲۶) اسے اجرت پر ملازم رکھ لیجیے کیونکہ بہتر ملازم جو آپ رکھیں وہ ہے جو توانا اور امانت دار ہو میں (استئجار کا لفظ) ملازم رکھنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔

Lemma/Derivative

105 Results
أَجْر
Surah:2
Verse:62
اجر ہے ان کا
(is) their reward
Surah:2
Verse:112
اجر ہے اس کا
(is) his reward
Surah:2
Verse:262
ان کا اجر ہے
their reward
Surah:2
Verse:274
ان کا اجر ہے
(is) their reward
Surah:2
Verse:277
ان کا اجر ہے
their reward
Surah:3
Verse:57
ان کے اجر
their reward
Surah:3
Verse:136
اجر
reward
Surah:3
Verse:171
اجر
(the) reward
Surah:3
Verse:172
اجر ہے
(is) a reward
Surah:3
Verse:179
اجر
(is a) reward