TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Yaseen - سورة يس | Verse 35 Translations

Every available translation of Surat Yaseen, verse 35, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

لِیَاۡکُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِہٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتۡہُ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ اَفَلَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۵﴾
That they may eat of His fruit. And their hands have not produced it, so will they not be grateful?
تاکہ ( لوگ ) اس کے پھل کھائیں اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
لِیَاۡکُلُوۡا
تاکہ وہ کھائیں
مِنۡ ثَمَرِہٖ
اس کے پھل
وَمَا
حالانکہ نہیں
عَمِلَتۡہُ
بنایا اسے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
یَشۡکُرُوۡنَ
وہ شکر ادا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
لِیَاۡکُلُوۡا
تاکہ وہ کهائیں
مِنۡ ثَمَرِہٖ
اس کے پهلوں میں سے 
وَمَا
اور نہیں 
عَمِلَتۡہُ
بنایا اس کو
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتهوں نے
اَفَلَا
تو کیا نہیں 
یَشۡکُرُوۡنَ
وہ شکر ادا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Info

That they may eat of His fruit. And their hands have not produced it, so will they not be grateful?

تاکہ ( لوگ ) اس کے پھل کھائیں اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب کچھ ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا۔ پھر کیا وہ شکر ادا نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

تاکہ وہ اُس کے پھلوں میں سے کھائیں، یہ سب اُن کے ہاتھوں نے نہیں بنایاتوکیا وہ شکر نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

so that they may eat fruits thereof, while it was not made by their hands. Would they not then offer gratitude?

کہ کھائیں اس کے میووں سے اور اس کو بنایا نہیں ان کے ہاتھوں نے پھر کیوں شکر نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تا کہ یہ ان کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ سب ان کے ہاتھوں نے تو نہیں بنایا تو کیا تم لوگ شکر نہیں کرتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

that they might eat of its fruits. It was not their hands that made them. Will they not, then, give thanks?

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں ۔ یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے ۔ 28 پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے ؟ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

تاکہ یہ اس کی پیداوار میں سے کھائیں ، حالانکہ اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا تھا ۔ ( ١٢ ) کیا پھر بھی یہ شکر نہیں کریں گے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اس لئے کہ یہ لوگ اس کا میوہ کھائیں اور میوہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے نہیں بنا 1 کیا یہ لوگ (ان نعمتوں کا) شکر نہیں کرتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا۔ تو کیا یہ شکر نہیں کرتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

تا کہ وہ اس کے ثمرات (پھلوں) کو کھائیں ( حقیقت یہ ہے کہ) ان سب چیزوں کو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے نہیں بنایا پھر کیا وجہ ہے کہ وہ شکر ادا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

That they may eat of the fruit thereof; and their hands worked it not. Will they not, therefore, give thanks?

تاکہ لوگ اس (باغ) کے پھلوں سے کھائیں اور اس (سارے انتظام) کو ان کے ہاتھوں نے نہیں پیدا کیا سو کیا یہ لوگ شکر نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

کہ وہ اس کے پھل کھائیں اور یہ ان کے ہاتھوں کی کارگذاری نہیں ہے ، تو کیا وہ شکر نہیں کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

Info

تاکہ وہ لوگ اس کے پھل کھائیں اور اس کو ان لوگوں کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ، تو پھر کیا یہ لوگ شکر ادا نہیں کرتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر کیا یہ شکر نہیں کرتے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

تاکہ یہ لوگ کھائیں اس کے پھلوں سے اور (یہ سب کچھ ہم نے ہی کیا ورنہ) ان کے ہاتھوں نے اس کو نہیں بنایا تو کیا پھر بھی یہ لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Noor ul Amin

Info

تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا پھر کیا وہ شکر ادا نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

تاکہ وہ اس کے پھل کھائیں اور اسے اُن کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ، پھر ( بھی ) کیا وہ شکر نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

Info

تاکہ وہ اس کے پھلوں سے کھائیں حالانکہ یہ ان کے ہاتھوں کی کارگزاری نہیں ہے کیا یہ لوگ ( اس پر بھی ) شکر ادا نہیں کرتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

That they may enjoy the fruits of this (artistry): It was not their hands that made this: will they not then give thanks?

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

so that they may consume the fruits and whatever their hands prepare. Will they not then be grateful?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

So that they may eat of the fruit thereof -- and their hands made it not. Will they not then give thanks

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

That they may eat of the fruit thereof, and their hands did not make it; will they not then be grateful?

Translated by

William Pickthall

Info

That they may eat of the fruit thereof, and their hands made it not. Will they not, then, give thanks?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

ताकि वे उस के फल खाएँ - हालाँकि यह सब कुछ उन के हाथों का बनाया हुआ नहीं है। - तो क्या वे आभार नहीं प्रकट करते?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

تاکہ لوگ باغ کے پھلوں سے کھائیں اور اس (پھل اور غلہ) کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا (1) سو کیا شکر نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

تاکہ یہ لوگ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے اس کے باوجود یہ شکر ادا نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں۔ یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے۔ پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

تاکہ وہ اس کے پھلوں سے کھائیں اور اسے ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا، سو کیا وہ شکر ادا نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

کہ کھائیں اس کے میووں سے اور اس کو بنایا نہیں ان کے ہاتھوں نے پھر کیوں شکر نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

تاکہ لوگ باغ کے پھلوں میں سے کھائیں اور اس پھل اور اناج کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا ہے پھر یہ کیوں شکر نہیں بجا لاتے۔

Related Verses

35
Surat ul Baqara
2:79
فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکۡتُبُوۡنَ الۡکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمۡ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ لِیَشۡتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۷۹﴾
So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.
اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔
Surat ul Baqara
2:95
وَ لَنۡ یَّتَمَنَّوۡہُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۹۵﴾
But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے اللہ تعالٰی ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:255
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills. His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not. And He is the Most High, the Most Great.
اللہ تعالٰی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے ، جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں ۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے ، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے ، اس کی کرسی کی وُسعت نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اُکتاتا ہے وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے
Surat un Nissa
4:62
فَکَیۡفَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ثُمَّ جَآءُوۡکَ یَحۡلِفُوۡنَ ٭ۖ بِاللّٰہِ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡسَانًا وَّ تَوۡفِیۡقًا ﴿۶۲﴾
So how [will it be] when disaster strikes them because of what their hands have put forth and then they come to you swearing by Allah , "We intended nothing but good conduct and accommodation."
پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتُوت کے باعث کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آ کر اللہ تعالٰی کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا
Surat un Nissa
4:91
سَتَجِدُوۡنَ اٰخَرِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّاۡمَنُوۡکُمۡ وَ یَاۡمَنُوۡا قَوۡمَہُمۡ ؕ کُلَّمَا رُدُّوۡۤا اِلَی الۡفِتۡنَۃِ اُرۡکِسُوۡا فِیۡہَا ۚ فَاِنۡ لَّمۡ یَعۡتَزِلُوۡکُمۡ وَ یُلۡقُوۡۤا اِلَیۡکُمُ السَّلَمَ وَ یَکُفُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فَخُذُوۡہُمۡ وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ ؕ وَ اُولٰٓئِکُمۡ جَعَلۡنَا لَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۹۱﴾  9
You will find others who wish to obtain security from you and [to] obtain security from their people. Every time they are returned to [the influence of] disbelief, they fall back into it. So if they do not withdraw from you or offer you peace or restrain their hands, then seize them and kill them wherever you overtake them. And those - We have made for you against them a clear authorization.
تم کچھ اور لوگوں کو ایسا بھی پاؤ گے جن کی ( بظاہر ) چاہت ہے کہ تم سے بھی امن میں رہیں ۔ اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ( لیکن ) جب کبھی فتنہ انگیزی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تو اوندھے منہ اس میں ڈال دیئے جاتے ہیں ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تم سے صلح کا سلسلہ جنبانی نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روک لیں ، تو انہیں پکڑو اور مار ڈالو جہاں کہیں بھی پاؤ ، یہی وہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں ظاہر حُجت عنایت فرمائی ہے ۔
Surat ul Maeeda
5:11
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ ہَمَّ قَوۡمٌ اَنۡ یَّبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ فَکَفَّ اَیۡدِیَہُمۡ عَنۡکُمۡ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٪۱۱﴾  6
O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when a people determined to extend their hands [in aggression] against you, but He withheld their hands from you; and fear Allah . And upon Allah let the believers rely.
اے ایمان والو! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا ہے اسے یاد کرو جب کہ ایک قوم نے تم پر دست درازی کرنی چاہی تو اللہ تعالٰی نے ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے روک دیا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اور مومنوں کو اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔
Surat ul Maeeda
5:33
اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیۡنَ یُحَارِبُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا اَنۡ یُّقَتَّلُوۡۤا اَوۡ یُصَلَّبُوۡۤا اَوۡ تُقَطَّعَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ اَرۡجُلُہُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ اَوۡ یُنۡفَوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ ؕ ذٰلِکَ لَہُمۡ خِزۡیٌ فِی الدُّنۡیَا وَ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۳۳﴾
Indeed, the penalty for those who wage war against Allah and His Messenger and strive upon earth [to cause] corruption is none but that they be killed or crucified or that their hands and feet be cut off from opposite sides or that they be exiled from the land. That is for them a disgrace in this world; and for them in the Hereafter is a great punishment,
جو اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کر دیے جائیں یا سولی چڑھا دیے جائیں یا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے جائیں ۔ یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے یہ تو ہوئی انکی دنیاوی ذلت اور خواری اور آخرت میں ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے ۔
Surat ul Maeeda
5:38
وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ فَاقۡطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا جَزَآءًۢ بِمَا کَسَبَا نَکَالًا مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۳۸﴾
[As for] the thief, the male and the female, amputate their hands in recompense for what they committed as a deterrent [punishment] from Allah . And Allah is Exalted in Might and Wise.
چوری کرنے والے مرد اور عورت کے ہاتھ کاٹ دیا کرو یہ بدلہ ہے اس کا جو انہوں نے کیا ، عذاب اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالٰی قوت و حکمت والا ہے ۔
Surat ul Maeeda
5:64
وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ یَدُ اللّٰہِ مَغۡلُوۡلَۃٌ ؕ غُلَّتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ لُعِنُوۡا بِمَا قَالُوۡا ۘ بَلۡ یَدٰہُ مَبۡسُوۡطَتٰنِ ۙ یُنۡفِقُ کَیۡفَ یَشَآءُ ؕ وَ لَیَزِیۡدَنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ طُغۡیَانًا وَّ کُفۡرًا ؕ وَ اَلۡقَیۡنَا بَیۡنَہُمُ الۡعَدَاوَۃَ وَ الۡبَغۡضَآءَ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ؕ کُلَّمَاۤ اَوۡقَدُوۡا نَارًا لِّلۡحَرۡبِ اَطۡفَاَہَا اللّٰہُ ۙ وَ یَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۶۴﴾
And the Jews say, "The hand of Allah is chained." Chained are their hands, and cursed are they for what they say. Rather, both His hands are extended; He spends however He wills. And that which has been revealed to you from your Lord will surely increase many of them in transgression and disbelief. And We have cast among them animosity and hatred until the Day of Resurrection. Every time they kindled the fire of war [against you], Allah extinguished it. And they strive throughout the land [causing] corruption, and Allah does not like corrupters.
اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان کے اس قول کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ، بلکہ اللہ تعالٰی کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتارا جاتا ہے وہ ان میں سے اکثر کو تو سرکشی اور کفر میں اور بڑھا دیتا ہے اور ہم نے ان میں آپس میں ہی قیامت تک کے لئے عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ، جب کبھی لڑائی کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالٰی اسے بجھا دیتا ہے ۔ یہ ملک بھر میں شر اور فساد مچاتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالٰی فسادیوں سے محبت نہیں کرتا ۔