Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
مَكَّنَ |
يُمَكِّنُ |
مَكِّنْ |
مُمَكِّن |
مُمَكَّن |
تَمْكِيْن |
اَلْمَکَانُ: اہل نعت کے نزدیک مکان اس جگہ کو کہتے ہیں جو کسی جسم پر حاوی ہو۔ بعض متکمین کے نزدیک یہ من قبیل عرض ہے اور جسم حاوی و محوی دونوں کے اجتماع سے عبارت ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ جسم حاوی کی سطح ( باطن ) جسم محوی کی سطح پر محیط ہوتو گویا ان کے نزدیک ان دونوں جسموں کے باہم مل جانے کا نام مکان.... ہے۔ قرآن پاک میں ہیں۔ (مَکَانًا سُوًی) (۲۰۔۵۸) ایک ہموار مکان ہیں۔ (وَ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡہَا مَکَانًا ضَیِّقًا ) (۲۵۔۱۳) اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں ( زنجیروں میں جکڑ کر) ڈالے جائیں گے۔ مَکَّنُہ وَمَکَّنْتُ لَہ: میں نے اسے تسلط یا قدرت دی فَتَمَکَّنَ چنانچہ اس نے قدرت حاصل کرلی۔ قرآن پاک میں ہیں۔ (وَلَقَدْ مَکَّنّْکُمْ فِی الْاَاَرْضِ) (۷۔۱۰) اور ہم نے زمین میں تمہارا ٹھکانا بنایا۔ (وَ لَقَدۡ مَکَّنّٰہُمۡ فِیۡمَاۤ اِنۡ مَّکَّنّٰکُمۡ فِیۡہِ ) (۴۶۔۲۶) اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے۔ (اَوَ لَمۡ نُمَکِّنۡ لَّہُمۡ ) (۲۸۔۵۷) کیا ہم نے ان کو جگہ نہیں دی۔ (وَ نُمَکِّنَ لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ ) (۲۸۔۶) اور ملک میں ان کو قدرت دیں۔ (وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمۡ دِیۡنَہُمُ الَّذِی ارۡتَضٰی لَہُمۡ ) (۲۴۔۵۵) اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لیے پسند کیا ہے۔ مستحکم و پائیدار کرے گا۔ (فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ ) (۲۳۔۱۳) ایک مضبوط اور محفوظ جگہ میں ۔اور اَمْکَنْتُ فُلَاناً مِّنْ فُلَانِ کے معنی کسی کو دوسرے پر قدرت دینے کے ہیں۔ مَکَانٌ وَمَکَانَۃٌ جگہ اور حالت کو کہتے ہیں قرآن پاک میں ہے (اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ ) (۳۹۔۳۹) اپنی جگہ پر عمل کیے جائو۔ ایک قرأت میں مَکَانَاتِکُمْ بصیغہ جمع ہے۔ اور آیت کریمہ۔ (ذِیۡ قُوَّۃٍ عِنۡدَ ذِی الۡعَرۡشِ مَکِیۡنٍ ) (۸۱۔۲۰) جو صاحب قوت ،مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے۔ میں مکین بمعنی متمکن یعنی صاحب قدر و منزلت ہے۔ مَکَنَاتُ الطَّیْرِ وَمَکُنَاتُھَا: پرندوں کے گھونسلے۔ اَلْمَکْنُ : سوسمار وغیرہ کے انڈے۔ آیت کریمہ: (بَیۡضٌ مَّکۡنُوۡنٌ ) (۳۷۔۴۹) محفوظ انڈے۔ (1) خلیل کا قول ہے کہ لفظ مکان (صیغہ ظرف) مفعل کے وزن پر ہے اور کَوْنٌ سے مشتق ہے پھر کثیر الاستعمال ہونے کی وجہ سے اسے فعال کا حکم دے کر اس سے تَمَکَّن تَمَسْکَنَ وغیرہ مشتقات استعمال ہوئی ہیں۔ جیسے مَنْزِل سے تَمَنْزَل وغیرہ۔
Surah:6Verse:6 |
بسایا تھا ہم نے ان کو
We had established them
|
|
Surah:6Verse:6 |
ہم نے بسایا
We (have) established
|
|
Surah:7Verse:10 |
بسایا ہم نے تم کو
We established you
|
|
Surah:12Verse:21 |
ٹھکانہ دیا ہم نے
We established
|
|
Surah:12Verse:56 |
اقتدار دیا ہم نے
We established
|
|
Surah:18Verse:84 |
اقتدار دیا تھا ہم نے
[We] established
|
|
Surah:18Verse:95 |
قدرت دی ہے مجھ کو
has established me
|
|
Surah:22Verse:41 |
قدرت دیں ہم ان کو
We establish them
|
|
Surah:24Verse:55 |
اور البتہ ضرور قرار دے گا۔ ثابت کردے گا
and that He will surely establish
|
|
Surah:28Verse:6 |
اور ہم اقتدار بخشیں
And [We] establish
|