TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Kaahaf 18:84 – Translations

Every available translation of Surat ul Kaahaf, verse 84, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِنَّا مَکَّنَّا لَہٗ فِی الۡاَرۡضِ وَ اٰتَیۡنٰہُ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ سَبَبًا ﴿ۙ۸۴﴾
Indeed We established him upon the earth, and We gave him to everything a way.
ہم نے اْسے زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہرچیز کے سامان بھی عنایت کر دیے تھے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِنَّا
بے شک ہم
مَکَّنَّا
اقتددار دیا ہم نے
لَہٗ
اسے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور دیئے ہم نے اسے
مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز میں سے
سَبَبًا
اسباب
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِنَّا
یقیناً ہم نے
مَکَّنَّا
اقتدار دیا ہم نے
لَہٗ
اسے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور دیے ہم نے اسے
مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز سے
سَبَبًا
کچھ سامان
Translated by

Juna Garhi

Info

Indeed We established him upon the earth, and We gave him to everything a way.

ہم نے اْسے زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہرچیز کے سامان بھی عنایت کر دیے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

بلاشبہ ہم نے اسے زمین میں اقتدار بخشا تھا اور ہر طرح کا سازوسامان بھی دے رکھا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

یقیناہم نے اسے زمین میں اقتداردیاتھااورہم نے اُسے ہرچیزسے کچھ سامان دیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Surely, We gave him power on Earth and provided for him a way to everything.

ہم نے اس کو جمایا تھا ملک میں اور دیا تھا ہم نے اس کو ہر چیز کا سامان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

ہم نے اسے زمین میں تمکن عطا کیا تھا اور اسے ہر طرح کے اسباب و وسائل مہیا کیے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

We granted him power in the land and endowed him with all kinds of resources.

ہم نے اس کو زمین میں اقتدار عطا کر رکھا تھا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل بخشے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

واقعہ یہ ہے کہ ہم نے ان کو زمین میں اقتدار بخشا تھا ، اور انہیں ہر کام کے وسائل عطا کیے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ہم نے اس کو زمین میں جمایا تھا (حکومت دی تھی اور ہر طرح کا سامان اس کو دیا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

بیشک ہم نے ان کو زمین پر حکومت بخشی تھی اور ان کو ہر طرح کا سامان عطا فرمایا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ہم نے اس کو روئے زمین پر اقتدار و قوت عطا کیا تھا اور ہر طرح کے وسائل دیئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Verily We! We established him in the earth, and vouchsafed unto him of everything a way.

ہم نے انہیں زمین پر حکومت دی تھی اور ہم نے ان کو ہر طرح کا سامان دیا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

ہم نے اس کو زمین میں بڑا اقتدار بخشا تھا اور اس کو ہر قسم کے اسباب ووسائل سے بہرہ مند کیا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بلاشبہ ہم نے اسے زمین میں بڑی قدرت ( حکومت واختیار ) عطا کررکھی تھی اور اسے ہر چیز ( تک پہنچنے ) کا اسباب ( سامان ) عطا فرما رکھا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بلاشبہ ہم نے اس کو زمین میں بڑا اقتدار بخشا تھا اور اس کو ضرورت کے مطابق ہر قسم کے ساز و سامان سے نوازا تھا

Translated by

Noor ul Amin

Info

بلاشبہ ہم نے اسے زمین میں حکومت دی تھی اور ہرطرح کا مال واسباب مہیاکررکھاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بیشک ہم نے اسے زمین میں قابو دیا اور ہر چیز کا ایک سامان عطا فرمایا ( ف۱۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک ہم نے اسے ( زمانۂ قدیم میں ) زمین پر اقتدار بخشا تھا اور ہم نے اس ( کی سلطنت ) کو تمام وسائل و اسباب سے نوازا تھا

Translated by

Hussain Najfi

Info

ہم نے اسے زمین میں اقتدار عطا کیا تھا اور اسے ہر طرح کا ساز و سامان مہیا کر دیا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Verily We established his power on earth, and We gave him the ways and the means to all ends.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

We had given him great power in the land and all kinds of resources.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Verily, We established him in the earth, and We gave him the means of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Surely We established him in the land and granted him means of access to every thing.

Translated by

William Pickthall

Info

Lo! We made him strong in the land and gave him unto every thing a road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

हम ने उसे धरती में सत्ता प्रदान की थी और उसे हर प्रकार के संसाधन दिए थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

ہم نے ان کو روئے زمین پر حکومت دی تھی (1) اور ہم نے ان کو ہر قسم کا سامان (کافی) تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ہم نے اسے زمین میں اقتدار دیا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل عطا کیے تھے۔ “ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

ہم نے اس کو زمین میں اقتدار عطا کر رکھا تھا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل بخشے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بلاشبہ ہم نے ذوالقرنین کو زمین میں حکومت دی تھی اور اسے ہر چیز کا سامان دیا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

ہم نے اس کو جمایا تھا ملک میں اور دیا تھا ہم نے اس کو ہر چیز کا سامان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بیشک ہم نے روئے زمین پر اس کو اقتدار عطا کیا تھا اور ہم نے اس کو ہر قسم کا ضروری سامان دیا تھا۔

Related Verses

464
Surat Yousuf
12:21
وَ قَالَ الَّذِی اشۡتَرٰىہُ مِنۡ مِّصۡرَ لِامۡرَاَتِہٖۤ اَکۡرِمِیۡ مَثۡوٰىہُ عَسٰۤی اَنۡ یَّنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا ؕ وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ وَ لِنُعَلِّمَہٗ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ؕ وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰۤی اَمۡرِہٖ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۱﴾
And the one from Egypt who bought him said to his wife, "Make his residence comfortable. Perhaps he will benefit us, or we will adopt him as a son." And thus, We established Joseph in the land that We might teach him the interpretation of events. And Allah is predominant over His affair, but most of the people do not know.
مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے بہت عزت و احترام کے ساتھ رکھو ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں ، یوں ہم نے مصر کی سرزمین پر یوسف کا قدم جما دیا ، کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں ۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں ۔
Surat Yousuf
12:56
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ یَتَبَوَّاُ مِنۡہَا حَیۡثُ یَشَآءُ ؕ نُصِیۡبُ بِرَحۡمَتِنَا مَنۡ نَّشَآءُ وَ لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۶﴾
And thus We established Joseph in the land to settle therein wherever he willed. We touch with Our mercy whom We will, and We do not allow to be lost the reward of those who do good.
اسی طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو ملک کا قبضہ دے دیا ۔ کہ وہ جہاں کہیں چاہے رہے سہے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں ۔ ہم نیکوکاروں کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔
Surat ul Mominoon
23:71
وَ لَوِ اتَّبَعَ الۡحَقُّ اَہۡوَآءَہُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ وَ مَنۡ فِیۡہِنَّ ؕ بَلۡ اَتَیۡنٰہُمۡ بِذِکۡرِہِمۡ فَہُمۡ عَنۡ ذِکۡرِہِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿ؕ۷۱﴾
But if the Truth had followed their inclinations, the heavens and the earth and whoever is in them would have been ruined. Rather, We have brought them their message, but they, from their message, are turning away.
اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہو جائے تو زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز درہم برہم ہو جائے حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وہ اپنی نصیحت سے منہ موڑنے والے ہیں ۔
Surat Faatir
35:40
قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ شُرَکَآءَکُمُ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اَرُوۡنِیۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَہُمۡ شِرۡکٌ فِی السَّمٰوٰتِ ۚ اَمۡ اٰتَیۡنٰہُمۡ کِتٰبًا فَہُمۡ عَلٰی بَیِّنَتٍ مِّنۡہُ ۚ بَلۡ اِنۡ یَّعِدُ الظّٰلِمُوۡنَ بَعۡضُہُمۡ بَعۡضًا اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۴۰﴾
Say, "Have you considered your 'partners' whom you invoke besides Allah ? Show me what they have created from the earth, or have they partnership [with Him] in the heavens? Or have We given them a book so they are [standing] on evidence therefrom? [No], rather, the wrongdoers do not promise each other except delusion."
آپ کہیئے! کہ تم اپنے قرار داد شریکوں کا حال تو بتلاؤ جن کو تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو ۔ یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا ( جزو ) بنایا ہے یا ان کا آسمانوں میں کچھ ساجھا ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعدہ کرتے آتے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:11
وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۱﴾
And when it is said to them, "Do not cause corruption on the earth," they say, "We are but reformers."
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:22
الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۲﴾
[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].
جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقّرر نہ کرو ۔
Surat ul Baqara
2:27
الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۲۷﴾
Who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the losers.
جو لوگ اللہ تعالٰی کے مضبوط عہد کو توڑ دیتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:29
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ٭ ثُمَّ اسۡتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ فَسَوّٰىہُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ ؕ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۲۹﴾  3
It is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven heavens, and He is Knowing of all things.
وہ اللہ جس نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کی طرف قصد کیا اور ان کو ٹھیک ٹھاک سات آسمان بنایا اور وہ ہرچیز کو جانتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:30
وَ اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ جَاعِلٌ فِی الۡاَرۡضِ خَلِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡۤا اَتَجۡعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفۡسِدُ فِیۡہَا وَ یَسۡفِکُ الدِّمَآءَ ۚ وَ نَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ ؕ قَالَ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۰﴾
And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "Indeed, I will make upon the earth a successive authority." They said, "Will You place upon it one who causes corruption therein and sheds blood, while we declare Your praise and sanctify You?" Allah said, "Indeed, I know that which you do not know."
اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے ؟ہم تیری تسبیح اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔