TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Mulk - سورة الملك | Verse 8 Translations

Every available translation of Surat ul Mulk, verse 8, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

تَکَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الۡغَیۡظِ ؕ کُلَّمَاۤ اُلۡقِیَ فِیۡہَا فَوۡجٌ سَاَلَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَذِیۡرٌ ﴿۸﴾
It almost bursts with rage. Every time a company is thrown into it, its keepers ask them, "Did there not come to you a warner?"
قریب ہے کہ ( ابھی ) غصے کے مارے پھٹ جائے جب کبھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا اس سے جہنم کے داروغے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ڈرانے والا کوئی نہیں آیا تھا؟
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
تَکَادُ
قریب ہے کہ
تَمَیَّزُ
وہ پھٹ جائے
مِنَ الۡغَیۡظِ
غضب سے
کُلَّمَاۤ
جب بھی
اُلۡقِیَ
ڈالی جائے گی
فِیۡہَا
اس میں
فَوۡجٌ
کوئی جماعت
سَاَلَہُمۡ
پوچھیں گے ان سے
خَزَنَتُہَاۤ
نگران ان کے
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آیا تھا تمہارے پاس
نَذِیۡرٌ
کوئی ڈرانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
تَکَادُ
قریب ہوگی کہ
تَمَیَّزُ
وہ پھٹ پڑے
مِنَ الۡغَیۡظِ
غصے سے
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اُلۡقِیَ
ڈالا جائے گا
فِیۡہَا
اس میں 
فَوۡجٌ
کوئی گروہ
سَاَلَہُمۡ
پوچھیں گے اس سے
خَزَنَتُہَاۤ
نگران اس کے
اَلَمۡ
کیا نہیں 
یَاۡتِکُمۡ
آیا تمہارے پاس
نَذِیۡرٌ
کوئی ڈرانے والا
Translated by

Juna Garhi

Info

It almost bursts with rage. Every time a company is thrown into it, its keepers ask them, "Did there not come to you a warner?"

قریب ہے کہ ( ابھی ) غصے کے مارے پھٹ جائے جب کبھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا اس سے جہنم کے داروغے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ڈرانے والا کوئی نہیں آیا تھا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

ایسا معلوم ہوگا کہ غصہ کی وجہ سے پھٹ پڑے گی۔ جب بھی اس میں کوئی گروہ پھینکا جائے گا تو دوزخ کے محافظ ان سے پوچھیں گے : کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہ آیا تھا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

قریب ہو گی کہ وہ غصے سے پھٹ جائے۔جب کبھی کوئی گروہ اُس میں ڈالا جائے گاتواُس کے نگران اُس سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

seeming as if it will burst out of fury. Whenever a group is thrown into it, its keepers will say to them, Had no warner come to you?|"

ایسا لگتا ہے کہ پھٹ پڑے گی جوش سے جس وقت پڑے اس میں ایک گروہ پوچھیں ان سے دوزخ کے داروغہ کیا نہ پہنچا تھا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

قریب ہوگا کہ وہ غصے سے پھٹ جائے۔ جب بھی ڈالا جائے گا اس میں کسی ایک گروہ کو تو اس کے داروغے ان سے پوچھیں گے : کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

as though it will burst with rage. Every time a multitude is cast into it, its keepers will ask them: “Did no warner come to you?”

شدت غضب سے پھٹی جاتی ہو گی ۔ ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا ، اس کے کارندے ان لوگوں سے پوچھیں گے ” کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا14؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

ایسا لگے گا جیسے وہ غصے سے پھٹ پڑے گی ۔ جب بھی اس میں ( کافروں کا ) کوئی گروہ پھینکا جائے گا تو اس کے محافظ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

گویا اب جوش کے مارے کوئی دم پھٹ پڑتی ہے جب کافروں کا ایک گروہ اس میں جھونکا جائے گا تو وہاں کے داروغہ فرشتے ان سے پوچھیں گے کیا دنیا میں کوئی ڈرانے والا پیغمبر تمہارے پاس نہیں آیا تھا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

گویا مارے غصہ کے پھٹ پڑے گی۔ جب کبھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا تو اس کے محافظ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کو ڈرانے والا (پیغمبر) نہیں آیا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کہ جیسے وہ غصہ سے پھٹ پڑے گی۔ جب ان میں سے ایک گروہ کو ڈالا جائے گا تو حفاظت کرنے والے فرشتے ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس (اس دن کے عذاب سے) ڈرانے والا نہیں آیا تھا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Well-nigh it bursteth with rage. So oft as a company is cast thereinto, the keepers thereof will ask them: came there not Unto you a warner?

کہ گویا ابھی غصہ سے پھٹنے کو ہے جب جب اس کے اندر کوئی گروہ (کافروں کا) ڈالا جائے گا تو اس کے محافظ ان لوگوں سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

معلوم ہوگا کہ غصہ سے پھٹی پڑ رہی ہے ۔ جب جب ان کی کوئی بھیڑ اس میں جھونکی جائے گی ، اس کے داروغے ان سے پوچھیں گے: کیا تمہارے پاس ( اس دن سے ) کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟

Translated by

Mufti Naeem

Info

قریب ہے کہ مارے غصے کے پھٹ پڑے ، جب بھی اس میں ( کفار کا ) کوئی لشکر ڈالا جاے گا ( تو ) ان سے اس ( دوزخ ) کے نگہبان فرشتے سوال کریں گے: کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

گویا مارے جو ش کے پھٹ پڑے گی ” جب اس میں ان کی کوئیـ جماعت۔ (گروہ) ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

جبکہ وہ جوش مار رہی ہوگی شدت غضب سے وہ پھٹی جا رہی ہوگی جب بھی ڈالا جائے گا اس میں (کفار و منکرین) کا کوئی گروہ تو اس کے کارندے ان لوگوں سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا ؟

Translated by

Noor ul Amin

Info

ایسا معلوم ہوگاکہ غصہ کی وجہ سے پھٹ پڑے گی ، جب بھی اس میں کوئی گروہ پھینکاجائے گامحافظین جہنم ان سے پوچھیں گے’’ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والاآیا؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

معلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی ، جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ ( ف۱۵ ) ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھا ( ف۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

گویا ( ابھی ) شدتِ غضب سے پھٹ کر پارہ پارہ ہو جائے گی ، جب اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا تو اس کے داروغے ان سے پوچھیں گے: کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( گویا ) وہ غیظ و غصہ سے پھٹی جاتی ہوگی جب اس میں کوئی گروہ جھونکا جائے گا تو اس کے دارو غے ان سے پو چھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا ( ہادی ) نہیں آیا تھا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Almost bursting with fury: Every time a Group is cast therein, its Keepers will ask, "Did no Warner come to you?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

It almost explodes in rage. Whenever a group is thrown into it, its keepers will ask them, "Did no one come to warn you?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

It almost bursts up with fury. Every time a group is cast therein, its keepers will ask: "Did no warner come to you"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Almost bursting for fury. Whenever a group is cast into it, its keeper shall ask them: Did there not come to you a warner?

Translated by

William Pickthall

Info

As it would burst with rage. Whenever a (fresh) host is flung therein the wardens thereof ask them: Came there unto you no warner?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

ऐसा प्रतीत होगा कि प्रकोप के कारण अभी फट पड़ेगी। हर बार जब भी कोई समूह उस में डाला जाएगा तो उस के कार्यकर्ता उन से पूछेंगे, "क्या तुम्हारे पास कोई सावधान करने वाला नहीं आया?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جیسے معلوم ہوتا ہے کہ (ابھی) غصہ کے مارے پھٹ پڑیگی جب اس میں کوئی گروہ ڈالا جا ویگا تو اس کے محافظ ان لوگوں سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانیوالا پیغمبر نہیں آیا تھا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

یوں دکھائی دے گی جیسے وہ جوش سے پھٹی جائے گی، جب کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا تو جہنم کے ملائکہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہیں کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور وہ جوش کھارہی ہوگی ، شدت غضب سے پھٹی جاتی ہوگی ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا ، اس کے کارندے ان لوگوں سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

ایسا محسوس ہوگا کہ وہ غصہ کی وجہ سے پھٹ پڑے گی۔ جب بھی اس میں کافروں کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی ان سے دوزخ کے محافظ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جس وقت پڑے اس میں ایک گروہ پوچھیں ان سے دوزخ کے داروغہ کیا نہ پہنچا تھا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

کہ وہ مارے غصہ کے ابھی پھٹ پڑے گی جب بھی اس میں کوئی گروہ جھونکا جائے گا تو دوزخ کی حفاظت کرنے والے فرشتے ان سے دریافت کریں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا پیغمبر نہیں آیا تھا۔

Related Verses

4
Surat uz Zumur
39:71
وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِلٰی جَہَنَّمَ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِ رَبِّکُمۡ وَ یُنۡذِرُوۡنَکُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ لٰکِنۡ حَقَّتۡ کَلِمَۃُ الۡعَذَابِ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۷۱﴾
And those who disbelieved will be driven to Hell in groups until, when they reach it, its gates are opened and its keepers will say, "Did there not come to you messengers from yourselves, reciting to you the verses of your Lord and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "Yes, but the word of punishment has come into effect upon the disbelievers.
کافروں کے غول کے غول جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اس کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے سوال کریں گے کہ کیا تمہارے پاس تم میں سے رسول نہیں آئے تھے؟ جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتےتھے؟ یہ جواب دیں گے کہ ہاں درست ہے لیکن عذاب کا حکم کافروں پر ثابت ہوگیا ۔
Surat Aal e Imran
3:119
ہٰۤاَنۡتُمۡ اُولَآءِ تُحِبُّوۡنَہُمۡ وَ لَا یُحِبُّوۡنَکُمۡ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ کُلِّہٖ ۚ وَ اِذَا لَقُوۡکُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ٭ۖ وَ اِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَیۡکُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَیۡظِ ؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۱۹﴾
Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."
اگر عقلمند ہو ( تو غور کرو ) ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے ، تم پوری کتاب کو مانتے ہو ، ( وہ نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟ ) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصّہ کے اُنگلیاں چباتے ہیں کہہ دو کہ اپنے غصّہ ہی میں مر جاؤ ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:134
الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ فِی السَّرَّآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ وَ الۡعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۳۴﴾ۚ
Who spend [in the cause of Allah ] during ease and hardship and who restrain anger and who pardon the people - and Allah loves the doers of good;
جو لوگ آسانی میں اور سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں ، غصّہ پینے والے اور لوگوں سے درگُزر کرنے والے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے ۔
Surat uz Zumur
39:73
وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾
But those who feared their Lord will be driven to Paradise in groups until, when they reach it while its gates have been opened and its keepers say, "Peace be upon you; you have become pure; so enter it to abide eternally therein," [they will enter].
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ ۔