غزوہ احزاب میں منفاقوں کا کردار

Hypocrites raise their heads on the day of Al-Ahzab

5 Verses on This Topic

وَ اِذۡ یَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۱۲﴾

And [remember] when the hypocrites and those in whose hearts is disease said, " Allah and His Messenger did not promise us except delusion,"

اور اس وقت منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( شک کا ) روگ تھا کہنے لگے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکا فریب کا ہی وعدہ کیا تھا ۔

Parah: 21
Surah: 33
Verse: 12

وَ اِذۡ قَالَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ یٰۤاَہۡلَ یَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَکُمۡ فَارۡجِعُوۡا ۚ وَ یَسۡتَاۡذِنُ فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمُ النَّبِیَّ یَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ بُیُوۡتَنَا عَوۡرَۃٌ ؕ ۛ وَ مَا ہِیَ بِعَوۡرَۃٍ ۚ ۛ اِنۡ یُّرِیۡدُوۡنَ اِلَّا فِرَارًا ﴿۱۳﴾

And when a faction of them said, "O people of Yathrib, there is no stability for you [here], so return [home]." And a party of them asked permission of the Prophet, saying, "Indeed, our houses are unprotected," while they were not exposed. They did not intend except to flee.

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو!تمہارے لئے ٹھکانا نہیں چلو لوٹ چلو اور ان کی ایک اورجماعت یہ کہہ کر نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اجازت مانگنے لگی ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ ( کھلے ہوئے اور ) غیر محفوظ نہ تھے ( لیکن ) ان کا پختہ ارادہ بھاگ کھڑے ہونے کا تھا ۔

Parah: 21
Surah: 33
Verse: 13

وَ لَقَدۡ کَانُوۡا عَاہَدُوا اللّٰہَ مِنۡ قَبۡلُ لَا یُوَلُّوۡنَ الۡاَدۡبَارَ ؕ وَ کَانَ عَہۡدُ اللّٰہِ مَسۡئُوۡلًا ﴿۱۵﴾

And they had already promised Allah before not to turn their backs and flee. And ever is the promise to Allah [that about which one will be] questioned.

اس سے پہلے تو انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ پیٹھ نہ پھیریں گے اور اللہ تعالٰی سے کئے ہوئے وعدہ کی باز پرس ضرورہوگی ۔

Parah: 21
Surah: 33
Verse: 15

قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الۡمُعَوِّقِیۡنَ مِنۡکُمۡ وَ الۡقَآئِلِیۡنَ لِاِخۡوَانِہِمۡ ہَلُمَّ اِلَیۡنَا ۚ وَ لَا یَاۡتُوۡنَ الۡبَاۡسَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿ۙ۱۸﴾

Already Allah knows the hinderers among you and those [hypocrites] who say to their brothers, "Come to us," and do not go to battle, except for a few,

اللہ تعالٰی تم میں سے انہیں ( بخوبی ) جانتا ہے جو دوسروں کو روکتے ہیں اور اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ ۔ اور کبھی کبھی ہی لڑائی میں آجاتے ہیں ۔

Parah: 21
Surah: 33
Verse: 18

یَحۡسَبُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ لَمۡ یَذۡہَبُوۡا ۚ وَ اِنۡ یَّاۡتِ الۡاَحۡزَابُ یَوَدُّوۡا لَوۡ اَنَّہُمۡ بَادُوۡنَ فِی الۡاَعۡرَابِ یَسۡاَلُوۡنَ عَنۡ اَنۡۢبَآئِکُمۡ ؕ وَ لَوۡ کَانُوۡا فِیۡکُمۡ مَّا قٰتَلُوۡۤا اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿٪۲۰﴾  18

They think the companies have not [yet] withdrawn. And if the companies should come [again], they would wish they were in the desert among the bedouins, inquiring [from afar] about your news. And if they should be among you, they would not fight except for a little.

سمجھتے ہیں کہ اب تک لشکر چلے نہیں گئے اور اگر فوجیں آجائیں تو تمنائیں کرتے ہیں کہ کاش! وہ صحرا میں بادیہ نشینوں کے ساتھ ہوتے کہ تمہاری خبریں دریافت کیا کرتے ، اگر وہ تم میں موجود ہوتے ( تو بھی کیا؟ ) نہ لڑتے مگر برائے نام ۔

Parah: 21
Surah: 33
Verse: 20