مسنداحمد

Musnad Ahmad

وضو کے ابواب

وضو اور اس کے بعد پڑھی جانے والی نماز کی فضیلت


۔ (۶۰۶)۔ عَنْ أَبِیْ الدَّرْدَائِؓ قَالَ: یَا أَیُّہَاالنَّاسُ! اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوْئَ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ أَتَمَّہُمَا أَعْطَاہُ اللّٰہُ مَا سَأَلَ مُعَجِّلًا أَوْ مُؤَخِّرًا)) (مسند أحمد:۲۸۰۴۵)

سیدنا ابو درداء ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لوگو! بیشک میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے وضو کیا اور پورا وضو کیا، پھر مکمل طور پر دو رکعت نماز پڑھی، وہ اللہ تعالیٰ سے جو سوال کرے گا، وہ اسے جلدی یا بدیر عطا کر دے گا۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۶۰۶) اسنادہ ضعیف، میمون ابو محمد المرائی التمیمی ضعیف ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۲/ ۴۱ (انظر:۲۷۴۹۷)