مسنداحمد

Musnad Ahmad

طب، دم، نظر بد، بیماری کا متعدی ہونا ، بد فال لینا اور نیک فال لینا

حرام دوا سے علاج کروانے کے متعلق نہی کا بیان


۔

۔ سیدنا عبد اللہ الرحمن بن عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک حکیم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک دوا کا ذکر کیا اور کہا کہ اس میں مینڈک بھی ڈالا جاتا ہے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرما دیا تھا۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۷۶۳۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۸۷۱، ۵۲۶۹، والنسائی: ۷/ ۲۱۰ (انظر: ۱۵۷۵۷)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… اس سے ثابت ہوا کہ مینڈک کو مارنا منع ہے، سو اسے دوا میں استعمال کرنا اور کھانا بھی منع ہے۔ اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ حرام اور نجس چیز میں شفا نہیں ہوتی۔