مسنداحمد

Musnad Ahmad

سفر کی نماز، آداب اوراذکار اور اس سے متعلقہ دوسرے امورکا بیان

مسافر کے سفر سے لوٹنے کے آداب اور اس کا رات کے وقت گھر میں واپس نہ آنا اور (واپس آکر) دو رکعتیں پڑھنے کا بیان


۔ (۲۳۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَزَلَ الْعَقِیْقَ فَنَھٰی عَنْ طُرُوقِ النِّسَائِ اللَّیْلَۃَ الَّتِی یَأْتِیْ فِیْہَا فَعَصَاہُ فَتَیَانِ فَکِلَاھُمَا رَآی مَا یُکْرَہُ۔ (مسند احمد: ۵۸۱۴)

عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عقیق نامی جگہ پراترے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رات کو بیویوں پر داخل ہونے سے منع فرما دیا۔ دو نوجوانوں نے اس حکم کی نافرمانی کی، پس ان دونوں نے( اپنے گھروں میں) ایسی چیزیں دیکھیں جس کو ناپسند کیا جاتا ہے۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۲۳۲۸) تخریـج:… اسنادہ ضعیف، محمد بن عجلان مضطرب الحدیث فی حدیث رافع، أخرجہ البزار: ۱۴۸۵(انظر: ۵۸۱۴)