RemotivityVerbPersonal Pronoun

فَزَادَهُمُ

so has increased them

پس زیادہ کیا ان کو / بڑھایا ان کو

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
زَادَ
يَزِيْدُ
زِدْ
زَائِد
مَزِيْد
زِيَادَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلزِّیَادَۃُ: اس اضافہ کو کہتے ہییں جو کسی چیز کے پورا ہونے کے بعد بڑھایا جائے۔ چنانچہ کہا جاتا ہے: زِدْتُہٗ: میں نے اسے بڑھایا فَازْدَادَ: چناچنہ بڑھ گیا اور آیت: (وَ نَزۡدَادُ کَیۡلَ بَعِیۡرٍ) (۱۲:۶۵) اور (اس کے حصہ کا) ایک بارشتر غلہ اور لیں گے۔میں نَزْدَادُ فعل متعدی ہے حتیٰ کہ کَیْلَ بَعِیْرٍ کو اس کا مفعول کہا جائے گا، بلکہ یہ اِزْدَدْتُّ فَضْلًا کی طرح ہے جس کے معنیٰ فضل میں زیادہ ہونے کے ہیں اور یہ بات سَفِہَ نَفْسَہٗ کے قبیل سے ہے۔ اور زیادہ (زیادتی) کبھی مذموم ہوتی ہے یعنی کسی چیز کا ضرورت سے زیادہ ہونا: مثلاً انگلیوں اور جانور کی ٹانگ میں زیادتی اور اسی طرح جگر میں جو گوشت کا زائد ٹکڑا پایا جاتا ہے وہ چونکہ کھایا نہیں جاتا اس لئے اسے زائد اور بے فائدہ سمجھا جاتا ہے۔ اور کبھی زیادتی محمود ہوتی ہے جیسے فرمایا: (لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰی وَ زِیَادَۃٌ) (۱۰:۲۶) جو نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیک بدلہ ہے اور بڑھ کر کئی طرق سے مروی ہے۔ (۱۶۹) کہ یہاں زیادہ سے نظر الی وجہ اﷲ مراد ہے اور اس سے ان انعامات اور احوال کی طرف اشارہ ہے جن کا اس زندگی میں ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ (1) اور آیت: (وَ زَادَہٗ بَسۡطَۃً فِی الۡعِلۡمِ وَ الۡجِسۡمِ) (۲:۲۴۷) اور علم و جسم میں اسے زیادہ کشائش بخشی۔ میں زیادہ سے مراد یہ ہے کہ وہ علم و جسم میں اپنے معاصرین پر فوقیت رکھتے ہیں۔ نیز فرمایا: (وَ یَزِیۡدُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوۡا ہُدًی) (۱۹:۷۶) اور اﷲ ان کو روزبروز زیادہ ہدایت دیتا چلا جاتا ہے۔ اور مذموم زیادتی کے متعلق فرمایا: (مَّا زَادَہُمۡ اِلَّا نُفُوۡرَۨا) (۳۵:۴۲) ان کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ (زِدۡنٰہُمۡ عَذَابًا فَوۡقَ الۡعَذَابِ ) (۱۶:۸۸) اور ہم ان کے حق میں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے۔ (فَمَا تَزِیۡدُوۡنَنِیۡ غَیۡرَ تَخۡسِیۡرٍ ) (۱۱:۶۳) (الٹا) میرا اور نقصان ہی کررہے ہو۔ اور آیت کریمہ: (فزادھم اﷲ مرضا) (۲:۱۰) سو اﷲ نے ان کے مرض میں اور اضافہ کردیا۔ میں مرض کے بڑھنے سے مراد یہ ہے کہ انسان کی سرشت کچھ ایسی ہے کہ جب وہ کوئی برا یااچھا فعل سرانجام دیتا ہے تو جوں جوں اس فعل کو انجام دیتا رہتا ہے توں توں اس فعل کا ملکہ اس میں قوی ہوتا رہتا ہے اور آیت: (ہَلۡ مِنۡ مَّزِیۡدٍ ) (۵۰:۳۰) کیا کچھ اور ہے؟ میں طلب زیادہ بھی مراد ہوسکتی ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس میں دوزخ کے بھرجانے پر تنبیہ ہو اور یہ کہ اﷲ تعالیٰ نے جو دوزخ سے وعدہ کیا ہے کہ: (لَاَمۡلَـَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ) (۱۱:۱۱۹) کہ ہم (کیا) جنات اور (کیا) بنی آدم سب سے دوزخ بھردیں گے۔ وہ پورا ہوکر رہے گا اور زِدْتُہٗ فعل متعدی ہے اور زَادَ بمعنیٰ اِدْدَادَ (لازم) بھی آیا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ ازۡدَادُوۡا تِسۡعًا) (۱۸:۲۵) اور نو (برس اس کے اوپر) اور ہیں۔ (ثُمَّ ازۡدَادُوۡا کُفۡرًا) (۳:۹۰) پھر وہ کفر میں (اور) بڑھ گئے۔ (وَ مَا تَغِیۡضُ الۡاَرۡحَامُ وَ مَا تَزۡدَادُ) (۱۳:۸) اور نیز (ہر ماہ کے پیٹ کا گھٹنا اور بڑھنا) اور شَرٌّ، زَائِدٌ وَزَیدٌ دونوں طرح کہا جاتا ہے کسی شاعر نے کہا ہے۔ (2) (۲۱۰) وَاَنْتُمُوْا مَعْشَرٌ زَیْدٌ عَلٰی مِائَۃٍ فَاَجْمِعُوْا اَمْرَکُمْ کَیْدًا فَکِیْدُوْنِیْ اور تم سو سے زیادہ آدمی ہو تو تم میرے خلاف جو تدبیر کرسکتے ہو کرو۔

Lemma/Derivative

49 Results
زادَ
Surah:2
Verse:10
پس زیادہ کیا ان کو / بڑھایا ان کو
so has increased them
Surah:2
Verse:58
اور ضرور ہم زیادہ دیں گے
And We will increase
Surah:2
Verse:247
اور بڑھا دیا ہے اس نے اس کی
and increased him
Surah:3
Verse:173
اس (بات) نے بڑھا دیا ان کو
But it increased them
Surah:4
Verse:173
اور وہ زیادہ دے گا ان کو
and give them more
Surah:5
Verse:64
اور البتہ ضرور بڑھا دیتا ہے
And surely increase
Surah:5
Verse:68
اور البتہ ضرور زیادہ کرے گا
And surely increase
Surah:7
Verse:69
اور زیادہ دی تم کو
and increased you
Surah:7
Verse:161
عنقریب ہم زیادہ دیں گے
We will increase (reward)
Surah:8
Verse:2
وہ بڑھا دیتی ہیں ان کو
they increase them