Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
ذَهَبَ |
يَذْهَبُ |
اِذْهَبْ |
ذَاهِب |
مَذْهُوب |
ذَهَاب،ذُهُوْب |
اَلذَّھَبُ: سونا۔ اسے ذَھَبَۃٌ بھی کہا جاتا ہے۔ رَجُلٌ ذَھَبٌ: جو کان کے اندر زیادہ سونا دیکھ کر ششدرہ جائے۔ شَیْئٌ مُذَھَّبٌ (اَو مُذْھَبٌ) زراندودہ طلاء کی ہوئی چیز۔ کُمَیْتٌ مُّذَھَّبٌ (اَوْ مُذْھَبٌ) کمیت گھوڑا جس کی سرخی پر زردی غالب ہو۔گویا وہ سنہری رنگ کا ہے۔ اَلذَّھَابُ (وَالذُھُوْبُ) کے معنیٰ چلاجانے کے ہیں۔ ذَھَبَ (ف) بِالشَّیئِ وَاَذْھَبَہٗ: لے جانا۔ یہ اعیان و معافی دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنِّیۡ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیۡ ) (۳۷۔۹۹) کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں۔ (فَلَمَّا ذَہَبَ عَنۡ اِبۡرٰہِیۡمَ الرَّوۡعُ ) (۱۱۔۷۴) جب ابراہیم علیہ السلام سے خوف جاتا رہا اور آیت کریمہ: (فَلَا تَذۡہَبۡ نَفۡسُکَ عَلَیۡہِمۡ حَسَرٰتٍ) (۳۵۔۸) تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے۔میں ذَھَابِ نَفْس موت سے کنایہ ہے اور فرمایا: ( اِنۡ یَّشَاۡ یُذۡہِبۡکُمۡ وَ یَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ) (۱۴۔۱۹) اگر وہ چاہتے تو تمہیں نابود کردے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا کردے(وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَذۡہَبَ عَنَّا الۡحَزَنَ) (۳۵۔۳۴) وہ کہیں گے خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہم سے غم کو دور کیا۔ (اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُذۡہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجۡسَ ) (۳۳۔۳۳) اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی(کا میل کچیل) دور کردے۔اور آیت نمبر: (وَ لَا تَعۡضُلُوۡہُنَّ لِتَذۡہَبُوۡا بِبَعۡضِ مَاۤ اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ ) (۴۔۱۹) کے معنیٰ یہ ہیں کہ تم ان کو اپنے گھروں میں اس لئے نہ روک رکھو کہ اس طرح مہر وغیرہ کی کچھ رقم ان سے واپس لو۔اور فرمایا: (وَ لَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَ تَذۡہَبَ رِیۡحُکُمۡ) (۸۔۴۶) اور آپس میں جھگڑا نہ کرنا(ایسا کروگے تو) تم بزدل ہوجاؤگے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا۔ (ذَہَبَ اللّٰہُ بِنُوۡرِہِمۡ) (۲۔۱۷) تو خدا نے ان لوگوں کی روشنی زائل کردی۔ (وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَذَہَبَ بِسَمۡعِہِمۡ ) (۲۔۲۰) اور اگر اﷲ چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) ۔۔۔۔کو زائل کردیتا۔ (لَیَقُوۡلَنَّ ذَہَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیۡ ) (۱۱۔۱۰) تو (خوش ہوکر) کہتا ہے کہ آہا سب سختیاں مجھ سے دور ہوگئیں۔
Surah:2Verse:17 |
لے گیا
took away
|
|
Surah:2Verse:20 |
ضرور لے جائے
He would certainly have taken away
|
|
Surah:4Verse:19 |
تاکہ تم لے جاؤ
so that you may take
|
|
Surah:5Verse:24 |
پس تم جاؤ
So go
|
|
Surah:8Verse:46 |
اور جاتی رہے گی
and (would) depart
|
|
Surah:11Verse:10 |
دور ہوگئیں
"Have gone
|
|
Surah:11Verse:74 |
چلا گیا
(had) gone away
|
|
Surah:12Verse:13 |
تم لے جاؤ
you should take him
|
|
Surah:12Verse:15 |
وہ لے گئے
they took him
|
|
Surah:12Verse:17 |
ہم چلے گئے تھے
[we] went
|