Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلثَّلَاثَۃُ، تین (مؤنث) ثلَاثُوْنَ تیس (مذکر و مؤنث) ثَلَاثَۃ اٰلاَفٍ: تین ہزار (مذکر و مؤنث) ثَلَاثَۃ اٰلاَفٍ: تین ہزار (مذکر و مؤنث) اَلثُّلْثُ: تہائی (تثنیہ ثُلُثَانِ اور جمع اَثْلَاثٌ) قرآن میں ہے: (فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ) (۴:۱۱) تو ایک تہائی مال کا حصہ۔ (وَ وٰعَدۡنَا مُوۡسٰی ثَلٰثِیۡنَ لَیۡلَۃً ) (۷:۱۴۲) اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کی میعاد مقرر کی۔ (مَا یَکُوۡنُ مِنۡ نَّجۡوٰی ثَلٰثَۃٍ اِلَّا ہُوَ رَابِعُہُمۡ ) (۵۸:۷) (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع) سرگوشی نہیں کرتا مگر وہ ان میں چوتھا ہے۔ اور آیت کریمہ: ( ثَلٰثُ عَوۡرٰتٍ لَّکُمۡ) (۲۴:۵۸) (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں۔ کے معنی یہ ہیں کہ یہ تین اوقات ستر کے ہیں۔ (وَ لَبِثُوۡا فِیۡ کَہۡفِہِمۡ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِیۡنَ) (۱۸:۲۵) اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر) تین سو سال رہے (بِثَلٰثَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ مُنۡزَلِیۡنَ) (۳:۱۲۴) تین ہزار فرشتے نازل کرکے تمہیں مدد دے۔ (اِنَّ رَبَّکَ یَعۡلَمُ اَنَّکَ تَقُوۡمُ اَدۡنٰی مِنۡ ثُلُثَیِ الَّیۡلِ وَ نِصۡفَہٗ وَ ثُلُثَہٗ ) (۷۳:۲۰) تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم … (کبھی) دو تہائی کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کرتے ہو۔ (وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ) (۴:۳) دو دو یا تین تین یا چار چار۔ ثَلَّثْتُ الشَّیْئَ: تین حصوں میں تقسیم کردیا۔ ثَلَّثْتُ الْقَوْمَ میں نے قوم کے مال سے ایک تہائی حصہ وصول کیا۔ اَثْلَثْتُھُمْ: دو میں شامل ہوکر تین بنادیا۔ مال سے تہائی حصہ وصول کیا۔ اَثْلَثْتُ الدَّرَاھِمَ: تین درھم کردئیے (یعنی دو سے تین کردئیے) ۔ اَثْلَثَ الْقَوْمُ: وہ تین ہوگئے۔ حَبْلٌ مَثْلُوْثٌ تین بٹوں سے بٹی ہوئی رسی۔ رَجُلٌ مَثْلُوْثٌ جس کے مال سے تہائی لے لی گئی ہو۔ ثَلَّثَ الْفَرَسَ وَرَبَّعَ (دوڑ میں) گھوڑے کا تیسرے یا چوتھے نمبر پر آنا، محاورہ ہے: (أَثَلَاثَۃٌ وَّثَلَاثُوْنَ عَنْدَکَ اَوْ ثَلَاثٌ وَّثَلَاثُوْنَ: یعنی کیا تمہارے پاس ۳۳ مرد ہیں یا عورتیں؟ جاؤا ثُلٰثَ وَمَثْلَتَ وہ تین تین آئے۔ نَاقَۃٌ ثَلُوْثٌ: جس کے تین تھنوں سے دودھ دوہیا جائے۔ اَلثَّلَاثَائُ: منگلوار (اسی طرح) اَلْاَرْبِعَائُ: بدھوار۔ ان میں الف ھَا کے عوض ہے (جیسے: حَسَنَۃٌ وَحَسْنَائُ) اور یہ ایام کے ساتھ مخصوص ہیں۔ ثَلَّثَ الْبُسْرُ: گدر کھجوریں دو تہائیں پک گئیں۔ اسی طرح ثَلَّثَ الْعِنَبُ کا محاورہ ہے، یعنی انگور دوتہائی پختہ ہوگئے۔ ثَوْبٌ ثُلَاثِیُّ تین گز کپڑا۔
Surah:2Verse:196 |
تین
(of) three
|
|
Surah:2Verse:228 |
تین
(for) three
|
|
Surah:3Verse:41 |
تین
(for) three
|
|
Surah:3Verse:124 |
ساتھ تین
with three
|
|
Surah:4Verse:171 |
تین ہیں
"Three"
|
|
Surah:5Verse:73 |
تیسرا ہے
(of) three"
|
|
Surah:5Verse:89 |
تین
(for) three
|
|
Surah:9Verse:118 |
تین کے
the three
|
|
Surah:11Verse:65 |
تین
(for) three
|
|
Surah:18Verse:22 |
تین تھے
(they were) three
|