TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:264, word 23

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:264 word by word

Open the verse
Noun

(is) dust

مٹی ہو

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلتُّرَابُ کے معنی مٹی کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: ( اَنۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ) (۳۰:۲۰) کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ (یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا) (۷۸:۴۰) کہ اے کاش کہ میں مٹی ہوتا۔ تَرِبَ کے معنی فقیر ہونے کے ہیں کیونکہ فقر بھی انسان کو خاک آلودہ کردیتا ہے۔ فرمایا: (اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ ) (۹۰:۱۶) یا فقیر خاکسار کو۔ یعنی جو بوجہ فقر وفاقہ کے خاک آلود رہتا ہے۔ اَتْرَبَ (افعال) کے معنی مال دار ہونے کے ہیں۔ گویا اس کے پاس مٹی کی طرح مال ہے۔ نیز تُرَاب کے معنی زمین کے بھی آتے ہیں اور اس میں اَلتَّیرَابُ (ج) تَیَارِبُ اور اَلتَّوْرَابُ وَالتَّوْرَبُ وَالتَوْرَابُ وعیرہ دس لغات ہیں۔ (1) رَیْحٌ تُرْبَۃٌ: خاک اڑانے والی ہوا۔ اسی سے آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے(2) (۵۰) عَلَیْکَ بِذَاتش الدِّیْنِ تَرِبَتْ یَدَاکَ کہ شادی کے لیے دیندار عورت تلاش کرو۔ تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔ اس میں تنبیہ ہے کہ دیندار عورت تیرے ہاتھ سے نہ جانے پائے، ورنہ تمہارا مقصد حاصل نہیں ہوگا اور تم غیر شعوری طور پر فقیر ہوجاؤگے۔ (3) بَارِحٌ تَرِبٌ خاک اڑانے والی ہوا۔ تَرَائِبُ سینہ کی پسلیاں (مفرد تَرِیْبَۃٌ) قرآن پاک میں ہے: (یخرج من بین الصلب والترآئب) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ے۔ اور آیت کریمہ: (اَبۡکَارًا عُرُبًا اَتۡرَابًا) (۵۶:۳۷) کنواریاں اور شوہروں کی پیاریاں اور ہم عمر۔ (وَّکَوَاعِبَ اَتۡرَابًا) (۷۸:۳۳) اور ہم عمر نوجوان عورتیں۔ (وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ ) (۳۸:۵۲) اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی۔ میں اتراب کے معنی ہیں ہم عمر جنہوں اکٹھی تربیت پائی ہوگی گویا وہ عورتیں اپنے خاوندوں کے اس طرح مساوی اور مماثل یعنی ہم مزاج ہوں گی جیسے سینوں کی ہڈیوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے اور یا اس لیے کہ گویا زمین پر بیک وقت واقع ہوئی ہیں اور بعض نے یہ وجہ بھی بیان کی ہے کہ وہ اکٹھی مٹی میں ایک ساتھ کھیلتی رہی ہیں۔

Lemma / Derivative

17 results

تُراب