Noun

عَظِيمٌ

great

بڑا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
عَظَّمَ
يُعَظِّمُ
عَظِّمْ
مُعَظِّم
مُعَظَّم
تَعْظِيْم
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْعَظْمُ کے معنی ہڈی کے ہیں۔ اس کی جمع عِظَامٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (عِظٰمًا فَکَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا) (۲۳:۱۴) ہڈیاں (بنائیں) پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ ایک قراء ت میں دونوں جگہ عَظْمٌ ہے اور اسی سے عَظْمۃ الذِکرَاعِ ہے جس کے معنی بازو کا موٹا حصہ کے ہیں عَظْمَ الرَّجْلِ: بغیر تنگ کے پالان کی لکڑی عَظْمَ الشَّیْئُ کے اصل معنی کسی چیز کی ہڈی کے بڑا ہونے کے ہیں۔ مجازاً ہر چیز کے بڑا ہونے پر بولا جاتا ہے خواہ اس کا تعلق حس سے ہو یا عقل سے اور عام اس سے کہ وہ مادی چیز ہو یا معنوی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ) (۲۶:۱۸۹) بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا۔ (قُلۡ ہُوَ نَبَؤٌا عَظِیۡمٌ ) (۳۸:۶۷) کہہ دو کہ وہ ایک سخت حادثہ ہے۔ (عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ … عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ ) (۷۸:۱) یہ لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں کیا بڑے حادثہ کی نسبت؟ (عَلٰی رَجُلٍ مِّنَ الۡقَرۡیَتَیۡنِ عَظِیۡمٍ ) (۴۳:۳۱) ان دو بستیوں (یعنی مکہ اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر…۔ اور عظیم کا لفظ جب اجسام کے متعلق استعمال ہوتا ہے تو ایسے جسم کے متعلق بولا جاتا ہے جس کے اجزاء متصل ہوں مگر اس کے بالمقابل کثیر کا لفظ افراد پر بولا جاتا ہے جو ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں مگر کبھی عظیم کا لفظ بھی افراد کثیرہ پر بولا جاتا ہے جیسے: جَیْشٌ عَظِیْمٌ بھاری لشکر۔ مَالٌ عَظِیْمٌ: زیادہ مال۔ اس صورت میں عَظِیْمٌ کے معنی کَثِیْرٌ ہوتے ہیں۔ اور بڑے حادثہ کو عَظِیْمَۃٌ کہا جاتا ہے۔ اِلْاِعْظَامَۃُ وَالْعِظَامَۃُ گدے کی مثل ایک چیز جسے عورت اپنے سرین بڑے ظاہرکرنے کے لیے ان پر باندھ لیتی ہے۔