RemotivityNoun

فَوَيْلٌ

So woe

پس ہلاکت ہے ان لوگوں کے لئے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْوَیْلُ اصمعی نے کہا ہے کہ وَیْلٌ برے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور حسرت کے موقع پر ویل اور تحقیر کے لیے ویس اور ترحم کے لیے ویح کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اور جن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وَیْل جہنم میں ایک وادی کا نام ہے تو ان کا یہ مقصد نہیں کہ یہ اس کے وضعی معنی ہیں۔ بلکہ ان کی مراد یہ ہے کہ جن لوگوں کے متعلق قرآن پاک نے یہ کلمہ استعمال کیا ہے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور وہ اس میں ضرور داخل ہوں گے۔ (1) چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ) (۲:۷۹) ان پر افسوس ہے اس لیے کہ (بے اصل باتیں) اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں اور پھر ان پر افسوس ہے، اس لیے کہ ایسے کام کرتے ہیں (وَ وَیۡلٌ لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ) (۱۴:۲) اور کافروں کے لیے (سخت عذاب کی جگہ) خرابی ہے۔ (وَیۡلٌ لِّکُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیۡمٍ ) (۴۵:۷) ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے۔ (فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا) (۱۹:۳۷) سو جو لوگ کافر ہوئے ان کو خرابی ہے۔ (ویل للمطففین) (۸۳:۱) ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے۔ (وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِ) (۱۰۴:۱) ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے۔ (یٰوَیۡلَنَا مَنۡۢ بَعَثَنَا مِنۡ مَّرۡقَدِنَا) (۳۶:۵۲) (اے ہے) ہمیں ہماری خواب گاہوں سے کس نے (جگا) اٹھایا۔ (یٰوَیۡلَنَاۤ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ) (۲۱:۱۴) ہائے شامت بے شک ہم ظالم تھے۔ (یٰوَیۡلَنَاۤ اِنَّا کُنَّا طٰغِیۡنَ) (۶۸:۳۱) ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے۔

Lemma/Derivative

40 Results
وَيْل
Surah:2
Verse:79
پس ہلاکت ہے ان لوگوں کے لئے
So woe
Surah:2
Verse:79
پس ہلاکت ہے
So woe
Surah:2
Verse:79
اورہلاکت ہے
and woe
Surah:5
Verse:31
ہائے افسوس مجھ پر
"Woe to me!
Surah:11
Verse:72
ہائے افسوس مجھ پر
"Woe to me!
Surah:14
Verse:2
اور ہلاکت ہے
And woe
Surah:18
Verse:49
ہائے افسوس ہم پر
"Oh woe to us!
Surah:19
Verse:37
تو ہلاکت ہے
so woe
Surah:20
Verse:61
افسوس تم پر
"Woe to you!
Surah:21
Verse:14
ہائے افسوس ہم پر
"O woe to us!