NounPersonal Pronoun

أَحَدُهُمْ

(each) one of them

ہر ایک ان کا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَحَدٌ کا لفظ دو طرح استعمال ہوتا ہے۔ کبھی صرف نفی میں اور کبھی صرف اثبات میں۔ نفی کی صورت میں ذوی العقول کے لیے آتا ہے اور استغراق جنس کے معنی دیتا ہے خواہ قلیل ہو یا کثیر مجتمع ہو یا متفرق جیسے مَا فِی الدَّارِ اَحَدٌ (گھر میں کوئی بھی نہیں ہے) یعنی نہ ایک ہے او رنہ دو یا دو سے زیادہ نہ مجتمع اور نہ ہی متفرق طور پر اس معنی کی بنا پر کلام مثبت میںاس کا استعمال درست نہیں ہے کیونکہ دو متضاد چیزوں کی نفی تو صحیح ہوسکتی ہے لیکن دونوں کا اثبات نہیں ہوتا جب فِی الدَّارِ وَاحِدٌ کہا جائے تو ظاہر ہے کہ ایک اکیلے کا گھر میں ہونا تو ثابت ہوگا ہی مگر ساتھ ہی دو یا دو سے زیادہ کا بھی اجتماعاً و افتراقاً اثبات ہوجائے گا پھ راحد کا لفظ چونکہ مَافَوْقَ الْوَاحِدِ کی بھی نفی کرتا ہے اس لیے مَا مِنْ اَحَدٍ فَاضِلِیْنَ کہنا صحیح ہوگا۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے(1) (فَمَا مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡہُ حٰجِزِیۡنَ ) (۶۹:۴۷) پھر تم میں سے کوئی بھی ہمیں اس سے روکنے والا نہ ہوگا۔ کلام مثبت میں احد کا استعمال تین طرح پر ہوتا ہے، (۱) عشرات کے ساتھ ضم ہوکر جیسے اَحَدَ عَشَرَ (گیارہ) اَحَدٌ وَّعِشْرُوْنَ (اکیس) وغیرہ۔ (۲) مضاف یا مضاف الیہ ہوکر اس صورت میں یہ اوکل (یعنی پہلا) کے معنی میں ہوگا، جیسے فرمایا: (اَمَّاۤ اَحَدُ کُمَا فَیَسۡقِیۡ رَبَّہٗ خَمۡرًا) (۱۲:۴۱) یعنی تم میں سے جو پہلا ہے وہ تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا۔ یَوْمُ الْاَحَدِ ہفتے کا پہلا دن یعنی اتوار۔ (۳) مطلقاً بطورِ وصف استعمال ہو تو اس صورت میں یہ باری تعالیٰ کا وصف ہی ہوگا (اور ا س کے معنی ہوں گے یکتا، یگانہ بے نظیر، بے مثل) جیسے فرمایا: (قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ) (۱۱۲:۱) کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) اﷲ ہے، ایک ہے۔ اَحَدٌ اصل میں وَحَدٌ ہے لیکن وَحَدٌ کا لفظ غیر باری تعالیٰ کے لیے استعمال ہے۔ چنانچہ نابعہ نے کہا ہے(2) ع (بسیط) (۱۰) کَاَنَّ رِجْلِیْ وَقَدْ زَالَ النَّھَارُ بِنَا بِذی الْجَلِیْلَ عَلٰی مُسْتَأْنِسِ وَحَد۔ دن ڈھلے وادی ذی الجلیل میں میری اونٹنی کی تیز رفتاری کا یہ عالم تھا کہ جیسے میرا پالان بجائے اونٹنی کے اس گورخر پر کسا ہوا ہے جو تنہا ہو او رانسان کی آہٹ پاکر ڈر کے مارے تیز بھاگ رہا ہو۔

Lemma/Derivative

74 Results
أَحَد
Surah:3
Verse:153
کسی ایک کے
anyone
Surah:4
Verse:18
ان میں سے کسی ایک کو
one of them
Surah:4
Verse:43
کوئی ایک
one
Surah:4
Verse:152
کسی ایک کے
(any) one
Surah:5
Verse:6
کوئی ایک
any one
Surah:5
Verse:20
کسی ایک کو
(to) anyone
Surah:5
Verse:27
ان دونوں میں سے ایک
one of them
Surah:5
Verse:106
تم میں سے کسی ایک کو
one of you
Surah:5
Verse:115
کسی ایک کو
anyone
Surah:6
Verse:61
تم میں سے کسی ایک کو
(to) anyone of you