Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
نَفَخَ |
يَنْفُخُ |
اُنْفُخْ |
نَافِخ |
مَنْفُوْخ |
نَفْخ |
اَلنَّفْخُ کے معنی کسی چیز میں پھونکنے کے ہیں۔جیسے فرمایا: (وَ یَوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ) (۲۷۔۸۷) اور جس دن صور پھونکا جائے گا۔ (وَنُفِخَ فِی الصُّورِ) (۳۶۔۵۱) اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا۔ (ثُمَّ نُفِخَ فِیۡہِ اُخۡرٰی) (۳۹۔۶۸) پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا۔اور یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا:۔ (فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوۡرِ) (۷۴۔۸) جب صور پھونکا جائے گا اور اسی سے نَفْخُ الرُّوْحِ ہے جس کے معنی اس دنیا میں کسی کے اندر روح پھونکنے کے ہیں چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق فرمایا:۔ (وَ نَفَخۡتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ) (۱۵۔۲۹) اور اس میں (اپنی بے بہا چیز یعنی) روح پھونک دوں محاورہ ہے:۔اِنْتَفَخَ بَطْنُہٗ:کا پیٹ پھول گیا۔اور اسی سے بطور استعارہ اِنْتَفَخَ النَّھَارُ کا محاورہ ہے جس کے معنی دن کے بلند ہونے کے ہیں اور نَفْخَۃُ الرَّبِیْعِ کے معنی موسم بہار کی تروتازگی کے ہیں اور موٹے آدمی کو رَجُلٌ مَنْفُوْخٌ کہا جاتا ہے۔
Surah:32Verse:9 |
اور پھونک دی
and breathed
|
|
Surah:36Verse:51 |
اور پھونک دیا جائے گا/ پھونکا جائے گا
And will be blown
|
|
Surah:38Verse:72 |
اور میں پھونک دوں
and breathed
|
|
Surah:39Verse:68 |
اور پھونک ماری جائے گی
And (will) be blown
|
|
Surah:39Verse:68 |
پھونکا جائے گا
(it will) be blown
|
|
Surah:50Verse:20 |
اور پھونکا جائے گا
And will be blown
|
|
Surah:66Verse:12 |
تو پھونک دیا ہم نے
so We breathed
|
|
Surah:69Verse:13 |
پھونک دیا جائے گا
is blown
|
|
Surah:78Verse:18 |
پھونک مار دی جائے گی
is blown
|