ConjunctionDeterminerNoun

وَٱلْمِيزَانَ

and the weight

اور تول کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
وَزَنَ
يَزِنُ
زِنْ
وَازِن
مَوْزُوْن
وَزْن/زِنَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْوَزْنُ: (تولنا) کے معنی کسی چیز کی مقدار معلوم کرنے کے ہیں اور یہ وَزَنْتُہٗ (ض) وَزْنَا وَزِنَۃَ کا مصدر ہے اور عرف عام میں وزن اس مقدار خاص کو کہتے ہیں جو ترازو یا قبان کے ذریعہ معین کی جاتی ہے اور آیت کریمہ:۔ (وَ زِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِیۡمِ) (۱۷۔۳۵) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو اور نیز آیت کریمہ:۔ (وَ اَقِیۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ) (۵۵۔۹) اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔میں اس بات کا حکم دیا ہے کہ اپنے تمام اقوال و افعال میں عدل و انصاف کو مدنظر رکھو اور آیت:۔ (وَ اَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ مَّوۡزُوۡنٍ) (۱۵۔۱۹) اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اگائی۔میں بعض نے کہا ہے کہ شی موزون سے سونا، چاندی وغیرہ معدنیات مراد ہیں اور بعض نے ہر قسم کی موجودات مراد لی ہیں اور آیت کے معنی یہ کیئے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے تمام چیزوں کو اعتدال اور تناسب کے ساتھ پیدا کیا ہے جس طرح کہ آیت:۔ (اِنَّا کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقۡنٰہُ بِقَدَرٍ ) (۵۴۔۴۹) ہم نے ہر چیز اندازہ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے۔سے مفہوم ہوتا ہے اور آیت:۔ (وَ الۡوَزۡنُ یَوۡمَئِذِ ۣالۡحَقُّ) (۷۔۸) اور اس روز (اعمال کا) تلنا برحق ہے میں بتایا ہے۔کہ قیامت کے دن نہایت عدل و انصاف کے ساتھ حساب لیا جائے گا جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا: (وَ نَضَعُ الۡمَوَازِیۡنَ الۡقِسۡطَ لِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ) (۲۱۔۴۷) اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے۔قرآن پاک میں (قیامت کے روز اعمال کی ترازو کے لئے) بعض مقامات پر میزان لفظ واحد آیا ہے اور بعض جگہوں پر موازین لفظ جمع۔پس جہاں کہیں لفظ واحد کے ساتھ ذکر کیا ہے وہاں محاسب (حساب لینے والا) کا اعتبار کیا ہے کہ وہ اکیلی ذات الہیٰ ہے اور جہاں لفظ جمع آیا ہے وہاں لوگوں کا اعتبار کیا ہے کیونکہ ہر ایک کے اعمال کی ترازو الگ الگ ہوگی۔وَزَنْتُ لِفُلَان وَوَزَنْتُہٗ کے معنی کسی کو تول کردینے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اِذَا کَالُوۡہُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ یُخۡسِرُوۡنَ) (۸۳۔۳) اور جب ان کو ناپ کر یا تول کردیں تو کم کردیں۔محاورہ ہے۔قَامَ مِِیْزَانُ النَّھَارِ:یعنی دوپہر ہوگئی۔

Lemma/Derivative

16 Results
مِيزان
Surah:6
Verse:152
اور تول کو
and the weight
Surah:7
Verse:8
پلڑے اس کے
his scales
Surah:7
Verse:9
پلڑے اس کے
his scales
Surah:7
Verse:85
اور تول کو
and the weight
Surah:11
Verse:84
اور تول کو
and the scale
Surah:11
Verse:85
اور تول
and weight
Surah:21
Verse:47
پلڑوں کو۔ ترازو کو
the scales
Surah:23
Verse:102
اس کے اوزان۔ اس کے پلڑے
his scales
Surah:23
Verse:103
اس کے پلڑے۔ اس کے اوزان
his scales
Surah:42
Verse:17
اور میزان کو
and the Balance