Noun

حِجَابٌ

(will be) a partition

ایک آڑ ہوگی / ایک دیوار ہوگی

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَجَبُ وَالْحِجَاب: (ن) کسی چیز تک پہنچنے سے روکنا اور دھیان میں حائل ہوجانا اور وہ پردہ جو دل اور پیٹ کے درمیان حاصل ہے اسے ’’حجاب الجوف‘‘ کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ ہے: (وَ بَیۡنَہُمَا حِجَابٌ) (۷:۴۶) اور ان دونوں (بہشت اور دوزخ) کے درمیان پردہ حائل ہوگا۔ میں حجاب سے وہ پردہ مراد نہیں ہے جو ظاہری نظر کو روک لیتا ہے۔ بلکہ اس سے مراد وہ آڑ ہے جو جنت کی لذتوں کو اہل دوزخ تک پہنچنے سے مانع ہوگی اسی طرح اہل جہنم کی اذیت کو اہل جنت تک پہنچنے سے روک دے گی۔ جیسے فرمایا: (فَضُرِبَ بَیۡنَہُمۡ بِسُوۡرٍ لَّہٗ بَابٌ ؕ بَاطِنُہٗ فِیۡہِ الرَّحۡمَۃُ وَ ظَاہِرُہٗ مِنۡ قِبَلِہِ الۡعَذَابُ ) (۵۷:۱۳) پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی اس کے باطن میں رحمت ہوگی اور بطاہر اس طرف عذاب ہوگا۔ اور آیت کریمہ ہے: (مَا کَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ یُّکَلِّمَہُ اللّٰہُ اِلَّا وَحۡیًا اَوۡ مِنۡ وَّرَآیِٔ حِجَابٍ) (۴۲:۵۱) اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے۔ میں پردے کے پیچھے سے کلام کرتے ہیں، وہ ذات الٰہی کو دیکھ نہیں سکتا اور آیت کریمہ: (حَتّٰی تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ ) (۳۸:۳۲) کے معنیٰ ہیں حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا۔ اَلْحَاجِبُ: دربان کو کہتے ہیں کیونکہ وہ بادشاہ تک پہنچنے سے روک دیتا ہے۔ اور حَاجِبَانِ (تثنیہ) بھویں کو کہتے ہیں کیونکہ وہ آنکھوں کے لئے بمنزلہ سلطانی دربان کے ہوتی ہیں۔ حَاجَبُ الشَّمْسِ: سورج کا کنارہ اس لئے کہ وہ بھی بادشاہ کے دربان کی طرح پہلے پہل نمودار ہوتا ہے اور آیت کریمہ: (کَلَّاۤ اِنَّہُمۡ عَنۡ رَّبِّہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ ) (۸۳:۱۵) کے معنیٰ یہ ہیں کہ قیامت کے روز تجلی الٰہی کو ان سے روک لیا جائے گا (اس طرح وہ دیدار الٰہی سے محروم رہیں گے) جس کے متعلق آیت کریمہ: (فَضُرِبَ بَیۡنَہُمۡ بِسُوۡرٍ ) میں اشارہ کیا گیا ہے۔

Lemma/Derivative

7 Results
حِجاب
Surah:7
Verse:46
ایک آڑ ہوگی / ایک دیوار ہوگی
(will be) a partition
Surah:17
Verse:45
ایک پردہ
a barrier
Surah:19
Verse:17
ایک اوٹ۔ پردہ
a screen
Surah:33
Verse:53
پردے کے
a screen
Surah:38
Verse:32
پردے میں
in the veil;
Surah:41
Verse:5
ایک پردہ ہے۔ حجاب ہے
(is) a screen
Surah:42
Verse:51
پردے کے
a veil