But when good came to them, they said, "This is ours [by right]." And if a bad [condition] struck them, they saw an evil omen in Moses and those with him. Unquestionably, their fortune is with Allah , but most of them do not know.
سو جب ان پر خوشحالی آجاتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لئے ہونا ہی چایئے اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے یاد رکھو کہ ان کی نحوست اللہ تعالٰی کے پاس ہے لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
They said, "We consider you a bad omen, you and those with you." He said, "Your omen is with Allah . Rather, you are a people being tested."
وہ کہنے لگے ہم تو تیری اور تیرے ساتھیوں کی بد شگونی لے رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا تمہاری بد شگونی اللہ کے ہاں ہے ، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو ۔
They said, "Indeed, we consider you a bad omen. If you do not desist, we will surely stone you, and there will surely touch you, from us, a painful punishment."
انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کر دیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی ۔
قَالُوۡا طَآئِرُکُمۡ مَّعَکُمۡ ؕ اَئِنۡ ذُکِّرۡتُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ ﴿۱۹﴾
They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people."
ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو ۔