ذبیحہ پر بسم اللہ پرھنا

Mentioning the name of Allah while slaying

6 Verses on This Topic

حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃُ وَ الدَّمُ وَ لَحۡمُ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ وَ الۡمُنۡخَنِقَۃُ وَ الۡمَوۡقُوۡذَۃُ وَ الۡمُتَرَدِّیَۃُ وَ النَّطِیۡحَۃُ وَ مَاۤ اَکَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَکَّیۡتُمۡ ۟ وَ مَا ذُبِحَ عَلَی النُّصُبِ وَ اَنۡ تَسۡتَقۡسِمُوۡا بِالۡاَزۡلَامِ ؕ ذٰلِکُمۡ فِسۡقٌ ؕ اَلۡیَوۡمَ یَئِسَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ دِیۡنِکُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡہُمۡ وَ اخۡشَوۡنِ ؕ اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ فَمَنِ اضۡطُرَّ فِیۡ مَخۡمَصَۃٍ غَیۡرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثۡمٍ ۙ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳﴾

Prohibited to you are dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah , and [those animals] killed by strangling or by a violent blow or by a head-long fall or by the goring of horns, and those from which a wild animal has eaten, except what you [are able to] slaughter [before its death], and those which are sacrificed on stone altars, and [prohibited is] that you seek decision through divining arrows. That is grave disobedience. This day those who disbelieve have despaired of [defeating] your religion; so fear them not, but fear Me. This day I have perfected for you your religion and completed My favor upon you and have approved for you Islam as religion. But whoever is forced by severe hunger with no inclination to sin - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر حرام کیا گیا مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ہو ، اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو ، اور جو کسی ضرب سے مر گیا ہو اور جو اونچی جگہ سے گر کر مرا ہو جو کسی کے سینگ مارنے سے مرا ہو ، اور جسے درندوں نے پھاڑ کھایا ہو ، لیکن اسے تم ذبح کر ڈالو تو حرام نہیں ، اور جو آستانوں پر ذبح کیا گیا ہو ، اور یہ بھی کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے فال گیری ہو ، یہ سب بدترین گناہ ہیں ، آج کفار تمھارے دین سے ناآمید ہوگئے ، خبردار تم ان سے نہ ڈرنا اور مجھ سے ڈرتے رہنا ، آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا ۔ پس جو شخص شدت کی بھوک میں بے قر ار ہو جائے بشرطیکہ کسی گناہ کی طرف اس کا میلان نہ ہو تو یقیناً اللہ تعالٰی معاف کرنے والا ہے اور بہت بڑا مہربان ہے ( ۱۰ ) ۔

Parah: 6
Surah: 5
Verse: 3

فَکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ بِاٰیٰتِہٖ مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾

So eat of that [meat] upon which the name of Allah has been mentioned, if you are believers in His verses.

سوجس جانور پر اللہ تعالٰی کا نام لیا جائے اس میں سے کھاؤ! اگر تم اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہو ۔

Parah: 8
Surah: 6
Verse: 118

وَ مَا لَکُمۡ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ قَدۡ فَصَّلَ لَکُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَیۡکُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَیۡہِ ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا لَّیُضِلُّوۡنَ بِاَہۡوَآئِہِمۡ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾

And why should you not eat of that upon which the name of Allah has been mentioned while He has explained in detail to you what He has forbidden you, excepting that to which you are compelled. And indeed do many lead [others] astray through their [own] inclinations without knowledge. Indeed, your Lord - He is most knowing of the transgressors.

اور آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حالانکہ اللہ تعالٰی نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتا دی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے مگر وہ بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑ جائے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیالات پر بلا کسی سند کے گمراہ کرتے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالٰی حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

Parah: 8
Surah: 6
Verse: 119

وَ لَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمۡ یُذۡکَرِ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ لَیُوۡحُوۡنَ اِلٰۤی اَوۡلِیٰٓئِہِمۡ لِیُجَادِلُوۡکُمۡ ۚ وَ اِنۡ اَطَعۡتُمُوۡہُمۡ اِنَّکُمۡ لَمُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾٪  1

And do not eat of that upon which the name of Allah has not been mentioned, for indeed, it is grave disobedience. And indeed do the devils inspire their allies [among men] to dispute with you. And if you were to obey them, indeed, you would be associators [of others with Him].

اور ایسے جانوروں میں سے مت کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور یہ کام نافرمانی کا ہے اور یقیناً شیاطین اپنے دوستوں کے دل میں ڈالتے ہیں تاکہ یہ تم سے جدال کریں اور اگر تم ان لوگوں کی اطاعت کرنے لگو تو یقیناً تم مشرک ہو جاؤ گے ۔

Parah: 8
Surah: 6
Verse: 121

وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَکًا لِّیَذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَہُمۡ مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَلَہٗۤ اَسۡلِمُوۡا ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُخۡبِتِیۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾

And for all religion We have appointed a rite [of sacrifice] that they may mention the name of Allah over what He has provided for them of [sacrificial] animals. For your god is one God, so to Him submit. And, [O Muhammad], give good tidings to the humble [before their Lord]

اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ اِن چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں دے رکھے ہیں سمجھ لو کہ تم سب کا معبود برحق صرف ایک ہی ہے تم اسی کے تابع فرمان ہو جاؤ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے!

Parah: 17
Surah: 22
Verse: 34

وَ الۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمۡ فِیۡہَا خَیۡرٌ ٭ۖ فَاذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلَیۡہَا صَوَآفَّ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُہَا فَکُلُوۡا مِنۡہَا وَ اَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَ الۡمُعۡتَرَّ ؕ کَذٰلِکَ سَخَّرۡنٰہَا لَکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۶﴾

And the camels and cattle We have appointed for you as among the symbols of Allah ; for you therein is good. So mention the name of Allah upon them when lined up [for sacrifice]; and when they are [lifeless] on their sides, then eat from them and feed the needy and the beggar. Thus have We subjected them to you that you may be grateful.

قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لئے اللہ تعالٰی کی نشانیاں مقرر کر دی ہیں ان میں تمہیں نفع ہے پس انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو ، پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں اسے ( خود بھی ) کھاؤ اور مسکین سوال سے رکنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے چوپایوں کو تمہارے ماتحت کر دیا ہے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Parah: 17
Surah: 22
Verse: 36
40 Related Topics

ذبیحہ پر بسم اللہ پرھنا

Mentioning the name of Allah while slaying

اللہ کے علاوہ کسی کا نام لینا ذبیحہ پر

Slaying and mentioning other god than Allah

اللہ کا مومنین کو ثابت قدم رکھنا

Allah's strengthening of the believers

اللہ کی شہادت انبیاء کی صداقت پر

Allah's testimony concerning the truthfulness of the prophets

اللہ کے علاوہ دعا میں کسی کی طرف متوجہ ہونا

Observing supplication to other than Allah

اللہ کے کلام کی افضلیت

The superior excellence of the words of Allah

انبیاء پر اللہ کا عہد

Allah's covenant to Prophets

قرآن اللہ کا کلام ہے

Quran is the words of Allah

قرآن اللہ کی طرف سے حق ہے

Quran is true from Allah

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی استاذسے نہ پڑھنا

The Prophet's illiteracy

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد

The Prophet's grandfather becomes his guardian

مومن اللہ کی حمایت میں ہوتا ہے

The believer is under the protection of Allah

مومنین کے ساتھ اللہ مدد

Allah's aid to the believers

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا

The Prophet sees Gibril

اس وادی کی مثال جس نے اللہ کی نعمتوں کی نافرمانی کی

Similitude of the village which was ungrateful to Allah's blessings

اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت

Obeying the commands of Allah and His Messengers

اللہ بری ہے مشرکین سے

Allah's immunity to the polythiests

اللہ تعالی کا کافروں کو ڈرانا

Allah's rebuke to the disbelievers

اللہ تعالیٰ کی نافرمانی

Impudence with Allah

اللہ سے شکوی کرنا

Complaint to Allah

اللہ سے ڈرنا

Fearing Allah

اللہ کا اپنے رسول کو ثابت قدم رکھنا

Allah bestows firmness and steadiness on his Messenger

اللہ کا ذکر کثرت سے کرنا

Perpetual remembrance of Allah

اللہ کا کافروں کو دنیا میں مہلت دینا

Granting delay to unbelievers in the present life

اللہ کاذکر کرتے وقت ڈرنا اور رونا

Fear and weeping during remembrance of Allah

اللہ کی طرف ٹھکانا پکڑنا

Taking refuge with Allah

اللہ کی مخلوق میں غوروفکر کرنا

Contemplating and reflecting on Allah's creation

اللہ کے راستے میں پاؤں کا گرد آلود ہونا

Covering feet with dust in Allah's cause

اللہ کے راستے میں پہرہ داری کرنا

Keeping vigilance

اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

The merit of spending in the cause of Allah

اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت

The superiority of spending in Allah's cause

اللہ کے راستے میں زکوۃ دینا

Giving alms for the cause of Allah

اللہ کے راستے میں شہید ہونے کا اجر اورفضیلت

The reward and merit of martyrdom in Allah's cause

اللہ کے راستے میں کام کرنا

Deeds in the cause of Allah

اللہ کے راستے میں ہجرت

Emigration in the cause of Allah

اللہ کے ساتھ ادب

Manners towards Allah

اللہ کے علاوہ تمام معبودوں کا عاجز ہونا

Incapability of gods other than Allah

اللہ کے علاوہ مخلوقات کو معبود بنانا

Worshipping creature instead of Allah

اللہ کے علم کی مثال

Similitude of the knowledge of Allah

اللہ کے نزدیک سب سے برے لوگ

The worst of people in the sight of Allah