اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ النَّاسَ شَیۡئًا وَّ لٰکِنَّ النَّاسَ اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۴۴﴾
Indeed, Allah does not wrong the people at all, but it is the people who are wronging themselves.
یہ یقینی بات ہے کہ اللہ لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ۔
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمۡ ۚ اِنَّ زَلۡزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیۡءٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱﴾
O mankind, fear your Lord. Indeed, the convulsion of the [final] Hour is a terrible thing.
لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو! بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بہت ہی بڑی چیز ہے ۔
ذِکۡرٰی ۟ ۛ وَ مَا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۲۰۹﴾
As a reminder; and never have We been unjust.
نصیحت کے طور پر اور ہم ظلم کرنے والے نہیں ہیں ۔
Whoever does righteousness - it is for his [own] soul; and whoever does evil [does so] against it. And your Lord is not ever unjust to [His] servants.
جو شخص نیک کام کرے گا وہ اپنے نفع کے لئے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال بھی اسی پر ہے ۔ اور آپ کا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔
لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۴﴾
To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and He is the Most High, the Most Great.
آسمانوں کی ( تمام ) چیزیں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے وہ برتر اور عظیم الشان ہے ۔
مَا یُبَدَّلُ الۡقَوۡلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِیۡدِ ﴿۲۹﴾٪ 16
The word will not be changed with Me, and never will I be unjust to the servants."
میرے ہاں بات بد لتی نہیں اور نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں ۔
ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَیۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِیۡدِ ﴿ۙ۵۱﴾
That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants."
یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔