TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ولیمہ کے حکم، بکرییا اس سے زائد چیز کے ساتھ اس کے مستحب ہونے اور اس سے کم کسی چیز کے ولیمہ کے جائز ہونے کا بیان

Chapter 1 of ولیمہ کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 15 · 9 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
۔ (۷۰۲۸)۔ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَقِیَ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ عَوْفٍ وَبِہِ وَضَرٌ مِنْ خَلُوْقٍ، فَقَالَ لَہُ: ((مَہْیَمْیَا عَبْدَ الرَّحْمٰنِ؟)) قَالَ: تَزَوَّجَتُ امْرَأَۃً مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: ((کَمْ أَصْدَقْتَہَا؟)) قَالَ: وَزْنَ نَوَاۃٍ مِنْ ذَھَبٍ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ))، قَالَ أَنَسٌ: لَقَدْ رَأَیْتُہُ، قَسَمَ لِکُلِّ امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ بَعْدَ مَوْتِہِ مِائَۃَ أَلْفِ دِیْنَارٍ، زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۲۷۱۵)
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ملے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر خلوق خوشبو کا نشان دیکھا تو پوچھا: اے عبد الرحمن! کیا معاملہ ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے انصار کی ایک عورت کے ساتھ شادی کی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کتنا حق مہر دیاہے ؟ انھوں نے کہا: نواۃ کے وزن کے برابر سونا دیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ولیمہ کرو، اگر چہ وہ ایک بکری کی صورت میں ہو۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ ان کی وفات کے بعد ان کی ہر ایک بیوی کوایک ایک لاکھ دینار ملے تھے، ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی شادی کا سن کر ان سے فرمایا تھا : اللہ تعالی تیرے لیے برکت کرے، ولیمہ کر، اگرچہ ایک بکری کی صورت میں ہو۔
Takhreej
(۷۰۲۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۴۸، ومسلم: ۱۴۲۷(انظر: ۱۲۶۸۵)
7028
Sahih
۔ (۷۰۲۹)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَا رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ أَوْلَمَ عَلَی امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِ مَا أَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَ: فَاَوْلَمَ بِشَاۃٍ أَوْذَبَحَ شَاۃً۔ (مسند احمد: ۱۳۴۱۱)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی کسی شادی کے موقع پر اتنا بڑا ولیمہ کیا ہو، جو سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے شادی کے موقع پر کیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس موقع پر ایک بکری ذبح کی تھی۔
Takhreej
(۷۰۲۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۶۸، ۵۱۷۱، ومسلم: ۱۴۲۸ (انظر: ۱۳۳۷۸)
7029
Sahih
۔ (۷۰۳۰)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمَّا دَخَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِزَیْنَبَ ابْنَۃِ جَحْشٍ أَوْلَمَ، فَاَطْعَمَنَا خُبْزًا وَلَحْمًا (وَفِیْ لَفْظٍ) فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِیْنَ خُبْزًا وَلَحْمًا۔ (مسند احمد: ۱۲۰۴۶)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ زینب بنت حجش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے حق زوجیت ادا کیا تو ولیمہ کیا اور ہمیں گوشت اور روٹی کھلائی، ایک روات میں ہے: مسلمانوں کو گوشت اور روٹی سے سیر کر دیا۔
Takhreej
(۷۰۳۰) تخریج: أخرجہ بنحوہ البخاری: ۴۷۹۱، ۵۱۵۴، ۶۲۳۹، ومسلم: ۱۴۲۸ (انظر: ۱۲۰۲۳)
7030
Sahih
۔ (۷۰۳۱)۔ عَنِ ابْنِ بُرِیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: لَمَّا خَطَبَ عَلِیٌّ فَاطِمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّہ لَا بُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِیْمَۃٍ۔)) قَالَ: فَقَالَ سَعْدٌ: عَلَیَّ کَبْشٌ، وَقَالَ فُلَانٌ: عَلَیَّ کَذَا وَکَذَا مِنْ ذُرَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۳۴۲۳)
۔ سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شادی کے بعد ولیمہ ضروری ہے۔ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ایک دنبہ میں دوں گا، ایک نے کہا: اتنی اتنی مکئی میں دوں گا۔
Takhreej
(۷۰۳۱) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین، أخرجہ البزار: ۱۴۰۷، والطحاوی فی ’’شرح مشکل الآثار‘‘: ۳۰۱۸، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۱۵۳(انظر: ۲۳۰۳۵)
Explanation
فوائد:… صحابۂ کرام نیکی کے امور کی طرف سبقت لے جانے والے اور ایسے معاملات میں ایک دوسرے کے معاوِن تھے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی} … ’’اور نیکی اور تقوی کے معاملے میں ایک دوسرے کا تعاون کرو۔‘‘ (سورۂ مائدہ: ۲)
7031
Sahih
۔ (۷۰۳۲)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: سَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ قَالَ: شَہِدْتُ وَلِیْمَتَیْنِ مِنْ نِسَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَمَا اَطْعَمَنَا فِیْہِمَا خُبْزًا وَلَا لَحْمًا، قُلْتُ: فَمَہْ؟، قَالَ: الْحِیْسُیَعْنِی التَّمْرَ وَالْأَقِطَ بِالسَّمْنِ۔ (مسند احمد: ۱۱۹۷۵)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیویوں میں سے دو بیویوں کے ولیموں میں حاضر ہوا، آپ نے ہمیں نہ روٹی کھلائی اور نہ گوشت،میں (علی بن زید) نے کہا: پھر کیا تھا؟ انھوں نے کہا: حَیْسیعنی ایک حلوہ سا تھا، جو کھجور، پنیر اور گھی سے تیار کیا گیا تھا۔
Takhreej
(۷۰۳۲) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۹۱۰ (انظر: ۱۱۹۵۳)
Explanation
فوائد:… ان دو بیویوں سے مراد سیدہ صفیہ بنت حیی اور سیدہ ام سلمہ d ہیں۔
7032
Sahih
۔ (۷۰۳۳)۔ عَنْ ثَابِتِ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَعَلَ وَلِیْمَۃَ صَفِیَّۃَ بِنْتَ حُیَیٍّ التَّمْرَ وَالْاَقِطَ وَالسَّمْنَ، قَالَ: فُحِصَتِ الْاَرْضُ أَفَاحِیْصَ، قَالَ: وَجِیْئَ بِالْأَنْطَاعِ فَوُضِعَتْ فِیْہَا ثُمَّ جِیْئَ بِالْأَقِطِ وَالتَّمْرِ وَالسَّمْنِ فَشَبِعَ النَّاسُ۔ (مسند احمد: ۱۳۶۱۰)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا صفیہ بنت حی کا ولیمہ کھجور، پنیر اور گھی سے کیا تھا، زمین کو کھود کر ہموار کیا گیا، پھر دسترخوان بچھائے گئے اور ان پر پنیر، کھجور اور گھی رکھا گیا، لوگوں نے سیر ہو کر کھایا۔
Takhreej
(۷۰۳۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۲۸(انظر: ۱۳۵۷۵)
7033
Sahih
۔ (۷۰۳۴)۔ عَنْ اَبِیْ حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَہْلًا یعَنِی ابْنَ سَعْدٍ یَقُوْلُ: أَتٰی اَبُوْ اُسَیْدٍ السَّاعِدِیُّ فَدَعَا رَسُوْلَ اللّٰہَ a فِیْ عُرْسِہِ فَکَانَتِ امْرَأَتُہُ خَادِمَہُمْ یَوْمَئِذٍ وَھِیَ الْعَرُوْسُ، قَالَ: تَدْرُوْنَ مَا سَقَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ أَنْقَعَتْ تَمْرَاتٍ مِنَ اللَّیْلِ فِیْ تَوْرٍ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۹)
۔ سیدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابو اسید ساعدی آئے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو شادی میں آنے کی دعوت دی، اس دن ان کی بیوی ان کی خادمہ تھی، اسی کی شادی ہوئی تھی، اچھا کیا تم جانتے ہو کہ اس نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کیا پلایا تھا، اس نے رات کو ایک برتن میں کھجوریں بھگو رکھی تھیں، (وہ نبیذ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پلایا تھا)۔
Takhreej
(۷۰۳۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۵۹۱، ومسلم: ۲۰۰۶ (انظر: ۱۶۰۶۲)
7034
Sahih
۔ (۷۰۳۵)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: شَہِدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلِیْمَۃً مَا فِیْہَا خُبْزٌ وَلَا لَحْمٌ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۱۱)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک ولیمہ میں شمولیت فرمائی، اس میں نہ روٹی تھی اور نہ گوشت تھا۔
Takhreej
(۷۰۳۵) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۱۳۶۷۶)
7035
Sahih
۔ (۷۰۳۶)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: أَوْلَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی بَعْضِ نِسَائِہِ بِمُدَّیْنِ مِنْ شَعِیْرٍ۔(مسند احمد: ۲۵۳۳۲)
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسو ل اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی ایک بیوی کے ولیمہ کے موقع پر دو مُدّ جو کھلائے تھے۔
Takhreej
(۷۰۳۶) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ البخاری: ۵۱۷۲ (انظر: ۲۴۸۲۱)
Explanation
فوائد:… ولیمہ وہ دعوت ہے جو دولھا کی طرف سے شادی کی خوشی کے موقع پر پیش کی جاتی ہے، ولیمہ شادی کے بعد دوسرے دن کرنا مسنون ہے، کسی شرعی مجبوری کی بنا پر تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ جمہور اہل علم کے نزدیک ولیمہ مستحب ہے۔ ولیمہ میں کمی بیشی کی کوئی قید نہیں، بلکہ حسب ِ ضرورت اور حسب ِ توفیق ولیمے کا کھانا پکایا جا سکتا ہے، وہ تھوڑا ہو یا زیادہ، لیکن غلو، نمود و نمائش اور فخر و مباہات سے بچنا ضروری ہے۔ نبی کریمa کے عصرِ مبارک کی اہم خاصیت سادگی اور پر خلوص باہمی محبت تھی، آپ a نے سیدہ زینبc سے شادی کے موقع پر بکری کا، سیدہ صفیہc سے شادی کے موقع پر کھجور اور ستو کا اور بعض بیویوں سے شادی پر دو مد (تقریبا ایک کلو پچاس گرام) کا ولیمہ کیا۔ لیکن آجکل جہاں ظاہری رکھ رکھاؤ، اور ’’بھرم‘‘ برقرار رکھنے کے لیے تکلف کرتے ہوئے ولیمے کی دعوتوں اور شادی کے دوسرے رسم و رواج پر بے دریغ خرچ کیا جاتا ہے، وہاں مستحقین اور حقدار فقراء و مساکین کو کلی طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ دعوت دیتے وقت قطعی طور پر اس چیز کو مد نظر نہیں رکھا جاتا ہے کہ فلاں آدمی نیک ہے یا فلاں آدمی غریب ہے، بس مسکراہٹوں کے تبادلے ہو رہے ہیں اور دولت کو دولت کھینچ رہی ہے، یہی دعوتیں ہیں جنہیں بدترین کہا گیا۔ بہر حال مسلمان بھائی کی دعوت قبول کرنا ضروری ہے۔ جکل شادی کے موقع پر اتنے تکلفات کیے جاتے ہیں کہ یا تو متعلقہ لوگوں کو کئی سالوں تک تیاری کرنا پڑتی ہے یا پھر برسوں تک مقروض رہتے ہیں۔ یقین مانیئے کہ جب رشتہ داروں کو تین چار ایام پر مشتمل شادی کی دعوت دی جاتی ہے، تو ہمارے مشاہدے کے مطابق لوگوں کی اکثریتکو اس بنا پر پریشان پایا جاتا ہے کہ گھر کے ہر فرد کے لیے اتنے ملبوسات کا اہتمام کرنا ہے اور فلاں فلاں رسم میں اتنی اتنی رقم جمع کروانی ہے، محبت کے ظاہری دعووں اور رواجوں کو برقرار رکھنے کے لیے حیثیت سے بڑھے ہوئے تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ کیا آپ تسلیم کریں گے کہ سیدہ عائشہ c کی رخصتی کے موقع پر ان کو لینے کے لیے آپ a اکیلے گئے تھے اور سیدہ عائشہ c کو اس پروگرام کا علم ہی نہ تھا، آپ a کے ولیموں میں بھی سادگی تھی، سیدہ صفیہc کی شادی کے موقع پر تو آپ a نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ جس کے پاس زائد کھجوریں اور ستو ہے، وہ لے آئے، اسے اکٹھا کر کے ولیمہ کر دیا، آپ a کو اکثر صحابۂ کرام کی شادیوں کا علم ہی نہیں ہوتا تھا؟ لیکن اس دور میں ایسا کرنے والے کو موردِ طعن اور رشتہ داروں کا لحاظ نہ کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ عصرِ حاضر میں حقیقی محبت مفقود ہے، خوشامد، چاپلوسی اور مال و دولت کا ضرورت سے زیادہ اظہار کیا جاتا ہے، مقابلہ بازی ہے، دنیا کو برتری حاصل ہے، …، مستحق، نادار، بے سہارا، لولے لنگڑے اور غریب رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنا تو درکنار، زبانی کلامی ان کے دکھ درد میں شریک ہونے والا کوئی نہیں۔ ایسے میں وہی کچھ ہو گا، جو ہو رہا ہے۔
7036
Sahih

Chapters

15
01
ولیمہ کے حکم، بکرییا اس سے زائد چیز کے ساتھ اس کے مستحب ہونے اور اس سے کم کسی چیز کے ولیمہ کے جائز ہونے کا بیان
9 Hadith
02
ولیمہ کی دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرنے کا بیان
10 Hadith
03
جب دو داعی جمع ہو جائیں تو کیا کیا جائے، نیز دوسرے اور تیسرے دن کی دعوت قبول کرنے کا بیان
2 Hadith
04
اس امر کا بیان کہ جس شخص کو دعوت دی جائے، اگر وہ برائی دیکھے تو اس کو روکے، وگرنہ لوٹ جائے
3 Hadith
05
ولیمہ میں کھجوروں وغیرہ کو بکھیرنے اور پھر ان کو لوٹنے کا بیان
4 Hadith
06
ختنہ وغیرہ کے موقع کی دعوت کو قبول کرنے کا بیان اور اس چیز کا حکم کہ چھ افراد کو دعوت دی اور ایک آدمی ان کے ساتھ ویسے ہی چل پڑا
2 Hadith
07
نکاح کے اعلان اور اس میں کھیل کود اور دف بجانے کے حکم کا بیان
8 Hadith
08
ان اوقات کا بیان جن میں رخصتی مستحب ہے
1 Hadith
09
اس چیز کا بیان کہ عورتوں کے لئے کون سی زینت مستحب ہے اور کون سی مکروہ
5 Hadith
10
جماع کے وقت اللہ تعالی کا نام لینے اور پردہ کرنا اور دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو کرنے کا بیان
5 Hadith
11
عزل کا بیان اور اس کے بارے میںمنقول روایات عزل کے منہی عنہ اور مکروہ ہونے کا بیان
5 Hadith
12
عزل کی رخصت کا بیان
5 Hadith
13
غیلہ کی کراہت اور اس کی وجہ سے عزل کی رخصت کا بیان غیلہ: دودھ پلانے کی مدت میں بیوی سے مباشرت کرنا غیلہ کہلاتا ہے۔
4 Hadith
14
میاں بیوی کو جماع کے دوران والے امور کو دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے منع کرنا
4 Hadith
15
بیوی کو پیچھے سے استعمال کرنے کی ممانعت اور تجبیب کے جواز کا بیانیعنی پچھلی سمت سے عورت کی قبل میں جماع کرنے کے جواز کا بیان
5 Hadith
No chapter matched that.