TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

کلی سے پہلے ہاتھ دھونے کے مستحب ہونے اور رات کی نیند کے لیے تاکیدی طور پر دھونے کا بیان

Chapter 5 of نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کی کیفیت in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 5 of 11 · 3 Hadith
۔ (۶۳۷)۔عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ (یَصِفُ وُضُوئَ عَلِیٍّ ؓ) قَالَ: أَخَذَ بِیَدِہِ الْیُمْنٰی الْاِنَائَ فَأَفْرَغَ عَلٰی یَدِہِ الْیُسْرٰی ثُمَّ غَسَلَ کَفَّیْہِ ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِہِ الْیُمْنٰی الْاِنَائَ فَأَفْرَغَ عَلٰی یَدِہِ الْیُسْرٰی ثُمَّ غَسَلَ کَفَّیْہِ، فَعَلَہُ ثَـلَاثَ مِرَارٍ، قَالَ عَبْدُخَیْرٍ: کُلُّ ذَالِکَ لَا یُدْخِلُ یَدَہُ فِی الْاِنَائِ حَتّٰی یَغْسِلَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ((الحدیث۔)) (وَفِی آخِرِہِ: قَالَ یَعْنِیْ عَلِیًّا) ھٰذَا طُہُورُ نَبِیِّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۱۱۳۳)
عبد ِ خیر، سیدنا علی ؓکا وضو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: انھوں نے دائیں ہاتھ سے برتن پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اس طرح اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور ہتھیلیوں کو دھویا، ایسے تین بار کیا۔ عبد ِ خیر کہتے ہیں: ہر مرتبہ آپ اپنا ہاتھ تین بار دھو لینے سے پہلے برتن میں داخل نہیں کرتے تھے، …۔ آخر میں ہے: سیدنا علی ؓ نے کہا: یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو ہے۔
Takhreej
(۶۳۷) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۱۲، والنسائی: ۱/ ۶۷ (انظر: ۱۱۳۳)
637
Sahih
۔ (۶۳۸)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْسٍ عَنْ جَدِّہِ أَوْسٍؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ وَاسْتَوْکَفَ ثَلَاثًا أَیْ غَسَلَ کَفَّیْہِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) یَعْنِیْ غَسَلَ یَدَیْہِ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ لِشُعْبَۃَ: أَدْخَلَہُمَا فِی الْاِنَائِ أَوْغَسَلَہُمَا خَارِجًا؟ قَالَ: لَا أَدْرِیْ۔ (مسندأ حمد:۱۶۲۷۰)
سیدنا اوسؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا اور تین دفعہ پانی بہایا، یعنی تین دفعہ ہتھیلیوں کو دھویا۔ ایک روایت میں ہے: یعنی ہاتھوں کو تین بار دھویا۔ میں نے امام شعبہ سے کہا: ہاتھوں کو برتن میں داخل کر دیا تھا یا برتن سے باہر کر کے دھویا تھا؟ انھوں نے کہا: یہ تو میں نہیں جانتا۔
Takhreej
(۶۳۸) تخریج: ضعیف لجھالۃ ابن ابی اوس۔ أخرجہ النسائی: ۱/ ۶۴ (انظر: ۱۶۱۷۰)
Explanation
فوائد:… پہلے کئی احادیث میں یہ بات گزر چکی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ وضو کے شروع میں تین بار ہاتھ دھوتے تھے۔
638
Zaeef
۔ (۶۳۹)۔حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُعَاوِیَۃُ ثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ فَلَا یُدْخِلْ یَدَہُ فِی الْاِنَائِ حَتّٰی یَغْسِلَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَاِنَّہُ لَا یَدْرِیْ أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ۔)) قَالَ: وَقَالَ وَکِیْعٌ عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ وَأَبِیْ رَزِیْنٍ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ یَرْفَعُہُ ثَـلَاثًا، (حَدَّثَنَا) عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو ثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((حَتّٰی یَغْسِلَہَا مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ۔)) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِیْ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رِوَایَۃً: ((اِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلَا یَغْمِسْ یَدَہُ فِیْ اِنَائِہِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ثَـلَاثًا فَاِنَّہُ لَا یَدْرِیْ أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۰۹۳)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی بیدار ہو تو وہ اپنے ہاتھوں کو تین دفعہ دھو لینے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے۔ ایک روایت میں ہے: ایک یا دو دفعہ دھونے سے پہلے۔ ایک روایت میں ہے: جب تم میں کوئی آدمی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنے ہاتھوں کو برتن میں اس وقت تک نہ ڈالے، جب تک ان کو تین دفعہ نہ دھو لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔
Takhreej
(۶۳۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۸(انظر: ۱۰۰۹۱)
Explanation
فوائد: …اس حکم کی جو علت بیان کی گئی ہے کہ آدمی کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس کے ہاتھوں نے رات کہاں گزاری ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ رات اور دن کی ہر نیند کے بعد ہاتھوں کو برتن میں ڈالنے سے پہلے تین دفعہ دھونا چاہیے۔یہ شریعت ِ اسلامیہ کا حسن ہے کہ وہ کسی پہلوسے انسان کے لیے مضرّ اور مشتبہ چیز کو پسند نہیں کرتی، بلکہ اس کی طبع کا بھی خیال رکھتی ہے۔
639
Sahih