TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

چہرے کو دھونے، داڑھی کا خلال کرنے اور ناک سے ملے ہوئے گوشۂ چشم کا خیال رکھنے کا بیان

Chapter 8 of نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کی کیفیت in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 11 · 3 Hadith
۔ (۶۵۰)۔عَنْ عَائِشَۃَؓأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ اِذَا تَوَضَّأَ خَلَّلَ لِحْیَتَہُ بِالْمَائِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۴۹۷)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب وضو کرتے تو پانی کے ساتھ داڑھی کا خلال کرتے۔
Takhreej
(۶۵۰) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ الحاکم: ۱/ ۱۵۰ (انظر: ۲۵۹۷۰)
Explanation
فوائد:… سیدنا انس ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب وضوء کرتے تو ایک چلو پانی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرکے داڑھی کا خلال کرتے اورفرماتے: ((ھٰکَذَا اَمَرَنِیْ رَبِّیْ۔)) … مجھے میرے رب نے اس طرح کرنے کا حکم دیا ہے ۔ (ابوداود:۱۴۵، مستدرک حاکم:۱/۱۴۹ یہ حدیث متعدد شواہد کی بناء پر حسن لغیرہ ہے) حسان بن بلال کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر ؓ کو دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا اور داڑھی کا خلال کیا، پس میں نے کہا: کیا تم داڑھی کا خلال کر رہے ہو؟ انھوں نے کہا: اور کون سی چیز مجھے ایسا کرنے سے روک سکتی ہے، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو اپنی داڑھی مبارک کا خلال کرتے ہوئے دیکھا۔ (ابن ماجہ: ۲۹) سیدنا عثمان بن عفانؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اپنی داڑھی مبارک کا خلال کرتے تھے۔ (ترمذی: ۳۱) ثابت ہوا کہ داڑھی کے بارے میں سنت یہ ہے کہ وضو میں اس کا خلال کیا جائے، اس کاطریقہ یہ ہے کہ پانی کا ایک چلو ٹھوڑی کے نیچے داڑھی کے بالوں میں داخل کر کے داڑھی کے بالوں میں ایک ہاتھ کی انگلیاں پھیر دی جائیں۔
650
Sahih
۔ (۶۵۱)۔عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّؓأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ اِذَا تَوَضَّأَ تَمَضْمَضَ وَمَسَحَ لِحْیَتَہُ مِنْ تَحْتِہَا بِالْمَائِ۔ (مسند أحمد: ۲۳۹۳۷)
سیدنا ابو ایوب انصارییؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب وضو کرتے تو کلی کرتے اور داڑھی کے نیچے سے پانی کے ساتھ داڑھی کا خلال کرتے۔
Takhreej
(۶۵۱) تخریج: اسنادہ ضعیف جدّا، واصل بن السائب و ابو سورۃ ابن اخی ابی ایوب مجمع علی تضعیفھما، ثم ان ابا سورۃ ھذا قیل: لا یعرف لہ سماع من ابی ایوب۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۴۳۳ (انظر: ۲۳۵۴۱)
651
Zaeef
۔ (۶۵۲)۔عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَکَانَ یَمْسَحُ الْمَاقَیْنِ مِنَ الْعَیْنِ، قَالَ: (۶۵۲)۔عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَکَانَ یَمْسَحُ الْمَاقَیْنِ مِنَ الْعَیْنِ، قَالَ:
سیدنا ابو امامہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا، پس تین بار کلی کی، تین بار ناک میںپانی چڑھایا، گوشۂ چشم پر بھی ہاتھ پھیرا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سر کا ایک بار مسح کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے: کان، سر میں سے ہیں۔
Takhreej
(۶۵۲) تخریج: صحیح لغیرہ دون قولہ: والاذنان من الرأس والمسح علی المأقین وھذا اسناد ضعیف لضعف شھر بن حوشب الاشعری وابی ربیعۃ سنان بن ربیعۃ الباھلی، وللاختلاف فی رفع ووقف قولہ الاذنان من الرأس أخرجہ ابوداود: ۱۳۴، وابن ماجہ: ۴۴۴، والترمذی: ۳۷ (انظر: ۲۲۳۱۰)
Explanation
فوائد:… سر کے مسح سے متعلقہ باب میں اَلْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ کے الفاظ پر بحث کی جائے گی۔
652
Sahih