TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

شرابی کی وعید کا بیان،ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتے ہیں

Chapter 22 of مشروبات کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 22 of 23 · 9 Hadith
۔
۔ عبد اللہ بن دیلمی کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس داخل ہوا، وہ طائف میں اپنے وہط نامی ایک باغ میں تھے،ان کے پہلو میں قریش کا ایک نوجوان بیٹھا ہوا تھا، جس پر شراب نوشی کی تہمت تھی، میں نے کہا: اے عبد اللہ ! مجھے آپ سے ایک حدیث پہنچی ہے کہ جس نے شراب کا ایک گھونٹ پیا، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس کی توبہ قبول نہیں کرتے اور بدبخت وہ جو ماں کے پیٹ ہی سے بدبخت ہو اور جو بیت المقدس میں آئے، جبکہ اس کا یہ آنا صرف نماز کے لیے ہو، تو وہ اپنی خطائوں سے اس طرح نکل جاتا ہے، جس طرح آج اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہو، جب اس نوجوان نے شراب کی سزا کا ذکر سنا تو اس نے سیدنا عبد اللہ کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور چل دیا، پھر سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں کسی کو اپنے اوپر وہ بات کہنے کی اجازت نہیں دے سکتا، جو میں نے نہیں کہی، میں نے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے شراب کا گھونٹ پیا، اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کرے گا، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ پئے گا تو چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ پھر لوٹے، مجھے یاد نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ ذکر کیا، اس کے بعد فرمایا: اگر اس کے بعد بھی کوئی پئے تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے دوزخیوں کی پیپ سے جاری ہونے والی نہر سے پلائے گا۔
Takhreej
(۷۵۶۰) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۳۷۷، وأخرج المرفوع منہ النسائی: ۸/ ۳۱۷، لکن بلفظ لم تقبل لہ توبۃ بل لم تقبل لہ صلاۃ … (انظر: ۶۶۴۴)
7560
Sahih
۔
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی اور ا سے نشہ ہوا، اس کی چایس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر پھر شراب پی اورنشہ ہوا تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا کہ اگر اس نے شراب پی تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے خبال کے چشمہ سے پلائے گا۔ کسی نے کہا: خبال کا چشمہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ دوزخ والوں کی پیپ ہے۔
Takhreej
(۷۵۶۱) تخریج: صحیح لغیرہ دون قولہ: فان تاب لم یتب اللہ علیہ نافع بن عاصم فی عداد المجھولین، أخرجہ البزار: ۲۹۳۶، والحاکم: ۴/ ۱۴۵ دون قولہ: فان تاب لم یتب اللہ علیہ (انظر: ۶۷۷۳)
7561
Sahih
۔
۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی، اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرتا ہے، اگروہ شراب نوشی میں پھر لوٹے، مجھے معلوم نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر وہ پھر شراب پئے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے طِینَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! طِینَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کی پیپ ہے۔
Takhreej
(۷۵۶۲) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ البزار: ۴۰۷۴(انظر: ۲۱۵۰۲)
7562
Sahih
۔
۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب نوشی کی، اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی ،اگر وہ توبہ کرے تواللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں، لیکن اگر وہ پھر لوٹے تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے خبال والی نہر سے پلائے۔ کسی نے کہا: نہر خبال سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کی پیپ سے جاری ہونے والی نہر ہے۔
Takhreej
(۷۵۶۳) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ الترمذی: ۱۸۶۲(انظر: ۴۹۱۷)
7563
Sahih
۔
۔ سیدہ اسماء بنت یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی، اللہ تعالیٰ اس سے چالیس دن ناراض رہتا ہے، اگر وہ اسی حالت میں فوت ہوا تو کافر فوت ہو گا، اگر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اور اگر وہ پھر شراب نوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے طِینَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! طِینَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہاں دوزخیوں کی پیپ جمع ہوتی ہے۔
Takhreej
(۷۵۶۴) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ دون قولہ: فان مات مات کافرا وھذا اسنا ضعیف لضعف شھر بن حوشب، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۴/ ۴۲۸(انظر: ۲۷۶۰۳)
7564
Sahih
۔
۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: اے لوگو! میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ ہرگز اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب کا دور چل رہا ہو اور جو شخص اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ حمام میں بغیر تہبند کے داخل نہ ہو اور جو خاتون اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو وہ سرے سے حمام میں داخل نہ ہو۔
Takhreej
(۷۵۶۵) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۲۵۱، والبیھقی: ۷/ ۲۶۶(انظر: ۱۲۵)
Explanation
فوائد:… اس حدیث میں جن حماموں کا ذکر ہے، ان سے مراد دورِ جاہلیت کے وہ بڑے بڑے حمام ہیں، جہاں ایک سے زائد مختلف لوگ ننگے ہو کر اکٹھے نہاتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے حماموں میں مردوں کو ازار پہن کر نہانے کی اجازت دی اور عورتوں کو مطلق طور پر منع کر دیا۔ہمارے گھروں میں جو حمام بنے ہوئے ہیں، ان میں ننگا بھی نہایا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ایک ایک فرد ہو، البتہ میاں بیوی اکٹھے نہا سکتے ہیں۔ مزید دیکھیں حدیث نمبر (۹۲۲) والا باب۔
7565
Sahih
۔
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب نوشی کی جا رہی ہے۔
Takhreej
(۷۵۶۶) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ النسائی: ۱/ ۱۹۸، والترمذی: ۲۸۰۱ (انظر: ۱۴۶۵۱)
7566
Sahih
۔
۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا اگر اسی حالت میں مر گیا تو اس کی اللہ تعالیٰ سے جب ملاقات ہو گی تو وہ ایسے ہو گا جیسے کسی بت کی عبادت کرنے والا ہو۔
Takhreej
(۷۵۶۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ الواسطۃ بین محمد بن المنکدر وبین ابن عباس، أخرجہ ابن حبان: ۵۳۴۷، والبزار: ۲۹۳۴، وعبد الرزاق: ۱۷۰۷۰(انظر: ۲۴۵۳)
7567
Zaeef
۔
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے جو بھی فوت ہوا اور وہ شراب نوشی کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت میں سے شراب حرام کر دیتے ہیں اور جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرا کہ وہ سونا پہنتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پرجنت کا لباس حرام کر دیں گے۔
Takhreej
(۷۵۶۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، یزید بن ھارون سمع من الجریری بعد ما اختلط، وقولہ وَمَنْ مَاتَ اُمَّتِیْ وَھُوَ یَتَحَلَّی الذَّھْبَ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ لِبَاسَہُ فِی الْجَنَّۃِ صحیح بطریق آخر، أخرجہ البزار: ۲۹۳۵ (انظر: ۶۹۴۸)
Explanation
فوائد:… احادیث ِ مبارکہ کا متن ہی مسئلہ سمجھانے کے لیے کافی ہے، شرابی کی کس قدر مذمت بیان کی جا رہی ہے۔
7568
Zaeef

Chapters

23
01
پانی پلانے کی فضیلت اور زائد پانی کو روک لینے سے ممانعت اور اس معاملے میں سختی کا بیان
5 Hadith
02
رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پسندیدہ مشروب اور برتن کو ڈھانپنے کا بیان
8 Hadith
03
مومن کم پیتا ہے
1 Hadith
04
پینے والے والوں کی ترتیب کا، قوم کے شرف والے آدمی سے پینے کا آغاز کا اور اس کے بعد دائیں طرف والے کو مقدم کرنے کا اور اس چیز کا بیان کہ پلانے والا آخر میں پانی پئے گا
5 Hadith
05
کھڑے ہو کر پانی پینا منع ہے
6 Hadith
06
کھڑے ہو کر پینے کی رخصت کا بیان
6 Hadith
07
مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت کا بیان
3 Hadith
08
مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی اجازت کی دلیل
2 Hadith
09
برتن میں سانس لینا اور پھونک مارنا منع ہے
3 Hadith
10
پانی پینے کے دوران برتن سے باہر تین سانس لینا مستحب ہے
3 Hadith
11
منہ لگا کر پانی پینے کا حکم
2 Hadith
12
دودھ ، اس کو پینے اور اس کو دوہنے وغیرہ کا بیان
4 Hadith
13
نبیذ کی جائز اور حرام اقسام کا بیان نبیذ کی جائز اقسام کا بیان، نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے نبیذ کیسے اور کس چیز سے نبیذ بنائی جاتی تھی
7 Hadith
14
مشکیزے کی نبیذ اور اس سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پینے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اس کو اچھا سمجھنے کا بیان
3 Hadith
15
نبیذ کی ناجائز صورتوں اور مٹکے کی نبیذ کابیان
11 Hadith
16
دو چیزوں کو ملا کر ان سے بنائے گئے نبیذ کا بیان
10 Hadith
17
ان برتنوں کابیان، جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا، لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہو گئی
14 Hadith
18
سابق احادیث میں جن برتنوں میں نبیذ بنانے کو حرام قرار دیا گیا ان کے اس حکم کے منسوخ ہونے کا بیان
11 Hadith
19
وہ جس سے شراب بنائی جاتی ہے اور شراب کی حرمت کا بیان اور یہ کہ ہر نشہ آور حرام ہے
17 Hadith
20
شراب کے مفاسد اور شراب کی حرمت سے قبل سیدنا حمزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی دو اونٹنیوں کے متعلق واقعہ
1 Hadith
21
شراب اور اس کے پینے والے پر لعنت اور آخرت کی شراب سے اس کے محروم ہو جانے کا بیان، الا یہ کہ وہ توبہ کر لے
4 Hadith
22
شرابی کی وعید کا بیان،ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتے ہیں
9 Hadith
23
شراب کو بہانے اور اس کے برتنوں کو توڑ دینے کا اور شراب کو سرکہ بنا لینے سے ممانعت کا بیان
9 Hadith
No chapter matched that.