TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان - سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان - نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 5 of نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 5 of 19 · 2 Hadith
۔
۔ سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کس چیز کے ساتھ جلاب لیتی ہو؟ میں نے کہا: شبرم بوٹی کے ساتھ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تو گرم اور زیادہ جلاب آور ہے۔ پھر میں نے سنابوٹی کے ساتھ جلاب لیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اگرکوئی چیز موت سے شفاء دے سکتی ہوتی تو وہ یہی سنامکی ہوتی۔
Takhreej
(۷۶۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد الحمید بن جعفر مختلف فیہ، وقد اضطرب فی ھذا الحدیث ایضا، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۴۶۱، والترمذی: ۲۰۸۱(انظر: ۲۷۰۸۰)
Explanation
فوائد:… سیدنا ابو ابی بن ام حرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا: ((عَلَیْکُمْ بِالسَّنَّا وَالسَّنُّوْتِ، فَاِنَّ فِیْھِمَا شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَائٍ اِلاَّالسَّامَ ۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَمَا السَّامُ ؟قَالَ: ((الْمَوْتُ۔)) … تم سَنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں سَام کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔ کہا گیا کہ سَام کا کیامعنی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: موت۔ (ابن ماجہ: ۳۴۵۷، صحیحہ:۱۷۹۸)
7697
Zaeef
۔
۔ سیدنا طارق بن شہاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج پیدا کیا ہے، گائے کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو،کیونکہ یہ ہر درخت سے چرتی ہے۔
Takhreej
(۷۶۹۸) تخریج: حدیث حسن لغیرہ، أخرجہ النسائی فی الکبری : ۶۸۶۴ (انظر: ۱۸۸۳۱)
Explanation
فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((الْبَانُھَا شِفَائٌ، وَسَمَنُھَا دَوَائٌ، وَلُحُوْمُھَا دَائٌ۔)) … گائیوں کا دودھ شفا ہے، ان کا گھی دوا ہے اور ان کا گوشت بیماری ہے۔ (طبرانی کبیر، صحیحۃ:۱۵۳۳)
7698
Sahih

Chapters

19
01
عجوہ کھجور، کھمبی اور کلونجی اور ان کے فوائد کا بیان
16 Hadith
02
پیٹ کی بیماریوں، اندرونی ورم اور بچوں کی حلق کی تکلیف کا عودِ ہندی کے ساتھ علاج کرنے کا بیان
7 Hadith
03
اس چیز کا بیان جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرق نساء بیماری کے لیے تجویز کی
2 Hadith
04
زخموں اور جسم پر نکل آنے والے دانوں کے علاج کا بیان
3 Hadith
05
سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان
2 Hadith
06
صحت کے لیے مفید اور مضر غذائوں کا بیان
4 Hadith
07
دم اور تعویذ اور جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان جائز صورتوں کا بیان
10 Hadith
08
پھنسی کا دم کرنے کا بیان
2 Hadith
09
دم کے الفاظ کا بیان
17 Hadith
10
قرآن مجید کے ذریعے دم کرنے کا بیان
4 Hadith
11
ناجائز دم اور تمیمہ کا بیان
7 Hadith
12
نظر اور اس کے سچ ہونے کا بیان
4 Hadith
13
اگر کوئی چیز پسند آ جائے تو کیا کہنا چاہیے، نیز نظر زدہ آدمی کا علاج کیسے کیا جائے
3 Hadith
14
نظر لگنے سے دم کرنے کا بیان
4 Hadith
15
بیماری کا متعدی ہونا، بدشگونی لینا، اچھی فال لینا، طاعون اور اچانک موت بیماری کے متعدی ہونے کی نفی کا بیان
8 Hadith
16
متعدی بیماری کے ثبوت کا بیان
5 Hadith
17
نحوست کا بیان، جس کو بدشگونی کہا جاتا ہے
7 Hadith
18
اگر برے شگون اور نحوست کا کوئی وجود ہوتا تو وہ عورت، گھوڑے اور گھر میں ہوتا
7 Hadith
19
نیک فال اور نیک شگون کا بیان
8 Hadith
No chapter matched that.